Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قوت برداشت (رضوان صفدر،خانیوال)

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

قوت برداشت ان اعلیٰ صفات میں سے ہے جو افراد کیلئے انفرادی طور پر اور اقوام کیلئے اجتماعی طور پرکامیابی اور فلاح، عزت و عظمت اور ترقی و بلندی کا ذریعہ بنتی ہیں۔ حلم وہ دولت ہے کہ جس کی وجہ سے انسان کے نفس میں وہ قوت برداشت پیدا ہوتی ہے جو کسی بھی حالت میں انسان پر قوت غضب کو غالب نہیں آنے دیتی ایک حلیم انسان کی مرضی و منشاءکے خلاف کوئی بات ہویا اس کو کتنی ہی تکلیف پہنچائی جائے وہ شور شرابے سے گریز کرتا ہے اورصبرو ضبط سے کام لے کر تکالیف کو برداشت کرتا ہے اور جو لوگ برداشت اور صبر کو سامنے رکھتے ہیں وہ زندگی میں چوٹیں کم ہی کھاتے ہیں کیونکہ حوصلہ اور صبر ان کا زیور ہوتا ہے وہ سبھی حالتوں میں متحمل مزاج ثابت ہوتے ہیں، بیکار چڑچڑانے میں وہ اپنا وقت خراب نہیں کرتے وہ زندگی کی ہر پریشانی ہنس کر جھیل لیتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ جب کسی بات کو روکا نہیں جاسکتا تب بیکار کی کوشش اور فکر کرنے سے فائدہ ہی کیا؟ اسے سہہ لینا ہی اچھا ہے یاد رکھیے ایسے لوگ فراخ دل ہوتے ہیں اور دوسروں سے ناممکن اور مشکل کاموں کی امید نہیں رکھتے۔ اپنے اندر معاف کرنے کا جذبہ پیدا کیجیے جتنا زیادہ آپ میں معاف کرنے کا جذبہ ہوگا اتنا ہی آپ کی شخصیت میںنکھار آئے گا جب آپ کسی کی غلطی کو کسی کی حماقت یا بددیانتی کو معاف کرتے ہیں تو آپ خود کو بہت سے منفی جذبوں سے بچاتے ہیں اور بہتر انسانی معاشرے کی تشکیل میں شریک بھی ہوتے ہیں۔نفسیات اور انسانی کردار کے بعض ماہرین معاف کرنے کے ایک اور مفید نتیجے کی طرف توجہ دلانے لگے ہیں جو ماضی میں ہم سے اوجھل رہا ہے۔ چنانچہ وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ معاف کرنے سے جذباتی اور نفسیاتی صحت کے ساتھ ساتھ فرد کی جسمانی صحت کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ اس فعل میں ایسی توانائی پوشیدہ ہے جس کو پوری طرح استعمال کرنے کا ڈھنگ ابھی تک نہیں سیکھا گیا۔ یہ صحت افزا توانائی ہے۔ قوت برداشت والا شخص تمام حدود کو پار کرکے کسی بھی بلندی پر پہنچ سکتا ہے لیکن اس کیساتھ آپ کو بے انصافی اور ظلم برداشت نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کےخلاف اپنی آواز ضرور بلند کرنی چاہیے لیکن احترام اور مہذب طریقے سے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 496 reviews.