Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم مبارک اللہ سے بیماریاں دور (غلام سرور خان‘ راولپنڈی)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

اسم مبارک اللہ میں بیماریوں کو دور کرنے کی خاص صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ اسم شافع الامراض ہے اسم اللہ کو روزانہ پابندی وقت کے ساتھ پڑھا جائے 1000 مرتبہ تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ذاکر کو رعب اوردبدبہ عنایت فرماتا ہے۔ دنیا اس کے آگے سرنگوں ہوتی ہے۔ ہر نماز کے بعد 66 مرتبہ پڑھنا حصول برکت اور جملہ امور میں غیب سے امداد ملنے کا باعث ہوتا ہے۔ پرانے امراض سے شفاءکیلئے اور امراض سرد بلغمی کیلئے عرق گلاب‘ زعفران سے سفید کاغذ پر لکھ کر پینا اور پینامفید ہے۔ ہر قسم کے بخار خصوصاً سردی سے ہو اس کیلئے بہت مفید ہے۔ دافع آسیب کیلئے کوری مٹی کی ہانڈی لیکر اس میں اسم اللہ جس قدر لکھ سکتا ہے لکھے۔ اس کے بعد اس کو جاری پانی سے تر کرکے آسیب زدہ پر چھڑکے۔ آسیب بھاگ جائے گا۔ اسم پاک اَللّٰہُ الصَّمَدُ کو ایک ہزار ایک مرتبہ اول آخر 11-11 مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھے ایک چلے میں کامیاب ہوگا۔ حفاظت اطفال بچوں کے اکثر امراض سے بحکم خدا حفاظت رہے۔ کلمات ذیل کو لکھ کر بچہ کے گلے میں ڈال دیں۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم۔ اَعُوذُ بِکَلِمٰتِ اللّٰہِ التّٰامَّاتِ مِن شَرِّکُلِّ شَیطَانٍ وَّھَامَّةٍ وَعَینٍ لَامَّةٍ بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لَایَضُرُّ مَعَ اسمِہِ شَی ئ فِی الاَرضِ وَلاَ فِی السَّمَائِ وَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیمُ۔ شوگر اور سنگھاڑے کا آٹا لیڈی ڈاکٹر مسز سرفراز (ایم بی بی ایس) جو کہ میرے بیٹے کی سسرالی رشتہ دار ہیں‘ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس شوگر کے مریض آتے ہیں ان میں سے ایک مریض جس کی شوگر 400 تک ہوگئی تھی اس نے بتایا کہ اس کی شوگر صرف صبح کے وقت ایک چمچی سنگھاڑے کا آٹا دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے بتدریج کم ہوگئی۔ یعنی 400 سے 300 اور پھر 300 سے 200 حتیٰ کہ صحیح حالت پر آگئی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 945 reviews.