فتح و کامیابی کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںنے عبقری سےبہت فائدہ پایا ہے۔ ایک عمل بتاتا ہوں جو بے حد زبردست ہے۔فجر کی نماز کے بعد اول آخر 11 بار درود پاک درمیان میں 11 بار سورہ مزمل پڑھیں۔ جب اس آیت اِنَّ لَكَ فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًا پر پہنچیں تو اس کی ایک تسبیح پڑھیں پھر سورہ مکمل کریں ،پھر خدا کی کرم نوازی اپنی آنکھوں سے دیکھیں ۔یہ عمل کن فیکون کی تاثیر رکھتا ہے۔ میںنے دنیاکے جس معاملے میں کامیابی چاہی ہے اس عمل سے پائی ہے، یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں ۔
میٹھی گولی سے کڑوے مرض کا علاج
جس آنکھ میں تکلیف ہو اس کے مخالف پیر کے انگوٹھے کے ناخن میں آک کا دودھ بھر دیں ، آنکھ ٹھیک ہو جائے گی ۔ ان شاء اللہ ۔پھوڑے پھنسی کے خاتمہ کے لئے : جس جگہ پھوڑا یا پھنسی ہو تلوں کا تیل لے کر اس میں انڈے کی سفیدی ملا کر، متاثرہ جگہ لیپ کریں۔کھانسی سے نجات: کوزہ مصری آدھا پاؤ، منقی آدھا پاؤ ، مغز بادام ایک چھٹانک باریک کوٹ کر گولیاں بنا لیں جب بھی کھانسی آئے ایک گولی منہ میں رکھ لیں اور اسے چوسیں ، کھانسی میں بہت مفید ہے۔
آبلے کو آرام
نیا جوتا اکثر پاؤں میں آبلہ ڈال دیتا ہے رات کو سوتے وقت اس آبلے پر انڈے کی سفیدی لگا دیجئے ، درد اور آبلے کو آرام مل جائے گا۔
جوؤں سے نجات کے لئے
سرکہ میں پانی ملا کر سر پر اچھی طرح سے لگائیں اور کچھ دیر بعد سر دھو لیں چند روز ایسا کرنے سے جو ئیں مر جائیں گی۔
گڑ والے چاول سب سے پہلے مٹی کی ہنڈیا میں پکانے سے ہنڈیا جلدی نہیں ٹوٹے گی ۔
موٹاپا کم کرنے کا آزمودہ نسخہ
موٹاپا کم کرنے کے لئے نہار منہ چائے کی پتی کا قہوہ ایک لیموں کا رس نچوڑ کر پئیں او رایک بار دوپہر کے کھانے کے بعد پئیں ، ان شاء اللہ موٹاپا تیزی سے کم ہوگا۔پیاز کی چھبن : پیاز کے چھلکے اتار کر دو ٹکڑے کر کے تھوڑی دیر پانی میں بھگونے کے بعد کاٹیں تو اس کی چبھن آنکھوں میں پانی نہیں ہوتی۔ چائے کے داغ دور کرنے کے لئے :چائے کے داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لئے دودھ کو گرم کر کے اس سے ان کپڑوںکو دھو لیں ، داغ ختم ہو جائیں گے۔ ان شاء اللہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں