Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

الشفاءکرشمہ فلفل (حکیم عبدالحق انصاری‘ کورنگی کراچی)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

مغز تخم نیم۔ فلفل سفید ہم وزن کھرل کر لیں حب بقدر نخود تیار کرلیں۔ بواسیر خونی کیلئے حیرت انگیز طور پر مفید اور نافع ہے نہایت زود اثر بے خطر دوا ہے۔ ان گولیوں کے استعمال سے قبض کی شکایت بھی رفع ہوجاتی ہے بار ہا مرتبہ ہزاروں مریض شفاءپاچکے ہیںاور ان گولیوں کے بینظیر منفعت کے شاہد ہیں۔ الشفاءبخار اکسیر اس مجرب اکسیر کو ایک بچے کیلئے جس کو بہت عرصہ سے بخار آتا رہا تھا اس کو یہ نسخہ تجویز کیا گیا جو بہت ہی مفید ثابت ہوا تھا۔ بے شک بخار کیلئے تیربہدف دوا ہے ایک موٹر مکینک جو لکھنو شہر (انڈیا) کا رہائشی تھا اس کے والد حکیم فلک شیر خان کا تجربہ شدہ مجرب نسخہ ہے۔ تعریف کے قابل ہے۔ ست گلو خالص‘ کشتہ مرجان‘ دانہ الائچی خورد‘ طباشیر‘ زہرمہرہ ‘ نارجیل دریائی‘ جدوار خطائی‘ فلفل سیاہ‘ کونپل نیم‘ صندل سفید مساوی الوزن لیکر سفوف بنالیں۔ خوراک چار رتی سے پانچ رتی تک ہمراہ پانی دیں ۔ مانع حمل میتھرے‘ چھوہارے‘ منقیٰ‘ گری (ناریل)‘ مغز تخم ارنڈ‘ ہردوا ایک ایک تولہ وزن میں لیں گے۔ کوٹ پیس کر تیار کرلیں۔ خوراک: 6 ماشہ دوا صبح و شام دیں۔ حیض جاری ہو جاتا ہے۔ تین یوم اگر کھلایا جائے تو حمل گرجاتا ہے حاملہ عورت اس کو ہرگز نہ استعمال کرے۔ نوٹ: پیخال کبوتر کو بھگو کر اس کا پانی عورت کو پلانے سے وہ عورت کبھی حاملہ نہیں ہوتی ہے اس لیے پیخال کبوتر کو کوئی عورت کبھی بھی استعمال نہ کرے۔ الشفاءاکسیر مفاصل ریوند خطائی دو تولہ‘ گندھک آملہ سار آٹھ تولہ‘ خردل (رائی) آٹھ تولہ‘ سوڈا بائی کارب آٹھ تولہ‘ اسگندھ ناگوری آٹھ تولہ‘ پلوگوا ئیٹکم ریزن چار تولہ‘ لیتھیا سائٹراس چار تولہ سفوف بنالیں۔ ڈیڑھ ماشہ صبح وشام پانی سے دیں گے وجع المفاصل کو دور کرنے میں بے حد مفید چیز ہے۔ پرانی سے پرانی تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔ علاوہ ازیں درد کمر عرق النساءمیں بھی اکسیر صفت مانی جاتی ہے۔ الشفاءاکسیر عشیرین سم الفار سفید ایک حصہ‘ بیش دس حصہ‘ دودھ مدار (آک) ایک سو حصہ‘ کھانڈ ایک ہزار حصہ سب کو ملا کر کھرل کرکے رکھیں۔ دوا تیار ہے۔ خوراک 1/4 گرین صبح و شام پانی سے دیں تمام بخاروں‘تمام قسم کی زہریلی بیماریوں اور ہر قسم کے دست ومعدے کی خرابیاں سب دور ہوجاتی ہیں۔ الشفاءنایاب اکسیر نمک سوڈا سلفیٹ چار اونس‘ سوڈا کلورائیڈ ڈیڑھ اونس‘ میگنیشیا سلفیٹ دو اونس‘ پوٹاشیم آیوڈائیڈ 45 گرین‘ پوٹاشیم سلفیٹ پانچ ڈرام‘ پوٹاشیم کلورائیڈ دس ڈرام‘ ایسڈ سائبٹریٹ دو ڈرام‘ تمام اجزا کو ملا کر اچھی طرح سے کھرل کرکے شیشی میں محفوظ رکھیں۔ (کل سات دوا ہیں۔) استعمال وترکیب: صبح سویرے ایک پیالی چائے لیں اس قدر دوا شامل کریں جو ایک اٹھنی پر آسکتی ہو۔ اس طرح استعمال کرنے سے نمک کا مزہ خراب معلوم نہیں ہوتا۔ فوائد: جن لوگوں کو نقرس وجع المفاصل کمردرد ‘ ایگزیما‘ قبض مزمن جگر و گردے کے امراض لاحق ہوں انہیں چاہیے کہ آدھا چمچہ چائے برابر دوا کو ایک گلاس گرم پانی میں ملا کرصبح سویرے ناشتہ سے قبل استعمال کریں۔ یورک ایسڈ کی خون میں زیادتی کو دور کرنے کی ایک خاص دوا ہے۔ ایک مدت تک استعمال کریں تاکہ اس کا پورا پورا فائدہ ظاہر ہوسکے اور یورک ایسڈ بدن کے اعضاءو جھلیاں سے خارج ہوجائے۔ الشفاءانمول امساک ایک شخص کا اسی نسخے پرہی گزارہ تھا حکیم صاحب کی حکمت کا ڈنکا بجتا تھا دور دور تک شہرت تھی انڈیا کے پرانے طبیب تھے۔ ان کا تجارتی نسخہ تھا۔ مغز تخم سرس کا تیل کولہو سے نکلوا لیں۔ ہاتھ اور پاوں کے تلووں پر ملیں اس سے خوب امساک ہوتا ہے استعمال کریں فائدہ ہی فائدہ ہے۔آپ کا دل اچھل اچھل کر اس بات کی خود ہی گواہی دے رہا ہوگا یاد کرتے پھرتے رہو گے۔ ذرا استعمال تو کرکے دیکھیں پھر تو اسی تیل سرس کو آنکھوں کا تارا بنائے رکھیں گے۔ الشفاءاکسیر سرعت انزال تخم سبنھالو‘ بیج بند‘ سریالی‘ سمندر سوکھ‘ تخم اٹنگن‘ مغز تخم سرس‘ پوٹاشیم برومائیڈ‘ بزرالبنج (اجوائن خراسانی)‘ تخم بھنگ‘ دھتورہ برابر برابر دوا ہونی چاہیے اسے بہت باریک مثل غبار پیس کر معجون فنجنوش پانچ ماشہ میں اس دوا کو ایک رتی سے دو رتی تک دوا ملا کر کھلائیں گے انشاءاللہ آپ کو ساری عمر میں بھی کبھی سرعت انزال کی شکایت نہ ہونے پائے گی۔ الشفاءجادو اکسیری ایکسٹریکٹ ایکو نائٹ ایک حصہ۔ (کھانڈ یا شوگر آف ملک) یا گلوکوز۔ یا پھر طباشیران میں سے کوئی بھی ایک چیز ایک سو حصہ لیکر خوب کھرل کرلیں سفوف تیار ہوگا بس یہی جادو اکسیری دوا ہے۔ صبح و شام ایک رتی دوا پانی ہمراہ استعمال کرلیں۔ فوائد دوا: یہ دوا محض دل کی حرکت اور دوران خون کی تیزی کو کم کرنے کیلئے نہایت اعلیٰ دوا ہے جس کے بہت جلد اثرات ظاہر ہوتے ہیں‘ ان تمام امراض میں مفید ہے جن میں حرکت قلب کی افراط ہو‘ دوران خون تیز ہو ان مریضوں کو اور تیز بخاروں میں اور بڑے بڑے ورموں میں کھلانے سے نمایاں فائدہ ہوتا ہے اگر مریض طاقتور جوان ہو‘ نبض قوی اور خون سے بھری ہوئی ہو‘ ورم کسی اعلیٰ عضو میں ہو جیسے دماغ پھیپھڑے‘ دل جگر وغیرہ میں ایسی حالت میں صبح شام پانی سے کھلائے فائدہ ہوگا۔ الشفاءنوعروسی انمول سم الفار سفید ایک تولہ‘ ہڑتال ایک تولہ‘شنگرف ایک تولہ‘ عنبر اشہب 6ماشہ‘ باریک کردہ دوا کو پانچ انگشت کی بڑی موٹی لوہے کی نلی اس طرح سے تیار کرلیں کہ ایک خول دوسرے خول پر آجائے اس میں دوا ڈال کر تین سیر اوپلوں کی آگ دیں گے لوہے کی اس نلی میں چھید ہوجائے گا۔ اگر چھید نہ ہو اور دوا بچ جائے تو بس یہی اکسیر ہے۔ سرخ رنگت نکلے گی دوا نصف چاول حلوہ میں رکھ کر دیں۔ نامردی کی بہترین دوا ہے۔ اگر اس دوا میں درج ذیل ادویہ اور بھی ملالیں تو بے شمار دیگر فائدے بھی حاصل ہوں گے۔ مومیائی ایک تولہ‘ جدوار خطائی دو تولہ میں یہی اکسیر سرخ دوا ایک رتی ملالیں اور ان کو ملا کر خوب کھرل کرلیں اور قرص بقدر پانچ گرین بنالے۔ خوراک: ایک قرص غذاکے دو گھنٹے بعد دودھ نیم گرم آدھا سیر سے استعمال کرلیں۔ صرف ایک ہی وقت استعمال کرنا ہے۔ فوائد اکسیر صفت آپ نے تندرست و توانا قوی ہونا ہو‘ وجاہت اور بارعب ہونے کی خواہش ہو ہر وقت نوجوان رہنا چاہتے ہوں تو اس دوا کو استعمال کریں۔ دوا کایہ ادنیٰ و صف ہے کہ انسان کو نوجوان بناڈالتی ہے سرخ و قوی اور مضبوط بنا کر مردانہ قوت کو خوب بڑھا دیتی ہے اگر نوجوان کی سی حالتیں پیدا کرنا چاہتے ہوں تو استعمال کرلیں مقوی اعضائے رئیسہ ہے دل و دماغ جگر کو بھی خاص طاقت دیتی ہے۔ اعضائے تناسل اور مادہ تولید پر بھی اس کا خاص اثر ہوتا ہے۔ رجولیت اور مردی کی قوت کو برانگنجیتہ کرنا اس کا خاص فعل ہے بدن میں سیروں خون زیادہ کردیتی ہے آج اپنا وزن کرلیں اور ایک ماہ دوا استعمال کرنے کے بعد پھر دیکھو آپ کا کتنا وزن ہے اور خون کتنا زیادہ ہوگیا ہے یہ عجیب و غریب چیز ہے استعمال کرکے تعریف کرتے پھروگے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 962 reviews.