Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

آئیں آپ کو عامل کامل بنا ئیں!نیا سلسلہ قسط2

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

عامل کامل بننے کیلئے خاص ہدایات!ضرور پڑھیں
قارئین !سب سے پہلے عاملین کے لئے کچھ ہدایات لکھی جارہی ہیں جو کہ عملیات کی دنیا میںبنیادی اصول تصور کیے جاتے ہیں‘آپ کوئی بھی عمل کرنا چاہتے ہیں تو ان ہدایات کوضرور پڑھیں جو کہ کسی بھی عمل کی تاثیر پانے اور عامل کامل بننے کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔
٭عملیات میں جو چیزسب سے زیادہ کام اور نفع دیتی ہے وہ’’توجہ اور یکسوئی‘‘ ہے۔یعنی جو عمل بھی کیا جائے اس میں جتنی زیادہ توجہ‘ دھیان اور یکسوئی ہوگی وہ اتنا ہی پُر اثر ہوگا۔
٭عمل پرکامل یقین ہونا نہایت ضروری ہے‘ جتنا کامل یقین ہوگااتنا فائدہ ہوگا‘بے یقینی عمل کے اثر کو ضائع کردیتی ہے۔
٭جو شخص اپنے اردگرد کثرت عملیات اکھٹے کرلیتا ہے اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتا‘ ایک ہی عمل پر پوری محنت کی جائے۔
٭بعض عملیات جلالی ہوتے ہیں جس کاروزمرہ زندگی پر اثر ہوتا ہے‘دوران عمل یہ چیز محسوس ہو جائے توروزانہ ایک تسبیح یَا خَالِقُ یَا رَئُ وْفُ یَاسَلَامُ کا ورد کریں۔
٭پاکی ناپاکی اور حلال وحرام کا بہت زیادہ خیال رکھیں۔
اس کے علاوہ اگست 2024ء کے شمارہ میں پہلی قسط میںجو ہدایات بتائی گئی ہیں ان کا بھی ضرور مطالعہ کریں۔
عامل کامل کی دوسری قسط میں آج جو عمل بتایا اور سکھایاجا رہاہے وہ’’اللہ الصمد ‘‘ کا ہے‘ اس عمل کی نسبت حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت ؒ سے ہے۔روایات میں اس کے بہت سے فضائل و برکات بیان ہوئے ہیں‘ بعض عاملین کاملین کے نزدیک یہ اسم اعظم ہے۔یہ ایک ایسا عمل ہے جو کن فیکون کی حیثیت رکھتا ہے۔زندگی کا کوئی بھی مسئلہ‘ پریشانی ‘حاجت‘ بیماری اور جائز مقصد ہو تو ان شاءاللہ وہ حل ہو جائیں گے ۔ اس عمل کی تاثیر پانے اور عامل کامل بننے کے لئے اس کا چلہ کرنا ضروری ہے جس کی برکت سے آپ مختلف مسائل میں اس عمل کے مختلف اعمال کر کے اپنے مقاصد میں کامیابی پا سکیں گے۔چلہ کا طریقہ درج ذیل ہے:۔
اس عمل کی مکمل تاثیر پانے کیلئے اَللّٰہُ الصّمَدْ اَجِبْ یَا اِسْرَافِیْلُ اَجِبْ یَا مَدُوفَائِیْلُ یَا ھُوْکَلَانُ۔ زمان و مکان کی قید کے ساتھ پڑھیں یعنی ایک جگہ اور ایک وقت پر روزانہ پڑھیں ‘چند دن میں جتنا جلد ہو سکے اس عمل کے چار نصاب کریں، ہر نصاب کی تعداد ایک لاکھ ہو گی یعنی مکمل تعدادچارلاکھ ہو گی۔پہلے نصاب کا ثواب نبی کریمﷺ‘ خلفائے راشدین‘ تمام اہل بیت ؓ و صحابہ کرامؓ‘ دوسرا نصاب حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت ؒ، تیسرا نصاب سلسلہ قادری ہجویری کے تمام اولیاء اور چوتھا نصاب تمام مسلمانوں کی مرحومین کی ارواح کو ہدیہ کردیں۔ پھر اللہ تعالیٰ سے اس عمل کی قبولیت کی دعا کریںکہ اے اللہ تو اپنے نام کی برکت سے میری تمام حاجات کو پورا فرما اور پھر یہ دعا پڑھے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمُ - يَا عَالِمَ السِّرِّ والنَّجْوٰى وَيَا كَاشِفَ الضُّرِّوَالْعَلْوٰى اِكْشِفْ عَنِّیْ اَلْحُزْنَ وَالأَذَىٰ وَفْتَحْ عَنِّیْ فِیْ الْحَضْرِ وَالسَّفْرِ بِمَوَادَاتِ الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا بِحُرْمِۃِ ھٰذِہِ الْاَسْمَاءِ وَبِحُرْمِۃِ اَوْلَادِ اَلْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ اَقْضِ وَاِنْجِنَا یَا قَاضِیَ الْحَاجَاتِ وَیَا عَالِمَ السِّرِّ وَالْخِفِیَّاتِ وَیَا ذُوالجَلَالِ وَالْاِکَرَامِ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمِ الرَّاحِمِیْنo
ہر مشکل اور ہر مسئلہ کا تیر بہدف عمل
جب کوئی دینی و دنیاوی مشکل درپیش ہو اور مسئلہ حل نہ ہو رہا ہو تو اول وآخر درود پاک کے ساتھ اللہ الصمد مع عزیمت (مذکورہ بالا کلمات کے ساتھ) نماز عشاء کے بعد 313 مرتبہ پڑھیں ان شاءاللہ ہر مشکل آسان ہو گی اور مقصدمیں کامیابی نصیب ہو گی۔اگر اس عمل کو روزانہ کا معمول بنا لیا جائے تو ان شاءاللہ بڑی بڑی آفات و مصائب ٹل جائیں گے‘ رنج و غم سے حفاظت رہے گی اور روحانی ترقی بھی خوب ہو گی۔
مال دولت میں فراوانی
جو شخص تہجد کے وقت اللہ الصمد کو کثرت سے پڑھے گا تو تمام مخلوق مسخر ہو گی‘ ہر کوئی عزت‘ ادب اور محبت سے پیش آئے گا‘ دولت کی فراوانی ہو گی‘دوسروں کی محتاجی سے محفوظ رہے گا۔
نو ہزار کمالات
جو کوئی شخص اللہ الصمد کے درج ذیل نقش کو مشتری کی ساعت میں لکھ کر ٹوپی وغیرہ کے ذریعہ سر پر باندھے تو خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہو گی‘ ان شاءاللہ۔اس اسم کی نو ہزار خاصیتیں(کمالات)ہیں

کشف القبور کا عمل
اگر کوئی شخص کشف قبور چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ قبرستان میں جا کر مطلوبہ قبر کی طرف منہ کر کے سو بار اللہ الصمد کاورد کریں ‘ ان شاءاللہ حالات معلوم ہو جائیں گے۔
اہل قبر سے سوال و جواب
بدھ والے دن قبر کے پاس جا کر اپنا منہ قبلہ کی طرف کر کے کثرت کے ساتھ اعمال کا ہدیہ اہل قبر کی روح مبارک کو ہدیہ کرے اور پھر قبر پر شہادت کی انگلی رکھ کرپچاس مرتبہ اللہ الصمد کر ورد کریں‘ ان شاءاللہ مقصد حاصل ہو جائے گا۔
زمین و آسمان کی سیر
جو شخص زمین و آسمان کی سیر اور حضرت خضر ؑ سے ملاقات کا خواہاں ہوں تو اسے چاہیے کہ پیر کی شب پانچ ہزار بار اللہ الصمد کا ورد کرے‘ اس عمل کو کچھ عرصہ جاری رکھے‘ ان شاءاللہ مرتبہ ولایت حاصل ہو گا‘ نبی کریمﷺ کی مجلس اور حضرت خضر ؑ سے ملاقات کا شرف حاصل ہو گا اور زمین و آسمان کی سیر نصیب ہو گی۔(جاری ہے)
نوٹ:اللہ الصمد کے خاص عمل سے خزانہ غیب معلوم کرنے اور مزید حیرت انگیز عملیات جاننے کے لئے عامل کامل کی اگلی قسط اکتوبر 2024ء کے شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 519 reviews.