Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دانتوں کیلئے (رفعت‘ فیصل آباد)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

بانس کے پتے حسب ضرورت لیکر سایہ میں خشک کرکے جلالیں اور راکھ کسی ڈبیہ میں محفوظ کرلیں دانتوں کیلئے بہترین منجن تیار ہے۔ 2۔ بانس کے پتے ایک تولہ لے کر آدھا لیٹر پانی میں ابال لیں یہاں تک کہ پانی پک کر آدھا رہ جائے۔ نیم گرم پانی ہونے پر پانی کو چھان کر اس پانی سے کلیاں کریں۔ دانت کے درد میں افاقہ ہوگا دن میں دو مرتبہ ایسا کریں۔ حافظے کیلئے ایک سبز الائچی اور ایک چٹکی پسی ہوئی دار چینی چبا کر ایک گلاس دودھ پلانے سے بچوں کا حافظہ تیز ہوتا ہے۔ برص کیلئے اکسیر نسخہ یہ نسخہ آج سے چند برس پیشتر سیالکوٹ کے ایک حکیم صاحب نے نوائے وقت اخبار میں ایک خاتون کی درخواست پر ارسال کیا تھا جو اخبار میں شائع ہوا۔ حکیم صاحب کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ بیس سال سے یہ نسخہ برص کے مریضوں پر آزما رہے ہیں اور فی سبیل اللہ دیتے ہیں۔ نسخہ یہ ہے:۔ تما 200گرام‘ جڑ تما 55 گرام پیس لیں پھر شہد ڈال کر اچھی طرح ہاون دستہ میں کوٹ لیں جب ادویات یکجان ہوجائیں تو چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ خشک ہونے پر محفوظ رکھیں۔ ایک گولی صبح ایک شام‘ کھانے کے بعد پانی سے نگل کر چائے پی لیں۔ اگر پہلے ہفتے میں پیچش کی شکایت ہوجائے تو روزانہ ایک گولی استعمال کریں دو ماہ میں اس مرض سے نجات مل جاتی ہے۔ کلونجی کے فوائد آج کی مشینی زندگی اور جدید لوازمات نے انسان کو اعصابی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ہر دوسرا شخص اعصابی دبائو اور تنائو میں مبتلا ہے ایسے لوگ کلونجی کے چند دانے روزانہ شہد کے ساتھ استعمال کریں چند دنوں میں بہتر ی محسوس کریں گے۔ پیٹ اور معدہ کے امراض‘ پھیپھڑوں کی تکالیف خصوصاً دمہ کے مرض میں کلونجی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ کلونجی کا سفوف نصف سے ایک گرام تک صبح نہار منہ اور رات کو سوتے وقت استعمال کرنا مفید ہے۔ بعض اوقات کلونجی اور قسط شیریں برابر مقدار میں لیکر سفوف بنا کر صبح و شام خالی پیٹ استعمال کروایا جائے (شہد کے ساتھ ملا کر) یہ نسخہ پرانی پیچش میں مفید ہے جن لوگوں کو ہچکیاں آتی ہوں وہ کلونجی کا سفوف تین گرام مکھن (گھر کا بنا ہوا) ایک چمچہ ملا کر استعمال کریں تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ جو خواتین بچوں کو اپنا دودھ پلارہی ہوں انہیں چاہیے کہ کلونجی کا استعمال کریں کیونکہ دودھ کی کمی سے بچہ بھوکا رہ جاتا ہے اس کیلئے کلونجی کے چھ یا سات دانے نہار منہ اور رات سوتے وقت دودھ کے ساتھ کھالیے جائیں تو دودھ کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے۔البتہ حاملہ خواتین کو کلونجی کا استعمال پیس کر کرنا چاہیے جن خواتین کو ماہانہ ایام کی کمی ہو یا تکلیف ہو اور جن کو پیشاب کم یا تکلیف سے آتا ہو وہ تین گرام کلونجی کا سفوف روزانہ استعمال کریں۔ کلونجی سے نکلنے والا تیل دو قسم کا ہوتا ہے ایک سیاہ رنگ میں خوشبودار ہوا میں اٹھنے سے اڑنے لگتے ہیںاور دوسری قسم ارنڈی کے تیل جیسا دوائی اثرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ تیل بیرونی طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور بہت سے جلدی امراض میں مفید ہے۔ یہ تیل بال خورہ کی شکایت میں بہت مفید ہے۔ بال خورہ میں بال اڑ جاتے ہیں اور دائرے کی صورت میں نشان رہ جاتا ہے۔ یہ دائرہ دن بدن بڑھتا ہے اور عجیب ناخوشگواری کا احساس ہوتا ہے۔ یہ تیل گنج کو دور کرنے اور بال اگانے میں بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے بال جلد سفید نہیں ہوتے اور مختلف طریقوں سے اسے داد اور ایگزیما میں استعمال کیا جاتا ہے جسم کا کوئی حصہ بے جان ہوجائے تو بہت مفید ہے۔ کان کے ورم اور نسیان میں فائدہ مند ہے۔ کیمیا دانوں نے کلونجی پر تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ اس میں ضروری روغن پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ ونگیلن، الیوسن،ٹے نین، رال دارمادے، گلوکوز، سایونین اور نامیاتی تیزاب بھی پائے جاتے ہیں جوکئی امراض میں موثر ہیں۔ کلونجی کے استعمال سے ذیابیطس کے مرض میں کمی ہوتی ہے۔ کلونجی کے سات دانے گن کر صبح نگل لینا‘ ذیابیطس کو کم کرتا ہے۔ کلونجی کو مختلف طریقوں سے زہر کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بھڑ اور پاگل کتے کے کاٹنے پر کلونجی کا استعمال کریں۔ کلونجی میں ورموں کو تحلیل کرنے اور گلٹیوں کو گھلانے کی بھی صفت ہے۔ برص ہٹیلا مرض ہے اس کے سفید داغ جسم کو بدصورت بنادیتے ہیں۔ کلونجی اور ہالون برابر مقدار میں لے کر توے پر بھون کر تھوڑا سا سرکہ ملا کر مرہم بنا کر مسلسل تین یا چار ماہ داغوں پر لگائیں تو ساتھ کلونجی اور ہالون کا باریک سفوف شہد کے ساتھ نہار منہ کھائیں تو جلد فائدہ ہوگا۔ کلونجی کی دھونی سے گھر میں پائے جانے والے کیڑے مکوڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ کلونجی کو قیمتی کپڑوں میں رکھا جاتا ہے تاکہ کیڑوں سے محفوظ رہیں سب فوائد کے ساتھ ساتھ یہ امر بھی پیش نظر رہے کہ طویل عرصہ تک اور زیادہ مقدار میں اس کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس میں چند مادے ایسے ہیں جو صحت کیلئے مضر ہوسکتے ہیں البتہ وقفہ دے کر پھر استعمال میں لانا مفید ہے ویسے بھی اعتدال ہی مناسب راہ عمل ہے۔ بالوں کیلئے آج کل بازار میں بالوں کو چمکدار بنانے اور سیٹ کرنے کیلئے بہت سے کنڈیشنر اور جیل دستیاب ہیں جو بالوں کے مختلف اسٹائل بنانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں مگر چونکہ مہنگے ہوتے ہیں۔ ہر کوئی نہیں خرید سکتا اس کیلئے ایک گھریلو مفید ٹوٹکہ یہ ہے کہ کسی فنکشن میں جاتے ہوئے بالوں کو سیٹ کرنا ہو تو جیسا چاہیں سٹائل بنائیں مگر تھوڑا سا لیموں کا رس بالوں پر لگا کر بنائیں تو بال دیر تک سیٹ رہتے ہیں اور جلدی اڑے اڑے سے نہیں لگتے اور چمک آجاتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 969 reviews.