Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جلے ہوئے مریضوں کے لئے تحفہ (تحریر: ادریس محمود، کینٹ لاہور)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

(آپ بھی اپنے مشاہدات لکھیں، صدقہ جاریہ ہے، بے ربط ہی کیوں نہ ہوں، تحریر ہم سنوار لیں گے) محترم وا جب الاحترام جنا ب حکیم محمد طا رق محمو د مجذو بی چغتائی صاحب السلام علیکم ! جنا ب عالی میں آپ کی خدمت میں رتن جو ت کے خوا ص و فوائد لکھ رہا ہو ں جو کہ میرے والد مر حوم نے ہمیں بتائے اور انھیں انکے والد یعنی ہمارے دادا حضور نے بتائے ۔ -1 آج سے تقریباً 20 سال سے پہلے میرا چھو ٹا بھائی جو کہ ACمکینک کا کوئی کو ر س کر رہا تھا ۔ گھر میں کوئی چیز صحن میں رکھ کر جلا رہا تھا ۔ جب آگ مدہم ہو ئی تو اس پر پڑول ڈالنے لگا ۔ پٹرول ڈالتے ہی آگ بھڑک اٹھی۔ اس کی ٹانگ ٹخنے سے لیکر پینٹ سمیت گھٹنے تک جل گئی اور ٹانگ میں اُنگلی کی پورکے برا بر گہر ے زخم ہو گئے ۔ اتنے گہرے کہ ان میں انگلی کی پور جا سکتی تھی ۔ میری والدہ صاحبہ نے گھر میں رتن جوت پیس کر رکھی ہوئی تھی ۔ رتن جو ت 20 گرام 100گرام تلو ں کے تیل میں حل کر کے لگایا۔ چند ہی دنو ں میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی رحمت سے تمام زخم ٹھیک ہو گئے بلکہ جسم پر نشان تک بھی نہ پڑا ۔ -2 کچھ عر صے کے بعد ہمارے ایک ملنے والے، جو کہ الیکٹریشن کا کام کر تے ہیں ۔ بجلی کا کام کرتے ہوئے نہ جانے کس طر ح ان کا سینہ اور گردن او ر چہر ہ بری طر ح جل گئے ۔ جو ان لڑکا تھا غیر شادی شدہ، اسے بھی رتن جوت اور تِلوں کے تیل والا نسخہ بتایا ۔تِلو ں کا تیل اگرمیسر نہ ہو تو نا ر یل کا تیل بھی وہ فوائد دیتا ہے ۔ چند دنوں میں اس لڑکے کا جلا ہواسینہ ، چہر ہ اور گردن ٹھیک ہو گئے اور رفتہ رفتہ اب نشان بھی ختم ہوگئے ہیں ۔ اور اب وہ ماشاءاللہ تین بچو ں کا با پ ہے ۔ -3 آج سے تقریبا ً دس سال پہلے میری بیٹی کی عمر تین سال تھی ۔ جو کہ ما شاءاللہ 13 سال کی ہے ۔ گھر میں اس وقت ڈبے میں جو کہ (ڈالڈا گھی )کا تھا، تا ر با ندھ کر پانی گرم کر تے تھے ۔ میری بیوی نے پہلے بیٹی کو غسل خانے میں نہا نے والی چو کی پر بیٹھنے کو کہا اور بعد میں پانی کا ڈبہ چولہے سے اتار کر ٹب میں ڈالنے لگی ٹب خالی تھا وہ پھسل گیا اور پانی چھلک کر زمین پر یعنی غسل خانے کے فر ش پر گرا، بچی کا پا ﺅ ں اوپر اور نیچے سے جل گیا او ربیٹی یہی کہتی رہی میری مامانے میرا پاﺅ ں جلا دیا ۔ فی الحال ہم اسے لے کر سی ۔ ایم ۔ ایچ چلے گئے۔ لیکن جب واپس آئے تو والدہ نے یہی نسخہ بتایا۔ میری بیوی ایک تواس حادثے پر، بچی کی تکلیف کی وجہ سے پریشان تھی اور دوسری گھر یلو نسخے پر ۔ ہمارے ہمسائے کہنے لگے کہ آپ لوگ اس طر ح بچی کا پاﺅں خرا ب کر دیں گے۔ اس دور میں دیسی نسخوں پر عمل کر ر ہے ہیں۔ اتنی اچھی اچھی دوائیا ں ہیں، وہ لگا ئیں ۔ لیکن میں اسی طرح اللہ پر بھروسا کر تے ہوئے رتن جوت مزید لا یا اور اس کی پسوائی خو د ہا و ن دستے میں کی، جو کہ کا فی مشکل ہے ۔ اسے کپڑے سے چھانا اور ناریل کے تیل سے استعمال کیا ۔ چند دنوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پا ﺅ ں ٹھیک ہو گیا۔ نہ صرف جلد پرجلن اور جلنے کی تکلیف ختم ہو گئی بلکہ بیٹی کے پاﺅں پر کوئی نشا ن تک نہیں رہا او ر اب تو میر ی بیوی کسی بھی ملنے والے کو اگر اس تکلیف میں دیکھے یا کوئی جل جائے۔ تو فوراً نسخہ بتاتی ہے اور کہتی ہے میںبنا دوں آپ کو رتن جو ت یعنی پسوائی کر دو ں ۔ حکیم صاحب یہ نسخے اور اس کا استعمال بالکل اس طر ح ہما را آزمو دہ ہے ۔ والسلام
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 328 reviews.