اس ماہ کی روحانی محفل16 دسمبر بروزجمعہ صبح 7 تا8 بجکر10 منٹ‘ 19 دسمبر بروزاتوار شام5 سے6 بجکر12 منٹ تک، 29 دسمبر بروزاتواردوپہر2 بجکر15 منٹ سے3 بجکر 27 منٹ تک مَاشَآءَ اللّٰہُ لَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِoپڑھیں۔ یہ ذکر ، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کےلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ 2-خواتین ناپاکی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ روحانی محفل مرکز روحانیت وامن میں اجتماعی نہیں ہوتی۔
( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفی عنہ)
روحانی محفل سے فیض پانے والے
ہم لوگ ڈیرہ غازی خان سے کراچی شادی میں گئے وہاں سے واپسی پر سفر پوری رات کا اور بس کا تھا راستہ میں ڈاکہ زنی کا بھی خطرہ رہتا ہے ہم لوگ رات نو بجے بس میں سوار ہوئے ان دنوں میں اس ماہ کی روحانی محفل والا وظیفہ باقاعدگی سے پڑھ رہی تھی راستے میں بھی اس کا ورد جاری تھا کہ رات تین بجے کے قریب سنسان علاقے میں سامنے سے آتی بس کے ڈرائیور نے ہماری بس کے ڈرائیور کو کچھ کہا پھر ڈرائیور وہیں تمام لائٹس بند کرکے کھڑا رہا اور آدھے پونے گھنٹے بعد جب سامنے سے ٹریفک بحال ہوئی تو پھر ہماری بس دوبارہ روانہ ہوئی اور ہم بخیریت صبح دس بجے واپس اپنے شہر ڈیرہ غازیخان پہنچ گئے۔یہ سب اس وظیفہ کی وجہ سے ہوا اور اللہ پاک نے بغیر کسی نقصان کے ہمیں اپنی منزل پر پہنچا دیا۔ (نائلہ شاہد‘ ڈیرہ غازیخان)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 888
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں