Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معدہ کیلئے عمدہ چورن (حکیم محمد آصف‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

اجوائن دیسی ایک کلو‘ سوئے آدھا کلو‘ کچور ایک پائو ‘ آک کے تازہ پھول5 کلو۔ ترکیب تیاری: سب چیزوں کو کوٹ کر اخباریا بڑے کاغذ پر پھیلا کر دھوپ میں رکھ کر خشک کرلیں اور دوبارہ پیس کر ڈیڑھ کلو سادہ نمک پسا ہوا ملا دیں بس عمدہ چورن پیٹ کی ہر بیماری کیلئے تیار ہے۔ خوراک: چار رتی سے تین ماشہ تک صبح و شام کھانے کے بعد سادہ پانی سے دیں۔ واقعہ: ایک لڑکا ہمارے دفتر میں کام کرتا ہے وہ ایک دن صبح بہت نڈھال سا بیٹھا ہوا تھا میں نے اس سے وجہ دریافت کی تو کہنے لگا۔ میں رات 12 بجے ہسپتال گیا تھا میرے پیٹ میں بہت شدید درد تھا۔ ڈاکٹرز نے انجکشن لگائے تو درد کم ہوا۔ اس نے بتایا کہ مجھے ہفتے میںایک دفعہ ضرور درد ہوتا ہے میں ہسپتال جاتا ہوں ڈاکٹر صاحبان انجکشن لگادیتے ہیں اور گھر بھیج دیتے ہیں میرے پاس یہ عمدہ چورن تیار پڑا تھا اللہ کا نام لے کردیدیا جس کے بعد آج تک دوبارہ اس لڑکے کو درد نہیں ہوا۔ ہمارے ساتھی ہیں ان کی والدہ کو گیس نے کافی تنگ کررکھا تھا میں نے ان کو یہی چورن استعمال کروایا وہ تو چورن کی اتنی گرویدہ ہوگئی ہیں ہر سال کہہ کر چورن تیار کرواتی ہیں اور پورا سال استعمال کرتی ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 942 reviews.