Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کلونجی گھر کی محافظ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

٭ کلونجی کا تیل‘ جوش دے کر نیم گرم سر پر لگانے سے نزلہ‘ زکام اور سردرد دور ہوجاتا ہے۔ ٭ کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔ ٭کلونجی کا تیل بدن پر لگانے سے تل ختم ہوجاتے ہیں۔ ٭پانی میںپسی ہوئی کلونجی کے غرارے کرنے سے دانت کا درد دور ہوجاتا ہے۔ ٭ کلونجی کو سرکہ میں ملا کر کھانے سے بلغمی ورم رفع ہوجاتا ہے۔ ٭ کلونجی کی دھونی دینے سے مچھر اور کھٹمل وغیرہ مرجاتے ہیں۔ ٭ کلونجی کو سرکہ میں ملا کر برص یا پھلبہری پر لگانے سے برص دور ہوجاتا ہے۔ کلونجی کی ایک چٹکی آٹھ دس قطرے خالص شہد کے ساتھ ملا کر شہادت کی انگلی سے ہر روز صبح کے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر چاٹنے سے بہت سی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ ٭ کلونجی کا تیل خارش والی جگہ پرلگانے سے خارش دور ہوجاتی ہے۔ ٭ کلونجی اورآدھا حصہ کالا نمک ملا کر کھانے سے پیٹ کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ٭ کلونجی کا تیل اور تل کا تیل ملا کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد دور ہوجاتا ہے۔ ٭ موصلی سفید‘ موصلی سیاہ‘ کلونجی‘ سونٹھ سب کو برابر پیس کر یہ سالن میں ڈالا جائے۔ اعصابی دردوں کیلئے مفید ہے۔ ٭ روغن خشخاش دو حصے اور روغن کلونجی ایک حصہ ملا کر کن پٹی پر مالش کرنے سے بے خوابی میں کمی ہوتی ہے۔ ٭ ۶ قطرے کلونجی کے تیل رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے سانس کی نالی بلغم سے صاف ہوجاتی ہے۔ ٭پیشاب بند ہوجانا: مکئی کے بال ابال کر چند قطرے روغن کلونجی ڈال کر استعمال کرنے سے پیشاب فوری طور پر جاری ہوجاتا ہے۔ تفصیل کیلئے حکیم صاحب کی کتاب ”کلونجی کے کرشمات“ کتاب پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 949 reviews.