ایڈیٹر صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مودبانہ گزارش عرض ہے مجھے عبقری سے ملاقات صدر میں ہوئی اس رسالے کے بعد مجھے کسی رسالے کی ضرورت نہیں پڑی اور پھر میں نے عبقری کی ساری جلدیں منگوائیں۔ عبقری سے مجھے اتنا فائدہ ہوا ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ عبقری کی وجہ سے میں پانچ وقت کی نماز تکبیر اولیٰ کے ساتھ اول صف میں جا کرادا کرتا ہوں اور ماضی کے گزرے ہوئے تمام گناہوں پر تمام نادانیوں پر اور ہر قسم کی برائیوں پر جو اپنے اندر تھیں وہ سب مجھے نظر آنے لگیں اور پھر میں نے سب سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کی اور آئندہ ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کیلئے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی اور عبقری کا انتظار کرنے لگا۔
عبقری میں سبحان خان صاحب والا عمل اول تین مرتبہ درود شریف ‘ سورہ فاتحہ ایک مرتبہ سورہ اخلاص تین مرتبہ پھر تین مرتبہ درود شریف یہ عمل میں نے بہن کو دیا اس کے ذریعے بہن کو بہت فائدہ ہوا۔ بہن نے کہا کہ میں نے یہ عمل کرکے اللہ کے حضور جو مانگا وہ پورا ہوا ۔
حضرت صاحب جو مشاہدات و تجربات میں محسوس کرتا ہوں وہ آپ کی طرف لکھ دیتا ہوں۔ سب کیلئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سب کو دونوں جہان میں کامیاب وکامران فرمائے آمین۔عبقری کی وجہ سے اب نفرت کسی سے بھی نہیں رہی صرف اپنی خامیاں ہی نظر آتی ہیں اور دل کہتا ہے کہ اپنے سے ہر ایک کو فائدہ ہو۔ نقصان کسی کو بھی نہ ہو۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں