محترم جنا ب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !عبقری سے ملنے والے اعمال کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے۔ایک مشاہدہ عبقری رسالہ کیلئے تحریر کر رہی ہوں۔
میری بڑی بیٹی کا میاں پاکستان نیوی میں ملازم تھا ۔جب ریٹائر منٹ ہو گئی توفکر پڑ گئی کہ اب پینشن سے کیسے گزارا ہو گا اور بچوں کے مستقبل کا کیا ہو گا ۔وہ اپنے پرانے دوستوں سے رابطہ میں تھے‘ کسی دوست نے اطلاع دی کہ پاکستان سے ایک عرب ملک نےنیوی میں تازہ ریٹائر ہونے والے کچھ ملازموں کی خدمت حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کے علاوہ اور بھی کافی لوگ تھے جو گزشتہ چند سال پہلے ریٹائر ہوئے تھے‘پیکیج بھی پُر کشش تھا‘ لہٰذاکثیر تعداد میں درخواستیں جمع ہو گئیں۔اس انتخاب کے لئے مختلف بورڈز تشکیل دیئے گئے۔ باری باری مختلف گروپ بلا کر ٹیسٹ اور انٹر ویوز لیے گئے میڈیکل فٹنس وغیرہ بھی ہوئی‘ یہ سب کام انتہائی سختی سے ہوا۔ ہزاروں لوگوں میں سے پہلی لسٹ میں سو بندے منتخب کیے گئے‘ مقابلہ سخت تھا میرے داماد کو یہ سارا کام بہت مشکل لگ رہا تھا ۔ میری بیٹی بھی بہت پریشان تھی۔
چونکہ میں گزشتہ کئی سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں اور میرے تمام گھر والوں کی تسبیح خانہ کے ساتھ نسبت ہے۔ روحانی اعمال کی طاقت پر اللہ تعالیٰ نے پختہ یقین بنا دیا ہے۔ہمارے کئی بگڑے کام تسبیح خانہ اور عبقری سے ملنے والے اعمال کی وجہ سے بنے ہیں۔لہٰذا اس مسئلہ کے لئے بھی عبقری رسالہ سے راہنمائی حاصل کی‘ کو ئی ایسا عمل ڈھونڈنا شروع کیا جس سے کامیابی یقینی ہو اور آسان بھی ہو۔ ایک عمل پر نظر پڑی جس میں لکھا تھا کہ تہجدکے وقت اُٹھ کر دو نفل حاجت کے ادا کرنے ہیں جس کی پہلی رکعت میں آیت الکرسی گیارہ بار اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص گیارہ بار پڑھنی ہے‘سلام پھیرنے کے بعد وہیں بیٹھ کر پورے یقین اور توجہ سے دُعامانگنی ہے ۔ میں نے‘ داماد ‘بیٹی اور باقی گھر والوں نے یہ عمل شروع کر دیا۔جیسے جیسے ٹیسٹ وغیر ہ ہورہے تھے لسٹ مختصر سے مختصر ہوتی جار ہی تھی‘پھر معلوم ہوا کہ ہزاروں میں سے صرف بیس لوگوں کا چنائو ہونا ہے۔ وہ دونوں میاں بیوی تو عمل کر رہے تھے‘میں بھی اس عمل کو یقین کے ساتھ جاری رکھے ہوئے تھی ‘ بیٹی کی ساس بھی تہجد گزار تھی اُن کی دُعائیں الگ تھیں‘ اللہ کا شکر ہے کہ آخری لسٹ آئی تو اس میں داما د کا نام موجود تھا‘ آخر کا ر قطر جانے کی نوید ملی ۔ سب نے اللہ تعالیٰ کا شکرا دا کیا۔وہاں انہیں بہترین معاوضہ اور سہولیات میسر ہیں۔بچے بھی اچھے تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں‘ گھر کا نظام بہترین چل رہا ہے۔تسبیح خانہ اور عبقری نے دنیا سنوار دی ہے‘یقین ہے ان شاءاللہ آخرت بھی سنور جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں