Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ستمبر 2024ء کا عمل جو آپ کا مقدر سنوار دے

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

قارئین!عبقری ہر ماہ ایسے طاقتور روحانی اعمال دے رہا جس کی برکت سے آپ سارا سال سورج اور چاند گرہن کے اثرات سے حفاظت میں رہیں گے اور محض اللہ کے نام کی برکت سے‘سارا سال‘وبائیں‘آفات و بلیات ان شاءاللہ آپ کے قریب نہیں آئیں گی۔2024ءکے سورج‘ چاند گرہن کے اثراتِ بد سے محفوظ رہنے‘ اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے‘ گھر کاروبار کو محفوظ رکھنے کیلئے اور نحس لمحات سے حفاظت کے لئے یہ عمل ماہ ستمبر 2024ء کیلئے چنا گیا ہے۔
دوران چاند گرہن میں کرنے والے خاص عمل
اس ماہ 18 ستمبر 2024ء کو چاند گرہن لگے گا جس کی تفصیل درج بالا تحریر میں بتا دی گئی ہے۔اس دوران درج ذیل اعمال کریں۔
برکت اور حفاظت:ایک بوتل میں پانی لیں‘بوتل کا ڈھکن کھلا رکھیں اور اول و آخر درود پاک کے ساتھ سترہ مرتبہ سورئہ فلق اور سترہ مرتبہ سورئہ ناس پڑھ کردم کردیں۔اس عمل کو گھر کھانے اور پینے کی چیزوں میں استعمال کریں اور گھر کی دیواروں پر چھڑکائو کریں۔عمل کا ہدیہ:اس ماہ قریبی مسجد کے پانی کا بل ادا کردیں یا کسی جگہ پر نلکا لگا دیں‘کسی سفید پوش کے گھر پانی کا بل دے دیں یا حسب توفیق لوگوں کو سبیل کے ذریعے ٹھنڈا میٹھا پانی پلا دیں۔
دوران چاند گرہن دعائے حزب البحر کے اسمائے الحسنیٰ یَااَللّٰہُ یَا عَلِیُّ یَا عَظِیْمُ یَا حَلِیْمُ یَا عَلِیْمُ کو 140 مرتبہ اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ پڑھیں‘اس دوران اپنی پریشانیوں‘مشکلات اورہر قسم کے مسائل کا تصور رکھیں۔عمل کے بعد سات عدد جنس مثلاً گندم‘جوار‘مکئی‘باجرہ‘ جو‘چاول‘مونگ کی دال وغیرہ ہر ایک حسب توفیق لے کر آپس میں ملا لیں اور پھر پرندوں یا قبرستان میں سات قبروں پر ڈال دیں۔یہ ہدیہ پورے گھر کے لئے ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 545 reviews.