Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

اپھارہ اور کٹھے ڈکار میں پہلے مٹی بہت کھاتی تھی اب تو خیر وہ مٹی کھانے کی عادت نہیں ہے اب میرے پیٹ میںاپھارہ رہتا ہے۔ کٹھے ڈکار آتے ہیں۔ رات کو منہ سوکھ جاتا ہے۔ دل گھٹتا ہے شدید چکر آتے ہیں۔ پاخانہ مختلف رنگ کے ہوتے ہیں۔پاخانہ آتے ہی پیٹ میں سوئیاں چبھتی ہیں سینے میں شدید جلن ہوتی ہے جب تک کیپسول کھاتی ہوں آرام رہتا ہے اس کے بعد پھر وہی حالت ہوجاتی ہے۔ پہلے تو الٹیاں بھی آتی تھیں۔ ایکسرے وغیرہ کروائے ہیں وہ سب نارمل ہیں پیٹ میں کیڑے بھی نہیں ہیں۔ (خدیجہ‘ ملتان) مشورہ: دو تین دن تک کھانا نہ کھائیں کھانے کے وقت صرف شہد کھائیں سلیمانی چائے پئیں یا سبز چائے سبز الائچی والی پئیں۔ پھل مالٹا کینو ان کے جوس جو باہر سے ڈبوں میں سیل بند آتا ہے وہ پی لیں دو تین دن کے بعد شدید بھوک پر مونگ کی دال چاول کی کھچڑی پودینے کی چٹنی سے تھوڑی سی کھائیں۔ پودینے کی چٹنی میں لیموں کا رس بھی شامل کرلیں پھر گوشت کا شوربہ چپاتی اسی طرح چٹنی کے ساتھ کھائیں۔ دودھ‘ گھی مکھن ہرگز نہ کھائیں شدید بھوک کے بغیرکھانا نہ کھائیں۔غذ ا نمبر 4,3 استعمال کریں۔ جھریاں بیس سال عمر ہے جلد ڈھیلی اور جھریوں والی ہوگئی ہے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں باقاعدہ نماز پڑھتی ہوں۔ ان جھریوں کی وجہ سے میں زیادہ عمر کی نظر آتی ہوں۔ پیٹ بھی بڑھ گیا ہے آپ اسے معمولی سمجھ کر نظرانداز نہ کریں یہ ایک بیٹی کا مسئلہ ہے۔ (پروین‘ ساہیوال) مشورہ: آپ فاقہ کشی نہ کریں‘ غذا پیٹ بھر کر کھائیں ہاں! البتہ شدید بھوک کے بغیر غذا نہ کھائیں۔ دودھ‘ چاول کا استعمال بالکل نہ کریں۔ گوشت انڈا مرغی‘ مچھلی سیب ‘ ناشپاتی‘ کھجور‘ میتھی کا ساگ‘ سیم کی پھلیاں‘ مٹر آپ کیلئے مفید غذائیں ہیں۔ لیموں کا استعمال مفید ہے۔ سب سے زیادہ مفید چیز آپ کیلئے خالص شہد ہے غذا کے بعد دو تین چمچے خالص شہد کھالیا کریں۔ تازہ ہوا میں چلنا اور لمبے سانس لینا ضروری ہے۔ پانی پئیں۔ پریشان نہ رہیں۔ پریشانی سے بھی جھریاں پڑتی ہیں۔ کام کاج کرتی رہیں۔غذ ا نمبر 7 استعمال کریں۔ ہڈیاں کمزور ہیں میری ہڈیاں بہت کمزور ہیں‘ ہڈی پر ذرا سی چوٹ لگ جائے تو کئی دنوں تک درد رہتا ہے اور ورم ہوجاتا ہے۔ میرے پاوں ہر وقت درد کرتے رہتے ہیں۔ رات کو شدید درد ہوجاتا ہے۔(احمد عبداللہ‘ خانپور کٹورہ) مشورہ: دوا کا نام تو ہم لکھ رہے ہیں مگر اس کا اصل حالت میںدستیاب ہونا بے حد مشکل ہے اکثر طبی قیمتی دواوں کا اگرچہ یہی حال ہے مگر اس دوا کا استعمال چونکہ جو طبیب اس کی اہمیت کے مطابق نہیں کرواتا اس لیے بھی ذرا اصلی دوا کمیاب ہے۔ آپ کسی اچھے دیانتدار طبیب سے بنوا کر استعمال کریں۔دوا کا نام عنبر مومیائی ہے۔ طریقہ استعمال: صبح و شام ایک ایک گولی دودھ سے کھائیں۔ غذا کے بعد خالص شہد ایک چمچہ یا دو چمچے کھائیں۔غذ ا نمبر 7,2 استعمال کریں۔ چہرے پر مہاسے میرے چہرے پر مہاسے ہیں اور گردن پر دانے نکلتے ہیں ان دانوں سے پیلا موادخارج ہوتا ہے۔ دانوں میں درد ہوتا ہے جس جگہ دانے نکلتے ہیں وہاں سیاہ داغ پڑجاتے ہیں ان کی وجہ سے میری شکل بگڑ گئی ہے اور میں احساس کمتری کا شکار ہوگیا ہوں۔(احسان‘ فیصل آباد) مشورہ: آپ پانچ دانے عناب توڑ کر پانچ دانے چھوٹی الائچی کچل کر ایک کپ پانی میں جوش دیکر چھان کر صبح و شام پی لیا کریں۔غذ ا نمبر 6,5 استعمال کریں۔ زرد آنکھیں عمر 20سال ہے دل والی سائیڈ میں پسلیوں کے نیچے جہاں پسلیاں ختم ہوتی ہیں وہاں بہت زیادہ درد ہوتا ہے کبھی بازووں اور کبھی گردن میں بھی درد ہونے لگتا ہے یہ درد پسلیوں کے نیچے سے شروع ہوکر اوپر گردن تک آتا ہے جب یہ درد ہوتا ہے جسم سے گرمی نکلنے لگتی ہے۔ ہاتھوں اور آنکھوں سے گرمی زیادہ نکلتی ہے خون کی شدید کمی ہے بلڈپریشر بھی کم رہتا ہے ۔ (پاکیزہ‘ برجمنڈی) مشورہ: غذا سے ایک منٹ پہلے حب حلقیت ایک ایک گولی چبا کر پانی سے نگل لیں۔ دوپہر اور رات کو صبح و شام خالی پیٹ آدھی چائے کی چمچی خمیرہ ابریشم کھائیں۔ یہ خمیرہ کسی بہت ہی اعتماد والے طبیب سے خریدیں۔ غذا میں بکری‘ بکرے کا گوشت اچھی طرح گلا کر پکایا ہوا چپاتی سے کھائیں۔ انار اور سیب بھی روزانہ کھائیں۔غذ ا نمبر 7,5 استعمال کریں۔ پلکوں کی عجیب بیماری میں ایف اے کی طالبہ ہوں مجھے پلکوں کی ایک عجیب وغریب بیماری لگ گئی ہے دو سال پہلے کی بات ہے میری آنکھ میں چبھن ہوئی۔ طبیب نے میری آنکھ کے پپوٹے کو الٹا کر روئی سے صاف کردیا جس سے چبھن دور ہوگئی اس کے بعد میری پلکوں کے بال تیزی سے گرنے لگے میں پریشان ہوئی اور اسی طبیب کے پاس دوبارہ گئی اس نے ایک دواخانے کی شہد کی ٹیوب لکھ دی اور آنکھوں میں ڈالنے کیلئے کہا میں نے وہ ٹیوب والا شہد آنکھوں میں ڈالا تو ایک ہفتہ استعمال کے بعد میری آنکھوں کی پلکوں پر صابن جمنا شروع ہوگیا۔ یہ صابن اس وقت تک جما رہتا ہے جب تک میں سرسوں کا تیل لگا کر پلکیں صاف نہ کرلوں۔ میں بہت پریشان ہوں ازراہ مہربانی جلدکوئی مستند نسخہ ارسال کریں۔ (شبینہ‘ صادق آباد) مشورہ: فی الفور آپ اس ٹیوب والے شہد کا استعمال بند کردیں اگر آئندہ کبھی شہد کی ضرورت پڑے تو ہمیشہ خالص اور اصلی شہد ہی استعمال کریں۔ اب آپ عرق گلاب سے آنکھوں کو دھویا کریں اور سوتے وقت خالص سرمہ سلائی سے آنکھوں میں لگایا کریں۔ دھوپ میں کالا چشمہ لگائیں ۔وضو کرتے وقت آنکھیں پانی سے دھوئیں۔غذ ا نمبر 6 استعمال کریں۔ جسمانی درد اور اختلاج قلب عمر 27 سال ہے شادی شدہ ہوں دو بچے ہیں وزن دس اسٹون ہے جبکہ قد پانچ فٹ ہے۔ مجھے کچھ دنوں سے بائیں جانب سینے میں درد ہوتا ہے۔ یہ درد بائیں بازو تک جاتا ہے اور سینے کے درمیان والی ہڈی تک آجاتا ہے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہوجاتی ہے چکر بہت زیادہ آتے ہیں اس کے علاوہ پورے جسم میں بھی درد ہوتا ہے کبھی جسم کے کسی حصے میں کبھی کسی حصے میں سخت ٹیسیں شروع ہوجاتی ہیں۔ پیدل زیادہ نہیں چل سکتی۔ شہد کھانے سے دل خراب ہوجاتا ہے دودھ بالکل نہیں پی سکتی دہی کھانے سے تکلیف ہوجاتی ہے مسالا مرچ بہت تکلیف دیتے ہیں بادام پستہ بھی ہضم نہیں ہوتا۔ (غزالہ‘ سکاٹ لینڈ) مشورہ: صبح کدو پانی میں اچھی طرح ابال کر کھالیں چائے پی لیں بس یہی صبح کا ناشتہ ہے۔ دوپہر کو کدو‘ توری‘ لوکی‘ ٹینڈے کھیرا بغیر مرچ گرم مصالحہ کے پکا کر چباتی سے کھائیں۔ اگر گرما سردا میسر ہوتو وہ بھی خوب کھائیں اگر بیدانہ انار یا بڑا انگور میسر ہو تو بیج نکال کر غذا کے ساتھ ہی کھائیں رات کو بھی شدید بھوک پر دوپہر والی غذائیں کھائیں۔غذ ا نمبر 4,3 استعمال کریں۔ تپ دق و سل دو سال پہلے رمضان شریف میں مجھے خشک کھانسی ہوئی تھی پھر مجھے اسی مہینے میں منہ سے خون آیا بس اس کے بعد میری صحت بہت تیزی سے گرنے لگی اور سینے میں درد بھی رہنے لگا۔ پانچ ماہ تک علاج ہوا آخر کار رپورٹ نکلوائی جس کی کاپی آپ کو ارسال کررہا ہوں۔(محمداقبال‘ کراچی) مشورہ: رپورٹ کی جو کاپی آپ نے ارسال کی ہے اس کے مطابق آپ کو تپدق وسل رہی ہے مگر اب وہ ٹھیک ہے پھیپھڑے پر پرانا نشان باقی ہے لہٰذا اب آپ غذا کی طرف خاص توجہ دیں اور مرض کی طرف سے پریشان نہ ہوں۔ کمزوری دور ہونے سے یہ تمام شکایات خودبخود جاتی رہیں گی۔ غذا میں دیسی گھی خالص مکھن کا زیادہ استعمال کریں دودھ بھی پئیں پھل بھی کھائیں مگر کھٹے پھلوں سے پرہیز رکھیں۔ ذہنی اور جسمانی آرام کی بھی ضرورت ہے۔غذ ا نمبر 4,3 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 714 reviews.