Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یورک ایسڈ سے نجات (ڈاکٹر صادق‘ سکھر)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

مولی باریک کاٹ کر اس پر ایک عدد لیموں چھڑک دیں اور کچھ نہیں ڈالنا اس کو صبح نہار منہ کھالیں ایک گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ مولی درمیانی ہو۔ انشاءاللہ یورک ایسڈ نارمل ہوجائے گا۔ یہ عمل 7 دن کرنا ہے۔ نیند کا نہ آنا رات سونے سے پہلے ایک چٹکی اصلی پسا ہوا دھنیا زبان کے نیچے رکھ لیں انشاءاللہ نیند آجائے گی۔ پتھری کیلئے کچری کے بیج ایک تولہ پیس لیں آدھا کلو پانی میں پکالیں جب آدھا پانی رہ جائے تو دن میں 3 مرتبہ پی لیں انشاءاللہ پتھری نکل جائے گی۔ ٭٭٭٭٭٭ نکسیر کیلئے (ڈاکٹر ظفرحمیدملک‘اٹک سٹی) ھوالشافی: پھٹکڑی باریک کرکے پانی میں حل کردیں روئی کا پھایہ تر کرکے ایک دو قطرے ناک میں ٹپکائیں نکسیر فوراً رک جائے گی۔ ہچکی کیلئے اگر ہچکی شدید ہوتو اس کی تکلیف کا اندازہ صرف اس شخص کو ہوسکتا ہے جس کو یہ تکلیف ہو‘ عام آدمی کیلئے وہ صرف ہچکی ہی ہوتی ہے جبکہ اس مرض والے کیلئے ایک ایسی آگ جس کی تپش سے مکمل معدہ اور گلا جل رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں دو کار آمد علاج مجرب لکھ رہا ہوں۔ انشاءاللہ اس سے بہتری آجاتی ہے۔ ہوالشافی: ایک عدد فلفل سیاہ یعنی مرچ سیاہ میں سوئی چبھو کر اسے دیا سلائی سے آگ لگائیں پھر پھونک مار کر آگ بجھادیں اس طرح کرنے سے جو دھواں پیدا ہو اسے ناک کے ذریعے اندر کھینچیں بس دھواں اندر جاتے ہی ہچکی بند ہوجائے گی۔ انشاءاللہ۔یہ نسخہ ہمارے علاقے میں ایک بزرگ کے پاس تھا وہ پھونک مار کر جب آگ بجھاتے تو مریض کو ایسا محسوس ہوتا جیسے کچھ دم کررہے ہوں اور اس دم کی وجہ سے وہ کافی مشہور بھی ہیں آپ بھی برکت کیلئے سورة الفاتحہ یا درودشریف پڑھ لیں۔ کئی مریضوں پر آزمایا ہے۔ مجرب نسخہ ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 960 reviews.