امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے جواب دیا : آج وہ نماز پڑھوں گا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابو لو لو فیروز کا خنجر پڑنے کے بعد پڑھی تھی
فتنہ خلقِ قرآن کے زمانے میں امام احمدبن حنبل رحمتہ اللہ علیہ قرآن کو غیر مخلوق کہنے کی بنا پر‘ پابجولاں معتصم کے دربار میں حاضر ہوئے تو وہاں اس بات کا اہتمام کیا گیا کہ انہیں دہشت زدہ کرنے کےلئے ان کے سامنے دو تین آدمیوں کے سر قلم کر دیئے جائیں اور جب دربار میں خون کے چھینٹے اڑ رہے تھے امام احمد رحمتہ اللہ علیہ اپنا دامن سنبھال رہے تھے اور اسی مجلس میں بیٹھے امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے ایک شاگرد سے پوچھ رہے تھے کہ تمہارے استاد نے فلاں مسئلے میں کیا رائے قائم کی ہے۔
درباری دیکھ رہے تھے کہ یہ عجیب آدمی ہے اپنے سامنے تلواریں چمکتے دیکھ رہا ہے لیکن اسے فکر ہے تو اس بات کی فکر ہے کہ ایک مسئلے میں امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے مسلک کی تحقیق ہو جائے۔ اسے اس بات کی پروا نہیں کہ ابھی اس کے ساتھ کیا گزر جائے گی۔ چنانچہ مورخ بیان کرتے ہیں کہ امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کی پیٹھ پر جو کوڑے پڑے‘ اگر کسی دوسرے ہاتھ کی پشت پر برستے تو وہ بلبلا اٹھتا۔ امام کو شدید تعذیب کا شکار ہونا پڑا مگر اس سے ان کے پائے استقامت میں کوئی لغزش نہ آئی۔ جب ان سے بار بار کہا گیا کہ اپنا موقف تبدیل کر لیجئے تو انہوں نے ایک ہی جواب دیا‘ میرے پاس کوئی بات اللہ کی کتاب یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں سے لے آﺅ میں قبول کر لوں گا ‘ اس کے سوا مجھے کسی چیز کی طرف التفات کرنے کی ضرورت نہیں۔
مار کھانے کے بعد یہ جلیل القدر امام‘ ابنِ سماعہ کے گھر نماز پڑھ رہا تھاتو کہا گیا: کوڑوں سے آپ کے جسم پر جگہ جگہ زخم ہوگئے ہیں اور خون بہہ رہا ہے‘ کیا بہتے خون کے ساتھ نماز ہو جائے گی؟ انہوں نے جواب دیا : آج وہ نماز پڑھوں گا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابو لو لو فیروز کا خنجر پڑنے کے بعد پڑھی تھی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 723
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں