Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمزوری حافظہ کیلئے (مخدوم یوسف عزیز‘ احسان پور)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

اگر کوئی شخص نسیان کے مرض میں مبتلا ہواور وہ چیزیں رکھ کر بھول جاتا ہو تو اس مقصد کیلئے باوضو حالت میں چینی کی پلیٹ یا صاف شیشہ پر سورۀ فاتحہ مشک ، زعفران سے لکھ کر عرق گلاب یا پانی سے دھو کر پی لے۔ انشاءاللہ نسیان تھوڑے ہی دنوں میں دور ہوجائے گا۔ بھٹکے شوہر کی واپسی اگر کسی عورت کا خاوند بری عادات کا شکار ہو اور گھر میں ہروقت جھگڑا رہتا ہو تو ایسی صورت میں چاہیے کہ گیارہ مرتبہ سورۀ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرے پھر اپنے خاوند کو پلائے۔ انشاءاللہ شوہر نیکی کے راستے پر گامزن ہوجائے گا۔ بیروزگاری کا خاتمہ بے روزگار افراد کیلئے یہ عمل بہت نافع ہے۔ اس مقصد کیلئے سورۀ فاتحہ کا یہ عمل انتہائی مجرب ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ چاند کی چودہ تاریخ میں فجر کی نماز کے بعد جمعہ کے دن سے شروع کرے اور ہر روز بلاناغہ اکتالیس دفعہ سورہ فاتحہ اول وآخر تین تین دفعہ درود پاک پڑھے اسی طرح ہر روز بلاناغہ اکتالیس روز تک پڑھے۔ ہرروز جب سورۀ فاتحہ اکتالیس مرتبہ پڑھ لیا کرے تو درج ذیل دعا پورے خلوص سے پڑھے۔ یَامُفَتِّحُ فَتِّح یَا مُفَرِّحُ فَرِّح یَامُسَبِّبَ الاَسبَابِ یَامُیَسِّرُیَسِّر یَامُسَہِّلُ سَہِّل یَامُنعِمُ وَحَسبُنَا اللّٰہُ وَنَعمَ الوَکِیلُ۔ بے چینی دور کرنے کیلئے بعض اوقات طبیعت بوجھل ہوجاتی ہے اور بے چینی ہونے لگتی ہے اسے ختم کرنے کیلئے نماز فجر کے بعد اول آخر تین تین دفعہ درود شریف پڑھ کر درمیان میں 125 دفعہ سورۀ فاتحہ پڑھے اسی وقت بے چینی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انشاءاللہ
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 951 reviews.