Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

دکھوں نے جیتے جی مار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نسخہ نے پاگل ہونے سے بچا لیا!

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!زندگی میں آنے والی مسلسل آزمائشوں اور پریشانیوں کی وجہ سے میں سخت ڈیپریشن اور ذہنی پریشانیوں کا شکار ہو چکی تھی۔دماغ ہر وقت الجھا رہتا‘کچھ زخم زندگی نے ایسے دئیے تھے جو ایک پل بھی ذہن سے نہ نکلتے تھے‘ ہر وقت سردرد کی تکلیف میں مبتلا رہتی تھی۔ایسے لگتا تھا جیسے میں بہت جلد پاگل ہوجائوں گی۔میں مسلسل کئی گھنٹے رویا کرتی‘زندگی کی کچھ تلخیوں کو سوچ سوچ کر بے حال ہو جاتی اور اسی وجہ سے مجھ سے کوئی بھی کام ٹھیک طریقہ سے نہیں ہوتا تھا۔
غموں اور پریشانیوں میں امید کی لہر
اسی دوران عبقری سوشل میڈیا پر ایسے مسائل سے نجات کا آپ کا ایک طبی نسخہ قہوہ کے بارے میں پڑھا۔سخت حالات کی وجہ سے نوکری کرنے پر مجبور تھی‘چناچہ میں یہ قہوہ بنا کر دفتر لے جاتی اور دن میں وقفہ وقفہ سے اسے پیتی رہتی۔جب اس قہوہ کا پہلا گھونٹ پیا پہلی بار پیا تو دل و دماغ کو ایسا سکون ملا جسے بیان نہیں کر سکتی۔جسم اور سر بھاری محسوس ہوتا تھا چند بار پینے سےایسے محسوس ہوا جیسے میرے سراور جسم میں کوئی لہر سی دوڑی، جس نے ہلکا پھلکا اور اتنا پُرسکون کر دیا کہ میں مطمئن ہو گئی۔برسوں کے بعد زندگی میں اتنا چین و سکون نصیب ہوا۔جب ایک کپ پی لیا تو ساری ذہنی پریشانیاں‘ ڈیپریشن اور بے چینی ایسے ختم ہوئی جیسے کسی قسم کا کوئی مسئلہ تھا ہی نہیں۔اس قہوہ کی خوشبو اتنی زبردست ہے کہ دفتر میں باقی لوگوں نے بھی پینا شروع کر دیا اور سب اس کےدلدادہ ہو گئے۔اگر یہ قہوہ مجھے کچھ عرصہ مزید نہ ملتا تو یقیناً اب تک میں پاگل ہو چکی ہوتی۔اس قہوہ کی وجہ سے مجھے ایک نئی زندگی ملی۔اب الحمدللہ پُرسکون اور مطمئن ہوں‘ آزمائشو ں اور تلخیوں میں جینے کا حوصلہ ملا ہے۔ لوگوں کے ساتھ میرا رویہ بھی بہت مثبت ہو گیا ہے‘الحمدللہ اب سکون کی زندگی گزار رہی ہوں۔
جینے سے جی بھرچکا ہے تو میرا مشورہ مان لیں
آخر میں قارئین سے بھی یہی درخواست کروں گی کہ اگر آپ بھی زندگی میں آنے والی آزمائشوں‘ پریشانیوں اور تلخیوں کی وجہ سے زندگی سے اکتا چکے ہیں‘ جینے سے دل بھر گیا ہے تو اس قہوہ کو بنا کر ضرورپئیں‘ ان شاءاللہ آپ ذہنی طور پر پُرسکون اور مطمئن ہو جائیں گے‘آزمائشوں اور مسائل سے نمٹنے کا حوصلہ اور ہمت پیدا ہو گی۔میری طرح آپ بھی شیخ الوظائف صاحب کو دن رات دعائیں دیں گے۔ قہوہ بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی :لونگ چار عدد‘دار چینی کے دوبڑے ٹکڑے‘عناب 12 عدد‘ منقیٰ 8 سے 12 عدد۔ ان تمام کو ہلکا کوٹ کر چار کپ پانی میں ڈال کر رات بھر ڈھانپ کر رکھ دیں۔صبح پانی سمیت ان تمام اجزاء کو اتنا پکائیں کہ پانی اڑھائی کپ رہ جائے۔پھر اسے چھان کر کسی بوتل یا کپ وغیرہ میں ڈال لیں۔ایک کپ میں آدھا لیموں نچوڑ کر بغیر میٹھا شامل کیے پئیں۔لاجواب ذائقہ اور صحت کا بے مثال خزانہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 546 reviews.