مراقبے سے علاج
مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔
سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یَانَافِعُ یَاوَدُودُ یَارَحِیمُ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
نورانی مراقبے سے فیض پانے والے
السلام علیکم! پچھلے ماہ عبقری میں نورانی مراقبے کے فوائد پڑھے میں نے پورے یقین کے ساتھ یَانُورُ یَابَاعِثکا مراقبہ کیا۔ اس کے بڑے حیرت انگیز اور لاجواب فوائد سامنے آئے۔ مراقبے کے دوران ایک دن یوں محسوس ہوا کہ آسمان سے نور کی ایک روشنی سیدھی میرے دل میں آرہی ہے اور اس کی برکت سے میرا دل نہایت پرسکون ہورہا ہے۔ مراقبے کو معمول بنالینے کے بعد بہت سارے خواب آنے لگے ہیں ایسے خواب کہ جن سے دل مطمئن ہوجاتا ہے۔ واقعہ کی برکت سے بہت سی رکاوٹیں اور بندشیں ٹلنا شروع ہوگئی ہیں۔ روح کو انتہائی سکون ملتا ہے تمام تھکاوٹیں اور بے قراریاں ختم ہوگئی ہیں۔ اگر آپ بھی ان تمام روحانی جسمانی مسائل اور گھروں میں ابدی سکون اور قلبی اطمینان چاہتے ہیں تو مراقبے کے نورانی عمل کو زندگی کا مقصد بنالیں۔(طاہر رشید‘ گجرات)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 753
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں