محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ‘ آپ کی نسلوں کو اور عبقری کے پورے نظام کو تاقیامت شاد وآباد رکھیں‘ آمین۔عبقری کے ذریعے آپ دکھی ‘ بیمار اور پریشان حال لوگوں کے لئے خیرو برکت کا جو عظیم مشن لے کر چل رہے ہیں اس میں اپنا بھی حصہ شامل کرنا چاہتی ہوں۔ اپنے چند آزمودہ تجربات تحریر کر رہی ہوں تاکہ لوگوں کو اس سے فائدہ ہو اور ان کی دعائیں سمیٹوں۔
بچے کو ٹھنڈ لگ جائے تو یہ آزمائیں!
میری بیٹی 40دن کی تھی اُسے میں نے نہلایا اور باہر جھولے میں ڈال کر جھولے کے اوپر بڑا کمبل بھی ڈال دیا تاکہ ٹھنڈی ہوا نہ لگے کیونکہ سردی کا موسم شروع ہو چکا تھا۔3-4گھنٹے کے بعد میں نے بیٹی کو اٹھایاتو اُسے سردی لگ گئی تھی شاید نمونیہ ہوگیا تھا۔ بچی کی حالت کافی خراب تھی ، میری کزن کہہ رہی تھی یہ بچی مشکل سے بچے گی۔ اللہ بھلا کرے میری دیورانی کااُس نے کہا کیوں نہ بچی کو دیسی انڈوں کا لیپ لگا دیں ؟ اس سے یہ شفایاب ہو جائے گی۔مجھے تو کچھ سمجھ نہ آرہی تھی ۔اُس نے ایک سوتی کپڑا لیاجو بچی کے ارد گرد آسانی سے لپٹ جائے۔ کپڑے کو دیگچی کے ایک ہموارڈھکنےپر پھیلا دیااور اُس پرتین سے چاردیسی انڈوں کی ذردی پھیلا دی اور آگ پر تھوڑا سا گرم کیا۔پھر اس کپڑے کو بچی کے سینے اور کمر کے گرد اچھی طرح لپیٹ دیا۔ اللہ کے فضل سے بچی بہت آرام سے سو گئی اور صبح وہ بالکل ٹھیک تھی۔ آج اس کی عمر 18سال ہو چکی‘اللہ کا شکر ہے کہ اسےدوبارہ یہ مسئلہ نہ ہوا۔
ہفتوں پرانا مرض ایک دن میں ختم
میری نند کا آپریشن ہو اتھاجس کے بعد وہ قبض کا شکار ہوگئی۔یہ مسئلہ تقریبا تین ہفتے تک رہاپھر ہسپتال میں موجود ایک نرس نے بتایاکہ تین سے چار پکے امرود کھا لیںاور اس کے بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ پی لیں۔ نند نےیہ ٹوٹکہ آزمایا تو ایک دن میں ہی تین ہفتے پرانی قبض کا خاتمہ ہو گیا۔
اس کے علاوہ قبض سے نجات کے لئے دوسرا آزمودہ ٹوٹکہ بھی ہےجو بہت اکسیر ہے۔ ادویات استعمال کرنے اور پرہیز کے باوجود بھی افاقہ نہ ہو رہا ہو تو اس مرض سے نجات کے لئے دونوں میں سے جو بھی مناسب لگے اور سہولت ہواستعمال کرلیں ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک کپ یا گلاس گرم دودھ میں ایک بڑا چمچ چھلکا اسپغول ڈال کر پی لیں۔چند دن ‘ چند ہفتے یہ نسخہ استعمال کریں‘ ان شاءاللہ قبض کھل جائے گی۔
اہلیہ ہارون‘ پشاور
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ‘ آپ کی نسلوں کو اور عبقری کے پورے نظام کو تاقیامت شاد وآباد رکھیں‘ آمین۔عبقری کے ذریعے آپ دکھی ‘ بیمار اور پریشان حال لوگوں کے لئے خیرو برکت کا جو عظیم مشن لے کر چل رہے ہیں اس میں اپنا بھی حصہ شامل کرنا چاہتی ہوں۔ اپنے چند آزمودہ تجربات تحریر کر رہی ہوں تاکہ لوگوں کو اس سے فائدہ ہو اور ان کی دعائیں سمیٹوں۔بچے کو ٹھنڈ لگ جائے تو یہ آزمائیں!میری بیٹی 40دن کی تھی اُسے میں نے نہلایا اور باہر جھولے میں ڈال کر جھولے کے اوپر بڑا کمبل بھی ڈال دیا تاکہ ٹھنڈی ہوا نہ لگے کیونکہ سردی کا موسم شروع ہو چکا تھا۔3-4گھنٹے کے بعد میں نے بیٹی کو اٹھایاتو اُسے سردی لگ گئی تھی شاید نمونیہ ہوگیا تھا۔ بچی کی حالت کافی خراب تھی ، میری کزن کہہ رہی تھی یہ بچی مشکل سے بچے گی۔ اللہ بھلا کرے میری دیورانی کااُس نے کہا کیوں نہ بچی کو دیسی انڈوں کا لیپ لگا دیں ؟ اس سے یہ شفایاب ہو جائے گی۔مجھے تو کچھ سمجھ نہ آرہی تھی ۔اُس نے ایک سوتی کپڑا لیاجو بچی کے ارد گرد آسانی سے لپٹ جائے۔ کپڑے کو دیگچی کے ایک ہموارڈھکنےپر پھیلا دیااور اُس پرتین سے چاردیسی انڈوں کی ذردی پھیلا دی اور آگ پر تھوڑا سا گرم کیا۔پھر اس کپڑے کو بچی کے سینے اور کمر کے گرد اچھی طرح لپیٹ دیا۔ اللہ کے فضل سے بچی بہت آرام سے سو گئی اور صبح وہ بالکل ٹھیک تھی۔ آج اس کی عمر 18سال ہو چکی‘اللہ کا شکر ہے کہ اسےدوبارہ یہ مسئلہ نہ ہوا۔ہفتوں پرانا مرض ایک دن میں ختممیری نند کا آپریشن ہو اتھاجس کے بعد وہ قبض کا شکار ہوگئی۔یہ مسئلہ تقریبا تین ہفتے تک رہاپھر ہسپتال میں موجود ایک نرس نے بتایاکہ تین سے چار پکے امرود کھا لیںاور اس کے بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ پی لیں۔ نند نےیہ ٹوٹکہ آزمایا تو ایک دن میں ہی تین ہفتے پرانی قبض کا خاتمہ ہو گیا۔اس کے علاوہ قبض سے نجات کے لئے دوسرا آزمودہ ٹوٹکہ بھی ہےجو بہت اکسیر ہے۔ ادویات استعمال کرنے اور پرہیز کے باوجود بھی افاقہ نہ ہو رہا ہو تو اس مرض سے نجات کے لئے دونوں میں سے جو بھی مناسب لگے اور سہولت ہواستعمال کرلیں ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک کپ یا گلاس گرم دودھ میں ایک بڑا چمچ چھلکا اسپغول ڈال کر پی لیں۔چند دن ‘ چند ہفتے یہ نسخہ استعمال کریں‘ ان شاءاللہ قبض کھل جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں