اس مرض میں دائیں پائوں کے انگوٹھے میں شدید درد اٹھ کر تمام چھوٹے جوڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ مائوف جوڑ سرخ ومتورم ہوجاتے ہیں شدت مرض میں ہاتھ پائوں کی انگلیاں کھچتی اور پھڑکتی ہیں اور ان میں سرسراہٹ محسوس ہوتی ہے۔
ھوالشافی: نسخہ:۔ الحلو (سورنجان شیریں)‘ سورنجان المر (سورنجان تلخ) سناءمکی‘ فرفیزان(ریوند عصارہ) علق (جونک) مصبر ہموزن لیکر سفوف بنالیں اور گودا گھیگوار (ایلوویرا) میں گوندھ کر کالی مرچ کے برابر گولی بنالیں اور سایہ میں خشک کرلیں۔
طریقہ استعمال: 2 گولی صبح‘ 2 گولی رات ہمراہ پانی استعمال کریں۔ (تاوقت شفائ)
عصبی دردیں
عصبی درد سے مراد وہ درد ہے جس کا ظاہری سبب معلوم نہ ہو۔ مقامی سوزش اور ورم نہ ہو‘ عصب مائوف اور اس کی شاخوں کے محاذی درد کی شکایت ہو اس میں عصبی قوت کے زائل ہوجانے کی وجہ سے عصبی کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔ عصبی افعال میں فتور سے قوائے حیات میں ضعف پیدا ہوجاتا ہے۔
نسخہ:۔ ھوالشافی۔ کیماس 6 ماشہ‘ لملک 6 ماشہ‘ زنجبیل‘ ہلیلہ‘ فادانیا(عود صلیب) ایک ایک تولہ اور مرجان 2 تولہ تمام اشیاءکو پیس کر پانی کی مدد سے دانہ ماش کے برابر گولیاں بنالیں اور سایہ میں خشک کرلیں۔ طریقہ استعمال: ایک گولی صبح ایک گولی رات ہمراہ نیم گرم دودھ کیساتھ کھائیں (تاحصول شفائ)
یہ دونوں نسخہ جات بہت مجرب اور جامع ہیں اور میری پریکٹس میں عرصہ دراز سے استعمال ہورہے ہیں اور بے شمار لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے شفاءدی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 947
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں