اپنے دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھئے
میںجب بھی کوئی نسخہ تحریر کرتی ہوں اپنا تجربہ اور حوالہ ضرور دیتی ہوں کیونکہ میں اکثر ان افراد کے وہ نسخے لکھتی ہوںجونہایت تجربہ کار تھے اور یہ نسخے ان افراد کی زندگیوں کا نچوڑ ہوتے ہیںاور جو اس فانی دنیا سے کوچ کرگئے ان نسخوں پر عمل کریں ان لوگوں کیلئے مغفرت کی دعا ضرور کیجئے گا۔جنہوں نے ہم تک ایسے انمول نسخہ جات فراہم کیے۔
یہ 1989ءستمبر کا ذکر ہے کہ راقمہ دانتوں کی شدید تکلیف کا شکار تھی۔ ڈینٹل سرجن کے پاس بھی گئی لیکن یوں ہوتا کہ گولیاں اور انجکشن وقتی سکون دیتے جب دوا کا اثر زائل ہوتا تو پھر درد کی شدت بڑھ جاتی۔ بس اس تکلیف کے سبب کام بھی نہ ہوتا۔ میں بچوں کے یونیفارم لینے ایک اسٹور پر گئی۔ دانتوں کی تکلیف کی شدت سے بہت مشکل سے مجھ سے بات ہورہی تھی۔ وہاں پرہی ایک رحم دل خاتون موجودتھیں۔
انہوں نے مجھے دانتوں کی تکلیف سے نجات پانے کا نسخہ بتایا وہ کہہ رہی تھیں بیٹی تم تمباکو کی ایک ڈبیہ لو۔ تیز پتی والا تمباکو لے لو۔ تمباکو کی چٹکی دونوں داڑھوں میں رکھ لو۔ اگر تمباکو استعمال کرنے کے بعد چکر محسوس ہوں تو بیٹھ جانا۔ ورنہ چلتے پھرتے کام کرتی رہنا۔ اپنا منہ بند رکھنا۔ خاصا پانی مسوڑھوں سے نکلے گا۔ اس کو تھوکتے رہنا اور دس منٹ بعد کلی کرلینا۔ تم نے یہ عمل دن میں تین مرتبہ کرنا ہے۔
طریقہ استعمال یہ ہے: صبح نہار منہ تمباکو رکھ لیں۔ دانتوں اور مسوڑھوں میں جتنا پانی جمع ہوگا سب تمباکو رکھنے سے نکل جائے گا۔ اس لئے دانتوں میں کبھی کیڑا نہیں لگے گا۔ داڑھوں میں کبھی بھی کیڑا نہیں لگے گا۔بادی کا تمام پانی نکل جائے گا۔ کیڑا کبھی دانتوں میں داخل نہیں ہوگا۔آپ دس سال کے بچوں کو تمباکو رکھنے کا عمل کرواسکتے ہیں۔ عمل یقین کے ساتھ کیجئے گا۔ الحمداللہ جب سے تمباکو کا استعمال کیا ہے راقمہ کو کبھی دانتوں کا کوئی مرض نہیں ہوا۔اس قیمتی نسخے اور کم قیمت نسخے کو اپنا کر اپنا پیسہ، قیمتی وقت اور دانتوں کو ہمیشہ کیلئے کیڑوں سے محفوظ کیجئے۔
بال بڑھائیے ، پرکشش نظر آئیے
مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب آدمی کے کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی بمشکل مہیا ہوتی ہے اکیلے شیمپو کا استعمال خواب کی مانند ہوتا ہے۔ ایسے نادار اور غریب لوگوں کیلئے بالوں کو مضبوط کرنے کیلئے نہایت کم قیمت میں تیار ہونے والا بہترین شیمپو بنانے کا نسخہ پیش کررہی ہوں۔
قارئین! اس بڑھتی ہوئی مہنگائیمیں قیمتی شیمپو خریدنے سے خود کو بچائیے۔ خاص طور پر مئی سے ماہ ستمبر تک شیمپو تین گنا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ بہن آپ یوں کیجئے آج اور ابھی جونہی یہ نسخہ پڑھیں فوراً پنساری سے رابطہ کریں۔ تمام اشیاءمنگالیجئے اور ان کو فوراً شیمپو بنانے کیلئے پکنے رکھ دیجئے گا۔
اشیائ: .1ریوند چینی 1/2 پاﺅ، .2کالے تل 1 چھٹانک، .3آکاش بیل خشک یا تازہ 1/2 پاﺅ، .4کوڑ تمہ ثابت 1 عدد، .5ریٹھے 1/2 پاﺅ، .6آملے 1/2 پاﺅ، .7سیکاکائی 1/2 پاﺅ، .8میتھی دانہ اچاری 1 چ، .9تازہ یا خشک نمولی 1 چ
ترکیب تیاری: یہ تمام چیزیں لے کر تین لیٹر پانی میں پکنے رکھ دیں۔ ایک گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ پھر چھان کر بوتلوں میں بھر کے استعمال کریں۔
شیمپو کے خواص
بال نہیں ٹوٹتے، گرمی دانے سر میں نہیں نکلتے، خارش نہیں ہوتی، جوئیں نہیں ہوتیں، سر میں خشکی نہیں ہوتی۔
بالوں میں قدرتی چمک پیدا ہوجاتی ہے۔بالوں کی بے رونقی ختم ہوجاتی ہے۔ اپنے بچوں اور بچیوں کو خاص طور پر گھر شیمپو بناکر استعمال کرائیے۔ ایک ماہ میں آپ کو اندازہ ہوجائے گا۔ بالوں کی مضبوطی، بالوں کا گھنا ہونا، بچوں کے بالوں کی لمبائی بڑھ جائے گی۔ یہ نسخہ میری پھپھو بنایا کرتی تھیں۔
شوگر سے نجات کیلئے
اکثر قارئین کو اپنے آزمائے ہوئے تجربات سے مستفید کرتا رہتا ہوں۔اپنے آزمودہ نسخے قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ ان نسخوں کو آزمائیے اور بندے کو دعائوں میں یاد رکھیے۔
ایک نسخہ جس کو میں نے شوگرکے دوران استعمال کیا اور جس کے استعمال سے مجھے بہت زیادہ راحت اور سکون ملا وہ نسخہ قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔
ھوالشافی:تخم اندرائن اور اندر جوتلخ ہم وزن لے لیں، دونوں کو کوٹ کر ملالیں اور کیپسول بھرلیں۔ شروع میں صبح شام ایک ایک کیپسول لیتے رہیں پھر جیسے جیسے آرام آتا جائے تعداد گھٹاتے جائیں۔ کیپسول کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے استعمال کریں۔
کھانسی سے نجات کیلئے
میں نے ماہنامہ ”عبقری“ میں لکھا ہوا کھانسی کا ایک نسخہ استعمال کیا۔ کالے نمک کی چھوٹی سی ڈلی کو آگ پر سرخ کرکے پانی کے کپ میں ڈالا۔ حل ہونے کے بعد پی لیا۔ کچھ دیر بعد مجھے الٹی آئی اور لیس دار مادہ خارج ہوا۔ پھر دوسری خوراک لینے کے چند منٹ بعد ایک چھینک آئی اور ایسا محسوس ہوا کہ گلے میں کوئی دھاگا پھنسا ہوا ہے۔ میں نے گلے میں دو انگلیوں کی مدد سے وہ دھاگہ نما چیز باہر کھینچی تو سانس کی نالی سے تقریباً سات انچ کے قریب لمبا دھاگہ نما مواد نکلا، اس کا نکلنا تھا کہ سانس کی نالی کی صفائی ہوگئی اور کھانسی سے مکمل آرام آگیا حالانکہ قبل ازیں انگریزی اور دیسی دواﺅں کے استعمال سے وقتی آرام آتا تھا اور پھر وہ تکلیف شروع ہوجاتی تھی۔اس حیرت انگیزنسخہ سے میرا سینہ اور گلا اور سانس کی نالی بالکل صاف ہوگئی۔ اس نے ایسا کام کیا جو کہ انگریزی مہنگی مہنگی دوائیاں بھی نہ کرسکیں۔ (پروفیسر غلام قادر ہراج)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 474
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں