میں تقریباً دو سال سے عبقری کا قاری ہوں اور ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھ رہا ہو اور ساتھ ہی دو انمول وظائف‘ پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھتا ہوں۔ میں دو نسخے ارسال کررہا ہوں جو آزمائے ہوئے ہیں اور خود اس پر تجربے کیے ہیں تاکہ عبقری کے ذریعے عوام الناس تک پہنچے ۔ ان میں ایک نسخہ امراض معدہ گیس‘ گرمی‘ ڈکاریں‘ جلن کیلئے مفید ہے۔ دوسرا نسخہ جس کو ہم عرق النساءکے درد کہتے ہیں کیلئے مفید ہے۔
نسخہ امراض معدہ
جلوتری‘ ایک تولہ‘ عاقر قرحا ایک تولہ‘سقمونیا ایک تولہ‘ سنامکی ایک چھٹانک‘ زنجبیل 3 تولہ‘ نوشادر 3 تولہ‘ مرچ سیاہ، الائچی خورد 3+3 تولہ۔
سب اجزا کا سفوف بنائیں۔ صبح‘ دوپہر‘ شام آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ پرہیز: ترش‘ بادی اور ثقیل اشیاءسے پرہیز کریں۔
نسخہ امراض عرق النسائ
ست اجوائن 6 ماشہ، ست کافور 6 ماشہ، ست پودینہ6 ماشہ‘ ان تینوں کو بوتل میں ڈالیں خود حل ہوجائینگے۔زنجبیل 6 ماشہ‘ زعفران6 ماشہ‘ دارچینی6 ماشہ۔افیون 2 ماشہ۔ ان چار اجزاءکا سفوف بنائیں۔
ایک پائو شہد میں ملائیں۔ اس کے بعد تینوں اجزاءجو حل شدہ ہیں وہ بھی اسی شہد میں ملائیں یعنی سب یکجان ہوجائیں گے۔ نسخہ تیار ہے۔ صبح وشام نہار منہ مکئی یا چنے کے دانے کے برابر دودھ اگر ہوتو بہتر ہے ورنہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ کم از کم ایک ہفتہ میں یہ مرض ختم ہوجائیگا۔ (انشاءاللہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 941
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں