Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب کے ذریعے ملا عمل (بنت مطیع اللہ خان)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

یہ عمل مجھے ایک خواب کے ذریعے حاصل ہوا تھا۔ واقعہ اس طرح ہے کہ ایک دن مجھے ایک سخت تکلیف محسوس ہورہی تھی میں چونکہ بچپن سے دائمی قبض کی مریضہ ہوں تو اس دن بھی مجھے قبض ہی کی وجہ سے پیٹ میں تکلیف تھی اس دوران میں لیٹ گئی اور مجھے نیند آگئی میں نے خواب میں دیکھا کہ ”میں بکھرے موتی“ (کتاب کانام) پڑھ رہی ہوں‘ اس میں مجاہد رضی اللہ عنہ کا قول لکھا ہوتا ہے کہ جس شخص پر جادو ہوا ہو وہ سات بار یَارَحمٰنُ پڑھا کرے یہ وظیفہ سب کیلئے آسان ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ میں نے فوراً یہ والا وظیفہ یعنی سات باریَارَحمٰنُ پڑھ لیااور میری تکلیف اللہ نے ختم کردی۔ یہ عمل میں نے کئی بار دوسری تکالیف میں بھی استعمال کیا اللہ کا شکر ہے ہر بار مجرب پایا۔ ہمارے گھرانے پر عرصہ 20 سالوں سے جادو کے سخت اثرات ہیں۔ میری عمر بھی 22 سال ہے اس جادو نے بچپن ہی سے مجھ پر بہت برے اثرات ڈالے ہیں میں بچپن ہی سے بہت ڈرپوک ہو ں اور وقت کے ساتھ ساتھ میرا ڈر بڑھ رہا ہے اور ابھی یہ کچھ تین چار سالوں سے میرا ڈر بہت بڑھ گیا تھا میں دوپہر کو بھی اکیلے کمرے میں نہیں سوسکتی تھی یہ اوپر والا وظیفہ میں نے ڈرنے کیلئے ‘ نیند کے دوران ڈرجانے پر‘ جاگتے ہوئے ذہن پر خوفناک شبیہیں ظاہر ہونے پر اور ایسے محسوس ہونے پر جیسے پاس کوئی کھڑا ہے لیکن نظر نہیں آرہا وغیرو وغیرہ ان تمام میں میں نے یَارَحمٰنُ کو سات بار پڑھا اللہ تعالیٰ فوراً اپنا فضل کردیتے ہیں اور مجھے آرام مل جاتا ہے۔اب بھی میں اس عمل کو مسلسل کرتی ہوں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 965 reviews.