Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ماہانہ روحانی محفل

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

روحانی محفل مرکز روحانیت و امن میں اجتماعی نہیں ہوتی ہر فرد اپنے مقام پر رہتے ہوئے کرے اس ماہ کی روحانی محفل8 تاریخ بروز ہفتہ صبح 11 بجکر10 منٹ سے لیکر1 بجکر13 منٹ تک‘ 20 تاریخ بروز جمعرات سہ پہر3 بجے سے لیکر4 بجکر 19 منٹ تک‘ 28 تاریخ بروز جمعہ صبح 10 بجے سے لیکر 12 بجکر 23 منٹ تک یَاحَکِیمُ یَاوَدُودُ یَاعَزِیزُo پڑھیں۔ یہ ذکر ، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔ ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں ( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ 2-خواتین ناپاکی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ روحانی محفل مرکز روحانیت وامن میں اجتماعی نہیں ہوتی۔ ( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفی عنہ) روحانی محفل سے فیض پانے والے السلام علیکم ! عبقری اس دور کی ایک اہم ضرورت ہے اس کی اہمیت اسے پڑھنے کے بعد پتہ چلتی ہے۔ یہ گھروں کے الجھے مسائل کا سلجھا حل پیش کرتا ہے۔ میں بہت سے گھریلو مسائل میں مبتلا تھی لیکن عبقری میں دی ہوئی روحانی محفل کو باقاعدگی سے کرنے سے اللہ پاک نے بہت تھوڑے عرصے میں میرے انتہائی الجھے ہوئے اور پریشان کن مسائل حل کردئیے ہیں۔ میرے بچے میرے نافرمان تھے اور میرے شوہر ہر وقت مجھ سے ناراض رہتے تھے۔ گھر میں پریشانیاں اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے تھے۔ میں زندگی سے تنگ آچکی تھی لیکن میں نے کسی کے مشورے سے عبقری میں دی ہوئی روحانی محفل کو کرنا شروع کردیا سب سے پہلی چیز جو مجھے ملی وہ یہ تھی کہ مجھے سکون نصیب ہوگیا اور اس کے بعد آہستہ آہستہ میرے تمام مسائل ایسے حل ہونے لگے کہ میں خود حیران رہ گئی۔ واقعی اللہ کے نام میں بڑی برکت ہے اور اس میں دلوں کا چین بھی ہے۔ میں روحانی محفل کی مقررہ تاریخوں کے علاوہ بھی اسے سارا مہینہ مسلسل پوری توجہ اور ذوق وشوق سے پڑھتی رہتی ہوں۔ اس سے جہاں میرے مسائل حل ہوئے ہیں وہاں میری روحانی بیماریاں جیسے غیبت‘ جھوٹ وغیرہ بھی ختم ہوگئیں ہیں۔ جو بہنیں اپنے گھروں میں پریشان ہیں میں ان تمام بہنوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ روحانی محفل کا پوری توجہ کے ساتھ اہتمام کریں۔ بہت تھوڑے عرصے میں آپ اس کے اثرات محسوس کریں گی۔ (شمیم بیگم‘ گوجرانوالہ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 972 reviews.