Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کی چوریاں روکنے کا فیصلہ کن عمل (آخری قسط)

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) 10۔ہمارا ایک گاﺅں میں گھر ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسے ہم سے کوئی خرید لے لیکن وہ بکتا ہی نہیں ہے اگر کبھی کوئی بھولے سے اسے لینے کی بات کرتا ہے تو وہ مناسب پیسے دینے کا بھی روادار نہیں ہوتا۔ ہمارے مکان کے ساتھ ایک چھوٹی سی مسجد ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ گھر کوئی مسجد کیلئے ہی لے لے لیکن ہمیں مناسب قیمت دےدے کیونکہ والد صاحب کی ہم 3 بیٹیاں بڑی ہیں اور ہماری شادی کی وجہ سے وہ گھر فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے تین بھائی بڑے ہیں۔ وہ جو بھی کام کرتے ہیں ہمیں ان کی وجہ سے پریشانی ہی اٹھانی پڑتی ہے۔ وہ جو کام کریں نقصان اٹھاتے ہیں یا تو مالی نقصان ہوجاتا ہے یا پھر کوئی حادثہ ہوجاتا ہے۔ بچے بہت زیادہ ضد کرتے ہیں‘ بحث کرتے ہیں‘ بھائی آپس میں جھگڑا کرلیتے ہیں ‘گھر کا سکون تو گیا ہی سمجھو۔ چھوٹی دو بہنوں کے رشتے کا بھی مسئلہ ہے کہ ان کا کہیں اچھی جگہ رشتہ طے ہوجائے۔ گھر میں پیسوں کا اتنا مسئلہ ہے کہ صندوق کے تالوں میں رکھے ہوئے پیسے گم ہوجاتے ہیں۔ والد صاحب جب بھی گھر میں رات کے وقت اپنے کپڑے رکھتے ہیں ان میں سے پیسے ضرور کم ہوجاتے ہیں۔ اگر گھر میں کوئی موجود ہو تو پھر ایک دوسرے پر الزام لگانا شروع کردیتا ہے کہ فلاں پہلے سو کر اٹھا تھا اس سے پوچھیں وہ بھی انکار کردے تو پھر جھگڑا شروع ہوجاتا ہے۔کتنا ہی لڑلیں‘ جھگڑ لیں ‘رو لیں ایک دوسرے کو الزام دے لیں لیکن گم ہونے والے پیسے واپس کبھی نہیں ملتے ‘پریشانی حد سے بڑھ جاتی ہے۔ معا ملہ یہاں تک بگڑ چکا ہے کہ اگر گھر میں کوئی بھی نہ ہو اور وہ ہی ہو جس نے پیسے رکھے ہیں تو بھی پیسے گم ہوجاتے ہیں۔ ہاتھوں میں پیسے غائب ہوجاتے ہیں۔ برائے مہربانی ہم ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہوئے بھی نہیں کرتے تمام رشتے دار ہمیں حقیر سمجھتے ہیں اور ہمارے گھر پر آتے بھی تو احسان کرنے کیلئے اور قرضہ ہمارے سر پرتقریباً 5 لاکھ تک ہوچکا ہے والد صاحب بہت پریشان رہتے ہیں جو بھی لوگ ملتے ہیں کالا جادو بتاتے ہیں یا جنات ہیں یا جنات جادو کے ذریعے مسلط ہیں۔(پوشیدہ) 11۔ ہماری ایک جاننے والی فیملی لاہور میں رہتی ہے۔ انہوں نے مجھے چند روز پہلے بتایا کہ ان کے گھر میں بڑی پریشانی رہی۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ ان کے بچوں کے سالانہ امتحانات ہونے والے تھے مگر بچے پڑھنے کی بجائے آپس میں ہر وقت لڑتے رہتے جب بھی خاتون اپنے بچوں کو پڑھانے کےلئے بیٹھتی کسی نہ کسی بات پر جھگڑا شروع ہوجاتا۔ گھر میں چیزیں ادھر اُدھر ہورہی تھیں۔ غسل خانے سے شیمپو، تیل اور صابن یا تو غائب ہوتے یا پھر خالی ہوتے۔ اس خاتون کی بڑی بیٹی جوکہ دس گیارہ سال کی ہے اس نے بتایا کہ اس کو سبز اور سرخ رنگ میں کوئی چیز نظر آتی ہے اس کے پاﺅں اور ہاتھ تو بڑے بڑے ہیں مگر قد کافی چھوٹا ہے۔اس خاتون کو پہلے تو اپنے بچوں پر شک تھا کہ وہ گھر کی چیزوں کو ادھر اُدھر کرتے ہیں مگر اب ان کو کافی پریشانی ہوئی۔ خاتون نے کسی روحانی عامل سے بات کی جس نے پڑھائی کرنے کے بعد بتایا کہ یہ جنات کے بچے ہیں جوکہ آپ کے بچوں کے ساتھ پارک سے گھر آگئے ہیں جیسے ہی ان جنات کو گھر سے نکالنے کی کوشش کی گئی ان کی شرارتیں زیادہ ہوگئیں۔ ان جنات کے بچوں نے گھر سے ایک موبائل اٹھالیا۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ 20 تولہ سونا غائب کردیا۔ اس عامل کے کہنے پر خاتون خانہ نے 7 مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر چیزیں اکٹھی کرناشروع کردیں مگر معلوم یہ ہوا کہ وہ مسلمان جنات تھے وہ 70 مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر چیز اٹھالیتے تھے۔بہرکیف گھر میں کافی پریشانی رہی جوکہ بالآخر 5 وقت اذان دینے سے دور ہوئی۔ یہ مخلوق اس گھر سے چلی گئی اور جاتے جاتے سونا تو واپس کرگئی مگر موبائل فون واپس کرکے نہیں گئی۔ (پوشیدہ) 12۔15فروری 2009ءکو ہم نے ایک مکان کرائے پر لیا اس وقت مجھے اسٹور میں اگر بتی کی کافی خوشبو محسوس ہوتی تھی اسے اچھی طرح دھونے کے بعد بھی وہ خوشبو آتی رہتی تھی لیکن ہم نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ پچھلے تقریباً تین ماہ سے رقم غائب ہونے لگی لیکن ہم نے سمجھا کہ کہیں خرچ ہورہی ہے۔ ایک ماہ پہلے تقریباً 80 ہزار روپے ایک جگہ پر رکھے ہوئے تھے۔ اس میں سے 15ہزاروالے اور کچھ پانچ سو والے نوٹ تھے ان میں سے صرف 5ہزار والے نوٹ جو تقریباً 60 ہزار بنتے تھے غائب ہوگئے اور کافی تحقیق کے بعد بھی پتہ نہ چل سکا کہ وہ کہاں خرچ ہوئے۔اب بروز جمعہ شاپنگ پر جانے کیلئے میںدراز سے 5 ہزار روپے نکالے اور باقی 16 ہزار روپے اس کے اندر تھے۔ بروز ہفتہ کسی کام کے سلسلے میں ضرورت پڑی تو دیکھا کہ16 کی بجائے صرف 6 ہزار روپے پڑے ہیں۔ اتوار کو آج بچے نے سٹور کی لائٹ بند کی اور دروازہ بھی۔ ایک منٹ کے بعد دوبارہ دیکھا تو لائٹ آن تھی اور دروازہ بھی کھلا تھا اور خوشبو آرہی تھی۔ اسکے علاوہ اور بھی کچھ اشیاءذہن میں ہونے کے باوجود غائب ہوئیں جن میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں۔ (افتخاراحمد‘ لاہور) 13۔کچھ دن پہلے میرے پرس کے اندر سے ایک سونے کی انگوٹھی جس پر ہیرے جڑے تھے وہ گم ہوگئی ہے اور ایک میرے دیور کا موبائل گم ہے‘ ہم سعودیہ میں رہتے ہیں اور یہاں اپنی امی کے گھر ڈلیوری کے سلسلے میں آئی تھی جب سے مشکل میں ہوں۔ بہت نقصان ہورہا ہے آپ کوئی ایسا عمل بتائیں کہ میری چیزیں مجھے واپس مل جائیں۔ خاص کر میری گولڈ کی انگوٹھی جو مجھے بے حد پسند تھی۔ (پوشیدہ) علاج سورة فلق مع تسمیہ 200 بار، سورة الناس مع تسمیہ 200 بار شام چلتے پھرتے پڑھیں۔ گھر کا ہر فرد پڑھے تو نفع زیادہ ہوگا۔ یَاقَابِضُ یَامُمِیتُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللّٰہِ اَحمَدُ رَسُولُ اللّٰہِ سارا دن پاک ناپاک، وضو بے وضو پڑھیں گھر کا ہر فرد پڑھے اتنا کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ مال کی زکوٰة پوری گن گن کر دیں۔ اکثر خواتین مال اور زیورات کی زکوٰة نہیں دیتیں۔ رزق حرام مشکوک اور کسی کا حق جب بھی گھر میں آتا ہے رحمت رک جاتی ہے۔ حفاظت کے فرشتے چلے جاتے ہیں اور عذاب‘ ناراضگی اور شریر جنات کے راستے کھل جاتے ہیں۔ جس گھر میں تصویر چاہے کیبل ڈش ٹی وی یا دوسری تصویروں کی شکل میں ہوگی وہاں نقصانات ہی نقصانات ہوں گے۔ لہٰذا اپنے گھر میں اور ارد گرد اپنے ہی ماحول اور حالات پر خود نظر ڈالیں حتیٰ کہ مجھے خود بے شمار جنات نے بتایا کہ جب عورت کا جسم ننگا یعنی شارٹ لباس، کھلے بال اور موبائل کی موسیقی والی گھنٹیاں یا گھر میں موسیقی ہوتی ہے ہم اس گھر میں ڈیرہ ڈال دیتے ہیں اور سارے گھر کے نظام کو برباد کردیتے ہیں۔ ایک شریر جن نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس گھر میں ہم دھمال ڈالتے ہیں پھر گھر والوں کو پریشانیوں مصیبتوں اور نقصانات میں بے بس کردیتے ہیں۔ قارئین اب فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے۔ خاص نوٹ: اگر آپ سب سے طاقت ور علاج چاہتے ہیں تو آپ کےلئے ایک تحفہ پیش خدمت ہے کہ تمام گھر والے عورتیں، مرد ہر پل نماز والی اذان زیادہ سے زیادہ دیں۔ اور آپ اگر زیادہ کرینگے تو چوری بھی واپس ہوگی اور آئندہ بھی نہیں ہوگی۔ (انشاءاللہ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 534 reviews.