محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارے گھر اور خاندان پر کالے جادو کے اثرات تھے جس وجہ سے لڑائی جھگڑے عام تھے‘بے برکتی اتنی زیادہ تھی کہ کھانا بہت مشکل سے پورا ہوتا تھا۔بیٹی ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھتی تھی‘ اس نے مشورہ دیا کہ تسبیح خانہ لاہور جا کر اسم اعظم کے دم میں شامل ہوتے ہیں‘ ان شاءاللہ لوگوں کی طرح ہمارے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔مگر اس وقت ہمارے حالات اس قدر خراب تھے کہ لاہور جانے کے لئے کرایہ کے پیسے بھی موجود نہ تھے۔ان دنوں سورئہ قریش پڑھتے رہے اور بڑی مشکل سے کرایہ اکھٹا کیا۔ اپنے تمام مسائل کا تصور کرتے ہوئے اسم اعظم کے دم میں شریک ہوئے۔بیٹی کی بات سچ ثابت ہوئی‘ چند دنوں میں ہی حالات نے ایسا پلٹا کھایا کہ تمام معاملات بہتر سے بہتر ہوتے چلے گئے۔شیطانی وار ختم ہوئے‘رزق میں برکت ملنا شروع ہو گئی‘ حتیٰ کہ پہلے جو راشن 20 دن میں ختم ہو جاتا تھا اب دو ماہ تک چلتا ہے۔آپس میں اتفاق و محبت پیدا ہوئی ہے۔قرآن پاک پڑھنے میں بہت مشکل ہوتی تھی مگر اسم اعظم کے دم کے بعد یہ پریشانی بھی ختم ہو گئی۔اب نماز اور قرآن باقاعدگی سے پڑھتی ہوں‘ جو دعا مانگوں الحمدللہ قبول ہوتی ہے۔
روحانی پیکیج نمبر 1: خوشبو دار روحانی پھوارسے ذہنی طور پر بہت پُرسکون ہو گئی ہوں‘الجھنوں کا خاتمہ ہوا۔
روحانی پیکیج نمبر2: اسم اعظم کا دم شدہ شفائیہ نمک!یہ نمک استعمال کرنے سے معدہ تندرست ہو گیا۔
روحانی پیکیج نمبر3: جادو شکن ماچس!یہ عمل کرنے سے شیطانی اثرات سےنجات ملی۔
روحانی پیکیج نمبر4: حزب البحر کے چلہ کا دم شدہ شفائیہ پانی! اس پانی کے استعمال سے گھریلو جھگڑےختم ہوئے۔
روحانی پیکیج نمبر5: نورانی عمل شدہ آٹا، چاول، چینی!ان چیزوں کو گھر کے راشن میں ڈال کر استعمال کرنے سے بے بہا برکت مل رہی ہے۔
روحانی پیکیج نمبر6: بے اولادی اور پوشیدہ امراض کیلئے خاص عمل شدہ 16 چھوہارے !بے اولادی کےمرض سے نجات کیلئے یہ چھوارے بہت اکسیر ہیں۔
روحانی پیکیج نمبر7: چار رنگی بدنی تعویذ!ان تعویذات کو استعمال کرنے سے شیطانی جنات سے نجات ملی۔
روحانی پیکیج نمبر8: اسم اعظم کی دم شدہ روحانی اگربتی! اس سےگھر امن و سکون کا گہوارہ بن گیا۔(کبریٰ‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں