Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے آزمودہ طبی و روحانی تجربات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

5 مئی کو محمد فیروز عبقری اکیڈمی میں تشریف لائے بندہ نے ان سے عبقری کے حوالے سے سوال کیا کہ عبقری آپ کب سے پڑھ رہے ہیں اور کیسے اس سے متعارف ہوئے؟ فرمانے لگے کہ ہمارے ہاں ایک صاحب پرانی کتابیں فروخت کرنے کیلئے تشریف لائے انہوں نے مختلف رسائل اور ڈائجسٹ دکھائے میں نے یہ کہہ کر انہیں رد کردیا کہ ان میں جھوٹی قسم کی کہانیاں اور قصے ہوتے ہیں جس سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں پھر انہوں نے روحانیت کے نام پر ایک رسالہ دکھایا میں نے دیکھ کر کہا کہ یہ بھی روحانیت کے نام پر فریب ہے پھر اس کے بعد انہوں نے عبقری نکال کر دکھایا اور وہ بھی پرانا‘ مجھے وہ بھا گیا بس وہ دن ہے اورآج کا دن عبقری ہی پڑھتا ہوں۔ ماشاءاللہ بڑا ہی مفید اور معلوماتی رسالہ ہے اس کے طبی نسخے دکھی جسم کیلئے مرہم سکون ہیں اور روحانی نسخے روح کی روحانی بیماریوں کیلئے بھی شفاءہے۔ بندہ عبقری کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے بخل شکنی کرتے ہوئے چند مجرب نسخے ارسال کرنا چاہتا ہے لیکن وقت نہیں ملتا بندہ نے ان سے عرض کی کہ آپ مجھے وہ نسخے اور ان کی افادیت بتادیں میں لکھ کر عبقری کو بھیج دوں گا۔ فرمانے لگے نسخے ابھی بتا دیتاہوں۔ ہائی بلڈپریشر سے نجات میرے ایک قریبی دوست کے والد کی ایک آنکھ خراب ہوگئی ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کیا اور تاریخ دیدی۔ مقررہ وقت پر یہ جب ہسپتال پہنچے ڈاکٹر نے بلڈپریشر چیک کیا تو پتہ چلا کہ انتہائی درجے پر پہنچا ہوا ہے۔ ڈاکٹر حضرات نے آپریشن سے معذرت کرتے ہوئے بلڈپریشر کی ادویات لکھ کردیں کہ یہ ادویات استعمال کریں چند دنوں میں ان کا بلڈپریشر جب نارمل ہوجائے گا تو تشریف لائیے گا‘ آنکھ کا آپریشن کردینگے۔ چند دن ادویات استعمال کرنے کے بعد دوبارہ ہسپتال گئے پتہ چلا کہ بلڈپریشر بدستور انتہائی ہائی ہے۔ کوئی خاص فرق نہیں ہوا اس طرح تین سے چار دن بلڈپریشر کی ادویات استعمال کرکے ہسپتال گئے لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔ اسی پریشانی میں ہسپتال میں بیٹھے ہوئے تھے‘ میرے دوست کے ایک جاننے والے کی ان پر نظر پڑی۔ انہوں نے پوچھا کہ خیریت ہے یہاں ہسپتال میں کیسے؟ انہوں نے ساری بات بتائی کہ ابو کی آنکھ کا آپریشن ہے‘ دن بدن آنکھ خراب ہوتی جارہی ہے ڈاکٹر ہائی بلڈپریشر کی وجہ سے آپریشن نہیں کررہے۔ بلڈپریشر کی ادویات بھی کوئی فائدہ نہیں کررہیں ان کے دوست نے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے‘ تین دن کے اندر ان کا بلڈپریشر نارمل ہوجائیگا۔ انہوں نے حیرت سے پوچھا کہ وہ کیسے؟ عناب کے فوائد انہوں نے جواب دیا کہ آپ عناب ایک پائو لیں رات کو کسی مٹی یا چینی کے برتن میں پانی ڈال کر اس میں صرف سات دانے عناب بھگو کر رکھیں۔ صبح نہار منہ وضو کرکے تین تین بار اول و آخر درود شریف درمیان میں گیارہ مرتبہ سورۀ کوثر پڑھ کر اس عناب کے پانی جس کو پہلے مل کر چھان لیا ہو پر دم کرکے پی لیں انشاءاللہ تعالیٰ چند روز کے استعمال سے ہی بلڈپریشر نارمل ہوجائے گا۔ چنانچہ تین چار دن انہوں نے ایسا ہی کیا اور اس کے بعد جب ڈاکٹر کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے جب بلڈپریشر چیک کیا تو بالکل نارمل تھا۔ بڑے حیران ہوئے اور پوچھا کہ آپ لوگوں نے ایسا کیا استعمال کیا کہ جو بلڈپریشر اتنے دن سے ذرہ بھی کم نہیں ہورہا تھا وہ آج بالکل نارمل ہے۔ انہوں نے انہیں عناب والے عمل کا بتایا تو کہنے لگے واقعی فطری علاج فطری ہے۔ اس طرح ان کے والد صاحب کا مسئلہ حل ہوا اور ان کی آنکھ کا آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ دوسرا تجربہ خود میں نے کیا‘ کہنے لگے مجھے ہائی بلڈپریشرکی وجہ سے اتنے چکر آتے تھے کہ میں ایسے محسوس کرتا تھا جیسے زلزلہ آگیا ہو‘ ڈاکٹروں سے ہومیو ڈاکٹروں سے بڑا علاج کروایا لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا۔ روزمرہ کے میرے سارے کام بند ہوگئے‘ ظاہر ہے جب ہر وقت سرگھومے گا تو کام کیسے بنیں گے۔ مجھے میرے انہی دوست نے اپنے والد صاحب والا قصہ سنا کر عناب استعمال کرنے کی تاکید کی میں نے اسی دن عناب منگوائے۔ پہلے دن استعمال سے میں نے قدرے افاقہ محسوس کیا۔ مستقل ایک ہفتہ گزرنے کے بعد اللہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوگیا اور سب ڈاکٹری ادویات چھوڑ دیں اب بھی کبھی کبھار جب میں محسوس کرتا ہوں کہ میرا بلڈپریشر بڑھ رہا ہے تو دو تین روز یہی عناب کا پانی دم کرکے پی لیتا ہوں کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ اسی طرح میری ہمشیرہ کو بھی بلڈپریشر کا عارضہ تھا۔ روزانہ ڈاکٹروں کے پاس بدل بدل کر کئی قسم کی ادویات استعمال کرچکی تھیں لیکن وہی بات کہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ انہیں بھی یہی عناب والا عمل بتایا۔ انہوں نے مستقل کچھ عرصہ استعمال کی الحمدللہ اب بالکل نارمل بلڈپریشر ہے اور بغیر ڈاکٹری ادویات کے زندگی گزار رہی ہیں۔ بلڈپریشر ختم اسی طرح ایک سفر کے دوران ایک صاحب ملے جو انتہائی غریب اور لاچار تھے باتوں ہی باتوں میں انہوں نے بتایا کہ میری بیوی کوہائی بلڈپریشر کا عارضہ ہے جس کی وجہ سے زندگی میں کوئی رونق نہیں۔ بچوں کو سنبھالنے کی ذمہ داری لازماً عورت پر ہی ہوتی ہے جب عورت بیمار ہو ہر وقت سر پر پٹی باندھے ایک جگہ چارپائی پر پڑی رہے تو بچوں پر جو حالات آتے ہیں میں ہی جانتا ہوں۔ میں تو صبح مزدوری کرنے چلا جاتا ہوں شام کو واپس آتا ہوں تودیکھتا ہوں کہ بچے گندے ہوئے پڑے ہیں‘ رو رو کر آنکھیں سوج چکی ہیں میں انہیں نہلاتا ہوں‘ کپڑے پہناتا ہوں‘ گھر کا سارا کام کرکے رات کو بیگم صاحبہ کو ڈاکٹر کے پاس لے جاتا ہوں دوائی لیکر جب گھر آتا ہوں تو جسم میں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے جان ہی نہیں ہے‘ ان کی طویل دکھ بھری کہانی سن کر میں نے انہیں تسلی دی اور عناب والا نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور تسلی کیلئے واقعات سنائے‘ کافی عرصہ گزرنے کے بعد ایک دن ان کا فون آیا اور شکریہ ادا کرنے کے بعد بتایا کہ میں نے اپنی بیوی کو پورا ایک مہینہ عناب والا پانی دم کرکے پلایا الحمدللہ میری اہلیہ بالکل ٹھیک ہوگئی ہیں اور گھر کا ساراکام کام بڑی آسانی سے کرلیتی ہیں۔ بچے بھی ان کی توجہ سے اچھے بن گئے ہیں زندگی میں ایک قسم کی بہار آگئی ہے۔ بات بلڈپریشر اور اس کے کامیاب علاج کی چل رہی ہے تو ایک اور عبقری کے قاری جناب حاجی محمد یونس جو کے لاہور کے رہنے والے ہیں‘ آج کل کراچی میں ہوتے ہیں۔ لاہور میں مرشد کامل حکیم صاحب کے درس سے مستفید ہوتے رہتے ہیں اور یہاں آکر بندہ کو حضرت کی باتوں کا فیض پہنچاتے ہیں۔ بہرحال ان کا مجرب عمل جو انہوں نے بلڈپریشر کے دوران استعمال کیا اور پھر ان کا بلڈپریشر نارمل ہوگیا‘ کا واقعہ تحریر کرتا ہوں فرماتے ہیں کہ مجھے عرصہ دس سال سے بلڈپریشر کا عارضہ تھا۔ ڈاکٹری ادویات استعمال کررہا تھا جس سے بس گزارا ہورہا تھا لیکن بیماری جان نہیں چھوڑ رہی تھی ایک روز مسجد کے ایک قاری صاحب سے اپنی پریشانی کا ذکر کیا۔ انہوں نے سورۀ فیل 313 بار اول و آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ بعد نماز عشاء41 روز پڑھنے کیلئے کہا فرماتے ہیں کہ میں نے یہ عمل کرنے کے دوران جب بھی ڈاکٹروں کے پاس چیک اپ کیلئے گیا وہ حیران ہوکر پوچھتے کہ آپ کیا کھا کر آئے ہیں کہ آپ کا بلڈپریشر بھی نارمل ہوتا ہے اور شوگر بھی (نوٹ: انہیں بلڈپریشر کے ساتھ شوگر بھی تھی) بندہ انہیں بتاتا کہ میں سورۀ فیل پڑھتا ہوں الحمدللہ اس عمل کی برکت سے ایک عرصہ ہوا میرا بلڈپریشر بھی نارمل چلا آرہا ہے اور شوگر بھی نارمل رہتی ہے۔ آلوبخارے سے بلڈپریشر سے یقینی نجات اسی طرح عبقری کی ایک خاتون قاریہ فرماتی ہیں کہ مجھے بلڈپریشر کی بیماری نے بے حال کررکھا تھا ہر وقت سر میں شدید درد‘ آنکھوں کے آگے اندھیرا آجاتا تھا بات بے بات غصہ آجاتا جس سے گھر میں اکثر لڑائی ہوجاتی ہر وقت بچوں کومار پیٹ کرنا میرا کام بن چکا تھا۔ ادویات لے رہی تھی لیکن عارضی فائدہ ہوجاتا پھر وہی کیفیت ایک دفعہ میں اپنے والدین سے ملنے کیلئے اپنے گائوں گئی‘ میرے بھائی گرمیوں کے موسم میں آلو بخارے کا خالص شربت بیچتے ہیں جس دن میں اپنے والدین کے گھر پہنچی سفر کی وجہ سے برا حال تھا راستے میں قے بھی کرتی آئی تھی‘ سر میں شدید درد‘ اوپر سے گائوں کی شدید گرمی‘ یوں لگ رہا تھا جیسے آج تو مرجائونگی اسی دوران بھابی نے آلو بخارے کا شربت بنا کر پلایا جیسے ہی شربت پیا یوں محسوس ہوا جیسے جسم میں جان آگئی ہو‘ بلڈپریشر جو کے شربت پینے سے پہلے چیک کیا تھا (بلڈچیک کرنے والا آلہ میں اپنے ساتھ رکھتی ہوں) تو 200 سے اوپر تھا اور نیچے کا ایک سو سے زائد تھا اب شربت پینے کے کچھ دیر بعد دیکھا تو بہت کم ہوگیا تھا اسی طرح دن میں تین چار بار آلو بخارہ کا شربت پینے سے سر کا درد بھی ختم ہوا اور بلڈپریشر بھی نارمل ہوا اب میں سب دوائیں چھوڑ کر شربت آلو بخارہ ہی پیتی ہوں۔ پانچ منٹ میں شدید سردرد سے یقینی نجات اسی طرح عبقری کے ایک قاری نے بتایا کہ میں ملیر کراچی میں ایک نامور حکیم صاحب کی خدمت میں جایا کرتا تھا ایک مرتبہ میں گیا تو میرے سامنے حکیم صاحب کے پاس ایک خاتون تشریف لائیں اور کہنے لگیں کہ چند دن سے میرے سر میں شدید قسم کا درد ہے کئی قسم کی ادویات کھاچکی ہوں کوئی فائدہ ہی نہیں ہوتا۔ حکیم صاحب نے فرمایا کہ یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ابھی پانچ منٹ میں آپ کے سر کا درد ختم ہوجائے گا اور یہ کہہ کر دراز میں سے دو عدد بڑی الائچی نکال کر انہیں دی اور ساتھ ایک ایک چمچ چینی نکال کر کاغذ پر رکھی اور کہا کہ ان الائچیوں کے دانے نکال کر منہ میں رکھیں ساتھ ہی ایک چمچ یہ چینی ڈالیں اور انہیں اس طرح چوسیں جس طرح چیونگم چباتے ہیں اور چوس چوس کر رس پیتی رہیں انہوں نے ایسے ہی کیا کچھ دیر کے بعد شکریہ ادا کرکے کہنے لگیں حکیم صاحب! واقعی میرا سردرد ختم ہوگیا۔ میں نے اپنی آنکھوں سے یہ ماجرا دیکھا میں جب گھر آیا تو بڑی الائچی لیتا ہوا آیا کیونکہ میرے گھر میں میری ہمشیرا کو سر میں شدید درد رہتا تھا۔ میں نے اپنی بہن کو بلایا جس نے اب بھی سر درد کی وجہ سے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی میں نے انہیں کہا کہ ابھی آپ کے سر کا درد ختم ہوجاتا ہے میں نے اسی طریقے کے مطابق جو حکیم صاحب نے بتایا تھا اسے دو الائچیاں اور ایک چمچ چینی دی۔ انہوں نے اسی طرح کیا اور اس کا سر درد ختم ہوگیا چند دن کے استعمال سے مکمل طور پر ان کے سر کا درد چلا گیا اس طرح میں نے یہ نسخہ کئی مریضوں کو بتایا جن کے سر میں اکثر درد رہتا تھا اس ٹوٹکے کی وجہ سے آرام مل گیا۔ درد سر کا مجرب نسخہ میری حکمت کا ابتدائی دور تھا‘ میری چھوٹی ہمشیرہ کے سر میں شدید قسم کا درد ہوتا تھا۔ درد کی وجہ سے ان کے منہ سے چیخیں نکلتیں تھیں ۔ ڈاکٹروں سے ادویات لیں کوئی فائدہ نہ ہوا اسکے بعد حیدرآباد لیکر آئے یہاں کے ڈاکٹروں نے ہر قسم کے ٹیسٹ کیے ایکسرے‘ الٹراسائونڈ وغیرہ سب رپورٹیں کلیئر تھیں‘ مرض کی تشخیص نہیں ہوپارہی تھی۔ میرا تو ویسے ہی حکمت سیکھنے کا ابتدائی دور تھا اب سر کے درد کی بے شمارا قسام ہیں ہر قسم کے نام الگ الگ‘ علامات و اسباب ہیں‘ ان سب کو یاد رکھنا خود ایک سردرد ہے اب سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ یہ کس قسم کا سردرد ہے اور اس کا کیا علاج ہو۔ بندہ ایک طبی کتاب کا مطالعہ کررہا تھا کہ ایک معجون کے نسخے پر نظر پڑی جس کے فوائد کے ذیل میں لکھا تھا کہ یہ سردرد کی ہر قسم میںمفید ہے۔ بندہ نے اللہ کا نام لیکر وہ معجون بنائی اور ہمشیرہ کو استعمال کروائی چند ہی دنوں میں وہ فائدہ ہوا جو وہم و گمان میں بھی نہ تھا کچھ عرصہ مستقل استعمال کرنے کے بعد اللہ کے فضل و کرم سے انہیں سردرد سے نجات مل گئی۔ 85-84ءسن سے لیکر آج 2010ءچل رہا ہے انہیں دوبارہ سر میں درد نہیں ہوا۔ اس نسخے کو جب اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ کیسے اس مرض کو اس سے فائدہ ہوا تو بندے نے مستقل اس نسخے کو یقین اور اعتماد کے ساتھ مریضوں کو دینا شروع کردیا اب واقعات کیا تحریر کروں بیسیوں واقعات ہیں نمونے کے طور پر اپنے گھر کا واقعہ تحریر کردیا ہے۔ بلامبالغہ کوئی ایک بھی مریض نہیں اس 30-29 سالہ دور میں جس نے یہ معجون استعمال کی ہو اور اس کا سردرد ختم نہ ہوا ہو کیا بوڑھے کیا‘ جوان مرد ہو یا خواتین جس نے بھی استعمال کی‘ اس کو شفاءملی۔ قارئین سے دعائوں کی درخواست کے ساتھ نسخہ حاضر خدمت ہے۔ گل سرخ بادر نجبویہ‘ برگ گائو زبان‘ گل بنفشہ اصل السوس ہر ایک ایک تولہ‘ انجیر زرد دس دانہ‘ مویز منقیٰ‘ عناب ہر ایک بیس دانہ سپستان سودانہ‘ سب دوائوں کو رات کے وقت تین پائو پانی میں بھگوئیں۔صبح کو جوش دیکر چھان کرقند سفید پائو سیر داخل کرکے قوام بنائیں اوور آخر قوام میں کشمش ایک پائو پیس کر شامل کردیں۔ بعدازاںبرگ سناءمکی سات تولہ‘ ہلیلہ زرد تین تولہ‘ ان تینوں دوائوں کو خوب باریک سفوف کرکے روغن بادام شیریں میں چرب کرکے قوام میں ملادیں۔ صبح کو ایک ماشہ سے تین ماشہ تک عرق بادیان بارہ تولہ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔چندماہ۔ دل کے بندوالوکھولنے کا جادوئی نسخہ میرے بڑے بھائی کے دوست کا بھانجا جوکہ جرمن میں رہائش پذیر ہیں وہ اکثر وہاں بیمار رہتے تھے ڈاکٹروں کے پاس جاکر چیک اپ کروایا انہوں نے رپورٹیں دیکھ کر بتایا کہ آپ کے دل کے وال کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے بند ہیں اور بذریعہ آپریشن آپ کے وال صاف کرنا پڑیں گے یہ بڑے پریشان ہوئے کیونکہ یہ جرمن میں اکیلے رہتے ہیں۔ والدین اور بہن بھائی تو پاکستان میں ہیں۔ کہتے ہیں کہ میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ پاکستان جاکر دل کے والو کی صفائی کروالی جائے بس دل میں اس بات کا آنا تھا میں نے فوراً پاکستان جانے کیلئے دو ماہ کی چھٹی لی اور پاکستان آگیا یہاں میرے ماموں جان کو میرے آنے کی خبر ہوئی تو وہ اگلے دن ہی گھر پر تشریف لائے اور پوچھنے لگے کہ بغیر اطلاع کیے آپ اچانک پاکستان آگئے خیریت تو تھی۔ میں نے انہیں عرض کی ماموں جان ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ آپ کے دل کے وال بند ہیں جس کی وجہ سے خون کا بہائو بڑی مشکل سے ہورہا ہے آپ کو جلدی ان کی صفائی کروانی پڑے گی۔ ماموں جان نے بڑی توجہ سے میری ساری بات سنی اور کہا کہ فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں صرف پندرہ دن کے اندر یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انشاءاللہ آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی۔ میں نے عرض کی کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ فرمانے لگے اللہ تبارک وتعالیٰ نے پیاز کی شکل میں ہمیں ایک ایسی نعمت عنایت فرمائی ہے جو دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ چربی کو بھی جلد خارج کردیتی ہے۔ ماموں جان نے سوالیہ انداز میں مجھ سے پوچھا بیٹا کیا آپ نے سفید پیاز دیکھی ہے؟ میں نے عرض کی بہت کم نظر آتی ہے۔ سفید رنگ کی پیاز میں نے سردیوں میں دیکھی تھی۔ انہوں نے فرمایا بس یہی پیاز آپ کے مرض کا شافی علاج ہے پھر انہوں نے طریقہ استعمال بتایا کہ ایک عدد بڑا پیاز لے لیں جس کا وزن 100 گرام سے 150 تک ہو‘ اس کو کوٹ کر اس کا پانی نکال لیں‘ اس پانی کو صبح نہار منہ پی لیں اللہ کے حکم سے پندرہ دن کے اندر اندر وال بالکل صاف ہوجائیں گے۔ میں نے ماموں جان کے کہنے پر اس نسخہ کو استعمال کیا اور پندرہ دن کے بعد دوبارہ چیک اپ کروایا تو یہ جان کر خوشی سے حیران رہ گیا کہ میرے دل کے وال بالکل صاف ہوگئے ہیں۔ (نوٹ: پیاز کا رس پینے کے تقریباً ایک گھنٹہ کچھ کھانا پینا منع ہے) اس کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی کی جائے اور اگر سفید پیاز نہ ملے تو سرخ پیاز بھی استعمال کروائی جاسکتی ہے۔ ہر سال حج کرنے کا خاص عمل اسی طرح عبقری کے ایک قاری محمداقبال جو کے پاکستان نیوی میں ملازم ہیں عبقری اکیڈمی میں تشریف لائے ان سے جب بندے نے سوال کیا کہ عبقری نے آپ کو کیا دیا تو مسکرا کر فرمانے لگے کہ عبقری کے ایک عمل نے مجھے حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائی بالکل اسی طرح ہوا جس طرح رسالے میں لکھا ہوا ہے۔ کہنے لگے مجھے حج کرنے کا بڑا شوق تھا لیکن اس کیلئے کوئی اسباب نہیں بن رہے تھے۔ عبقری میں جب یہ ”ہرسال حج کرنے کا خاص اور آزمودہ عمل“ پڑھا تو مجھے میرے دل کی تمنا پوری ہوتی ہوئی نظر آئی۔ میں نے خود بھی یہ عمل شروع کردیا اور ساتھ ہی بیوی کو بھی یہ عمل شروع کروادیا۔ چند ہی مہینے گزرے تھے کہ ہماری قسمت کا ستارہ چمکا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے خزانہ غیب سے ایسے اسباب پیدا کیے کہ ہم آج تک حیران ہیں اور ہم نے اسی سال 2009ءمیں حج کیا۔ بندے نے بڑی اشتیاق سے پوچھا کہ وہ عمل کونسا تھا اور عبقری کے کونسے شمارے میں شائع ہوا تھا۔ انہوں نے تھوڑی ہی دیر میں وہ رسالہ نکال کر میرے سامنے رکھ دیا۔ میں نے دیکھا تو وہ فروری 2009ءکا شمارہ تھا جس کے ٹائٹل پر ہی یہ سرخی لگی ہوئی تھی۔ ”ہر سال حج کرنے کا خاص اور آزمودہ عمل“ آگے تفصیل میں دیکھا تو یہ مضمون حال دل کے عنوان سے میرے مرشد و محسن جناب حکیم محمد طارق محمود عبقری مجذوبی دامت برکاتہم العالی کا تھا۔ عنوان کے نیچے درج ہے قسمت کے سکندر ہی یہ عمل کریں گے اور لبیک سے رب کو منائیں گے۔ بس غور سے تحریر پڑھیں۔ ایک صفحے سے زائد پر یہ مبارک تحریر ہے۔ جو حضرات تفصیل سے پڑھنا چاہیں وہ فروری 2009ءکے شمارے میں یہ تحریر پڑھ سکتے ہیں۔ بندہ یہاں صرف وہ عمل تحریر کرتا ہے کہ جس کی برکت سے محمداقبال صاحب اور ایسے کئی لوگوں کو حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی جنہوں نے اس عمل کو توجہ دھیان اور مستقل مزاجی سے کیا۔ خاص عمل اذان کے بعد اور مسنون دعا کے بعد (یعنی اذان کے بعد والی مسنون دعا) 3 بار تلبیہ یعنی لَبَّیکَ اللّٰھُمَّ لَبَّیک آخر تک پڑھیں۔ حج کی نیت سے یا عمرے کی نیت سے 40 روز اور روزانہ خوشبو لگا کر سورة والضحیٰ پڑھیں۔ یہ عمل نہایت خلوص اعتماد اور یقین سے کریں۔ مسلسل اور مستقل پھر رب کی قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔ (انشاءاللہ) پیچش کیلئے عجیب نسخہ عبقری کے ایک قاری جناب عظمت اللہ صاحب تشریف لائے باتوں ہی باتوں میں رسالہ عبقری میں شائع ہونے واے نسخے کی تعریف کرنے لگے۔ بندہ خاموشی سے بڑے دھیان سے ان کی گفتگو سن رہا تھا۔ فرمانے لگے میری بیوی کو عرصہ آٹھ سال سے پیچش تھی اکثر معدہ خراب رہتا تھا۔ بہت علاج کروایا لیکن کہیں سے مستقل فائدہ نہ ہوا۔ عبقری میں ایک نسخہ چھپا جو کہ کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ بنانے میں بالکل آسان بھی تھا۔ میں نے وہ نسخہ بنایا اور بیوی کو استعمال کروایا۔ حیرت انگیز طور پر چند دنوں میں ہی پیچش رک گئی اور معدہ صحیح ہوگیا۔ بھوک بھی لگنے لگی‘ طبیعت سے بے چینی بھی ختم ہوئی اگرچہ اس نسخہ کی ترکیب کے مطابق نہیں کیا پھر بھی اتنا فائدہ ہوا کہ آج 7-6ماہ ہوگئے ہیں دوبارہ پیچش نہیں ہوئی اور میں یہ نسخہ دوسرے کئی ضرورت مندوں کو دے چکا ہوں سب کو اللہ کے فضل وکرم سے مکمل فائدہ ہوا۔ وہ نسخہ یہ ہے: چھوٹی ہڑیڑ اور بل گری ہموزن لیکر سفوف بنا کر چھوٹی 1-1چمچ دن میں 3 بار پانی کے ساتھ لینی ہے اور اگر چھوٹے بچوں کو یہ بیماری (پیچش) ہوتو بلگری کا مربہ لیکر دیں بالکل شیرخوار بچوں کو اس مربے کا شیرہ پلائیں فوراً فائدہ ہوگا۔ یہ نسخہ بڑے کمال کا ہے۔ گمشدہ چیزیں حاصل کرنے کیلئے چند مجرب عمل بھائی کامران صاحب نے گمشدہ اشیاءکو حاصل کرنے کیلئے اپنے چند مجرب عمل سنائے جو کہ عبقری کے قارئین کی خدمت میں حاضر ہیں آپ کی خدانخواستہ جب کوئی چیز گم ہوجائے تو آپ ایک بار سورة یٰسین پڑھ کر تلاش کریں اگر اس دن وہ گمشدہ چیز نہ ملے تو دوسرے دن‘ پھر یہی عمل کریں۔ اگر خدا نہ کرے دوسرے دن بھی کام نہ بنے تو پھر تیسرے دن بھی یہی عمل کرکے تلاش کریں۔ انشاءاللہ تیسرے دن وہ چیز ضرور بہ ضرور مل جائے گی۔ دوسرا عمل: ایک مرتبہ میری چھوٹی بیٹی گم ہوگئی میں نے دو انمول خزانے پڑھنا شروع کردئیے اور ساتھ ہی حسب توفیق صدقہ بھی دیا ابھی میں نے دو انمول خزانے دو تین بار ہی پڑھے تھے کہ ایک شخص بیٹی کو گودمیں اٹھا کر لے آیا۔ اسی طرح ایک مرتبہ مدرسہ میں میری لغت کی کتاب گم ہوگئی پورا مدرسہ چھان مارا لیکن کہیں سے نہ ملی بندے نے دوانمول خزانے کئی بار پڑھے کچھ دیر بعد مگر اللہ کے فضل و کرم سے اس دعا کی برکت سے وہ کتاب مل گئی۔ اسی طرح ایک مرتبہ میرے پاس ساٹھ روپے تھے ان میں سے دس روپے غائب ہوگئے میں نے گیارہ مرتبہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَپڑھی دس روپے مل گئے جب کے جیب خالی تھی۔ (پچاس روپے پہلے ہی نکال لیے تھے) یااللہ میرا کام کردے! بھائی آصف محمود فرماتے ہیں کہ آپ (میرے پیرومرشد حکیم طارق محمود عبقری دامت برکاتہم) جب کنڈیارو تشریف لائے تھے تو آپ نے اپنے بیان میں ارشاد فرمایا تھا کہ جو بھی کام کرو تو اللہ تبارک وتعالیٰ سے کہو یا اللہ میرا یہ کام آپ کریں گے تو وہ کام ہوجائے گا۔ بارہاکا میرا یہ آزمودہ عمل ہے کہ جب میں کسی بھی کام کے بارے میں یہ کہہ دیتا ہوں اللہ تعالیٰ میرا وہ کام کردیتے ہیں۔ ایک دفعہ ٹرین میں سفر کررہا تھا اور مجھے سیٹ کی ضرورت تھی میں نے دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ سے عرض کیا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے سیٹ مل گئی۔ اسی طرح اپنے کنڈیارو شہر میں آسمان پر بادل دیکھ کر میں نے دعا کی یااللہ تو بارش برسا دے تو اللہ کی رحمت سے بارش شروع ہوگئی۔ اسی طرح بندے کی چونکہ کریانہ کی دکان ہے کئی گاہک ادھار کی رقم واپس نہیں کرتے توجب بندہ یہ دعا کرکے یااللہ تو قرضہ واپس دلوائے گا‘ جاتا ہوں تو قرض مل جاتا ہے۔ آیت کریمہ کا عمل بھائی شہزاد کہتے ہیں حکیم صاحب نے 40 مرتبہ آیت کریمہ کا عمل پڑھنے کیلئے فرمایا تھا۔ یعنی 12 رکعت نفل جس کے ہر سجدے میں چالیس بار آیت کریمہ پڑھنی تھی۔ میں نے یہ عمل شروع کیا اللہ تعالیٰ نے بے حساب رزق عنایت فرمایا۔ سفر کی دعا کی برکت اسی طرح سواری پر سوار ہونے کی دعا پڑھ کر موٹرسائیکل پر کسی سے کام سے جارہا تھا کہ موٹرسائیکل کے بریک ٹوٹ گئے لیکن اللہ نے حفاظت فرمائی اور میں ہر قسم کی تکلیف سے محفوظ رہا۔ اسی طرح امیر صاحب فرماتے ہیں کہ میں موٹرسائیکل پر سوار چلا جارہا تھا سفر کی دعا میں نے پہلے ہی پڑھ لی تھی موٹرسائیکل اچانک نالے سے ٹکرائی جس سے میں خود بھی نالے میں گرگیا لیکن دعا کی برکت سے بالکل محفوظ رہا۔ سورۀ قریش کے کمالات بھائی طاہر نوابشاہی فرماتے ہیں کسی اہم کام کے سلسلے میں جارہا ہوتا ہوں جب ریلوے پھاٹک پر پہنچتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ ٹرین کی آمد کی وجہ سے پھاٹک بند ہے میں سورۀ قریش پڑھنا شروع کردیتا ہوں جلد ہی پھاٹک کھل جاتا ہے اور راستہ مل جاتا ہے اور کبھی موٹرسائیکل کا پٹرول ختم ہوجاتا ہے اور پٹرول پمپ بھی دور ہوتا ہے سورۀ قریش پڑھتا ہوں پٹرول پمپ پر بڑی آسانی سے پہنچ جاتا ہوں اسی طرح جب گھر میں لاکر وغیرہ کی چابی جب کھوجاتی ہے تو اناللہ (مکمل) اور درودشریف پڑھتا ہوں تو وہ مل جاتی ہے۔ اسی طرح جب کبھی نظر بد لگ جاتی ہے یہی دعا نظر کی حفاظت کیلئے پڑھ لیتا ہوں اور محفوظ ہوجاتا ہوں۔ سورۀ یٰسین کے کمالات اسی طرح میرے بل گم ہوگئے تھے انا للہ پڑھی مل گئے‘ اسی طرح ایک بار کمرے کا دروازہ لاک ہوگیا میں نے سورۀ یٰسین پڑھنا شروع کردی۔ ابھی چوتھا ہی رکوع تھا کہ دروازہ کھل گیا۔ اسی طرح ایک مرتبہ ایک یونیورسٹی میں جہاں ڈاڑھی والوں کا داخلہ بند تھا جانا تھا‘ میں نے سورۀ یٰسین کی آیت �
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 939 reviews.