Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اولیاءکے مستند وظائف و عملیات

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ قرآن پاک جہا ں روحانی امراض کے لیے نسخہ شفا ہے ، وہا ں جسمانی امرا ض کے لیے بھی شفا بخش ہے۔ تمام جسمانی امرا ض کا علا ج بارش کے پا نی پر سورة فا تحہ70 مر تبہ آیت الکر سی 70 مر تبہ ، سورئہ اخلاص 70 مرتبہ اور معوذ 70مر تبہ پڑ ھ کر دم کریں۔ اس پانی کو پینے سے تمام جسمانی امرا ض دور ہو جا ئیں گے ۔ تما م رگو ں ، پٹھو ں ، گو شت اور ہڈی سے بیماریاں نکل جائیں گی ۔ قوت حافظہ کا عمل حضرت عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضو ر سرو ر عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قوت حافظہ کے لیے ارشادفر ما یا تھا کہ ایک طشتری میں زعفران سے پوری سور ہ فا تحہ اور پوری سورئہ الملک اور آخر آیتیں سورئہ حشر کی اور پوری سورة واقعہ لکھ کر آب زم زم ، بارش یا دریا کے پانی سے دھو کر اس پانی میں ۳ مثقال لو با ن اور 10 مثقال شہد خالص اور 10مثقال شکر ملا کر صبح صا دق کے وقت تھوڑا تھوڑا کر کے پیواور یہ پانی پی کر 2 رکعت نماز پڑھو۔دونوں رکعتو ں میں سورئہ اخلاص پچا س مر تبہ پڑھو ۔ حضرت ابن عبا س رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر تم چا لیس روز یہ عمل کر لو گے تو قوت حافظہ اس قدر بڑھ جائے گا کہ بیا ن سے باہر ہے۔ ایضاً : حضرت امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ جو شخص حافظ علوم بننے کا خوا ہش مند ہو ۔ اس کو چاہیے کہ چینی کے بر تن پر سورة الرحمن کی شروع کی آیتیں۔ ﴾ اَلرَّحمٰنُ o عَلَّمَ القُراٰنَ o خَلَقَ الاِنسَانَo عَلَّمَہُ البَیَانَ o اَلشَّمسُ وَالقَمَرُ بِحُسبَانٍ o وَّالنَّجمُ وَالشَّجَرُ یَسجُدَانِo(سورة الرحمن آیت نمبر1 تا6 ) لَا تُحَرِّک بِہ لِسَانَکَ لِتَعجَلَ بِہo اِنَّ عَلَینَا جَمعَہ‘ وَقُراٰنَہ‘o فَاِذَا قَرَانٰہُ فَا تَّبِع قُراٰ نَہ‘o ثُمَّ اِنَّ عَلَینَا بَیَانَہ‘o(سورة القیٰمة آیت نمبر 16 تا19 ) بَل ھُوَقُراٰن مَّجِید o فِی لَو حٍ مَّحفُوظٍo( سورة بروج آیت نمبر 21 تا22 )﴿ ، لکھ کر آب زم زم سے دھو کر بچہ کو پلائیں ، مجر ب ہے ۔ ایضا ً : حضرت سلمان فا رسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہ حضور سرور کائنا ت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، کہ اپنے داہنے ہا تھ کی ہتھیلی پر 7 با ر آیت الکر سی لکھ کر چاٹ لو ۔ جوبا ت سن لو گے ،نہ بھولو گے۔ ضعف بصارت : جنا ب شیخ الاسلام و المسلمین حضرت با با فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ، کہ جوشخص اپنے ہا تھو ں کے دونو ں انگوٹھو ں پر ﴾فَکَشَفنَا عَنکَ غِطَائَکَ فَبَصَرُکَ الیَومَ حَدِید ﴿ ( سورة ق آیت نمبر 22 ) اور درود شریف 7،7 بار پڑ ھ کر اور انگلیو ں پر پھو کے اور اپنی آنکھو ں پر پھیرے گا ، اس کی آنکھو ں کی روشنی بڑھے گی، اور آنکھو ں کی تمام تکلیفیں جا تی رہیں گی ۔ ایک شخص کو مدینہ منورہ میں ضعف بصارت کی اس حد تک شکایت ہو گئی تھی، کہ مطا لعہ کتب اور تلاوت کلا م پاک کے قابل نہ رہا تھا ۔ کوئی دوا قوت بصر کی بھی دستیا ب نہ ہوسکتی تھی ۔ اُن کی روضہ مطہرہ میں ہندوستان کے ایک کا مل سے ملا قا ت ہوئی ۔ انہوں نے ان کو جمعہ کی اذان اور خطبہ کے درمیان ﴾ یَا بَصِیرُ ﴿ 100 مر تبہ پڑ ھ کر دونو ں انگوٹھو ں پر تھتھکار کر دونو ں آنکھوں پر ملے ، اور دعا پڑھے ﴾ اَللَّھُمَّ نَوِّ ر بَصَرِی بِحُرمَةِ اِسمِکَ البَصِیر ﴿ اس عمل پر مدا ومت سے ان کی آنکھوں کی بینائی بحال ہو گئی۔ عسر ولا دت کا بیا ن : (1 ) حضرت عبدا للہ بن عبا س رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،کہ عسر ولا دت کے لیے چینی کے ایک پاک بر تن پر یہ آیت لکھیں ۔ ﴾ کَاَنَّھُم یَو مَ یَرَونَ مَا یُو عَدُونَ لَم یَلبَثُو آ اِلَّا سَاعَةً مِّن نَّھَا رٍط بَلٰغ ج فَھَل یُھلَکُ اِلَّا القَومُ الفٰسِقُونَ o(سورة احقاف آیت نمبر 35 ) کَاَنَّھُم یَومَ یَرَونَھَا لَم یَلبَثُوآاِلَّا عَشِیَّةً اَوضُحٰھَاo (سورة النزعت آیت نمبر 42 ) لَقَد کَانَ فِی قَصَصَھِم عِبرَة لِّاُولِی الاَلبَابِ ط( سورة یو سف آیت نمبر111 )﴿ اور اس تحریر کو پانی سے دھو کر عورت کو پلائیں اور ذرا سا پانی پیٹ اور پیڑو پر چھڑکیں ۔ (2 ) مدینہ طیبہ میں ایک عورت کو عسر ولا دت کی وجہ سے جان کا خطرہ ہو گیا تو میں نے ایک گلا س پر یہ آیتیں لکھ کر دیں ۔ کلام الہٰی کی بر کت سے اللہ تعالیٰ نے مشکل حل کر فرما دی ۔ وہ یہ آیا ت تھیں ۔ پو ری سورة فا تحہ ، پوری سورئہ اخلا ص کے بعد ﴾ نُنَزِّلُ مِنَ القُراٰنِ مَا ھُوَ شِفَآ ء وَّ رَحمَة لِّلمُومِنِینَ لا ( سورة بنی اسرائیل آیت نمبر 82 )لَو اَنزَلنَاھٰذَا القُراٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَّرَاَ یتَہ‘خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّن خَشیَةِ اللّٰہِ ط وَ تِلکَ الاَ مثَالُ نَضرِبُھَا لِلنَّا سِ لَعَلَّھُم یَتَفَکَّرُونَo(سورة حشر آیت نمبر 21 ) لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُولُ اللّٰہِ اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی کُلِّ لَمحَةٍ وَ نَفسٍ بِعَدَدٍ مَعلَومٍ لَّکَ ﴿پڑھ کر اس گلا س میں پانی مریضہ کو پلا یا گیا۔ حق تعالیٰ نے فضل فرمایا۔ آگ کو سر د کرنے کا آسان عمل (1 ) اگر کسی جگہ آگ لگ گئی ، ایک کپڑے پر اسماءاصحاب کہف لکھ کر آگ کے بیچ میںڈال دیں ۔ آگ سر د ہوجائے گی ۔ (2 ) اگر کوئی بچہ بہت رو تا ہو ، تو یہ اسماءلکھ کر بچے کے سرہا نے گہوارہ میں رکھ دیں ، رونا موقوف ہو جائے گا ۔ (3 ) با غ اور کھیتی کی حفا ظت کے لیے ایک کا غذ پر لکھ کر کسی لمبے با نس میں باندھ کر لٹکا دیں۔ (4 ) درد سر اور بخار ، باد شا ہ یا ظالم حاکم کے پا س جا نے کے وقت اپنی دا ہنی ران پر باندھیں ۔ (5) عسر ولا دت ، پانی کے جہا ز یا کشتی میں اپنی حفا ظت کے لیے اسماءلکھ کر بائیں ران پر باندھیں ۔ ﴾ یَملِیخَا ، مَکشَلِینِیَا ، مَثلِینِیَا ، مَر نُو ش وَ بَر نُو ش، شَادنُو ش، کَشفَططَیُوش وَ کَلبُھُم قِطمِیر ﴿ حضرت ابو سعید مفتی خادم رحمتہ اللہ علیہ فرما تے ہیں کہ میں نے رات کو خواب میں اصحاب کہف کو دیکھا ۔ میں نے عرض کی کہ ہم آ پ کے اسماءتبرک کے طور پر لکھتے ہیں مگر کو ئی تاثیر ظہور میں نہیں آتی ، تو انہو ں نے فرمایا ، ہمارے نام گول دائرہ کی صورت میں لکھ کر قطمیر وسط دائرہ میںلکھا کریں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 327 reviews.