Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جن کی والدہ کو دھمکی انجام کیلئے تیار ہو جائو!

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں اکثر لوگوں کی جنات سے متعلق آپ بیتیاں اور واقعات تحریر ہوتے ہیں جو بہت دلچسپ اور سبق آموز ہوتے ہیں۔آج اس متعلق والدہ کی آپ بیتی تحریر کر رہی ہوں جو والدہ اور کئی رشتہ داروں سے سنی۔
میری والدہ جب پیدا ہوئیں تو ان پر کچھ عجیب سے شیطانی اثرات تھے۔ان کے افعال عام بچوں سے بالکل مختلف تھے‘ابھی وہ چند ماہ کی تھیں جس عمر میں بچہ ٹھیک طرح سے بیٹھ نہیں سکتا وہ رات کے وقت کھڑی ہو جاتی تھیں اور کچھ چل بھی لیتی تھیں جسے دیکھ کے گھر والے حیران رہ جاتے۔جیسے جیسے وہ بڑی ہوتی گئیں ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا گیا جس سے نانا ‘ نانی اور باقی رشتہ داروں کو معلوم ہو گیا کہ انہیں کچھ آسیب وغیرہ کا مسئلہ ہے ۔ اس لئے باقی بہن بھائی اور گھر کے دوسرے افراد ان سے دور رہتے تھے۔انہیں اندھیرے سے بہت زیادہ خوف آتا تھا۔چار سال کی عمر میں انہیں کوئی عجیب سے مخلوق دکھائی دیتی ‘کھڑکی سے بطخوں کی طرح کچھ جانور میں کمرے میں آتے ہوئے دکھائی دیتے جبکہ باقی گھر والوں کے ساتھ ایسا کچھ نہ ہوتا۔
بد صورت شکل والاخطرناک جن
والدہ بچپن سے ایک خواب اکثر دیکھا کرتی تھیں کہ کوئی انتہائی بدصورت شکل والا جن ان سے کھانا چھین رہا ہے‘کبھی وہی جن ان کے پیچھے بھاگ رہا ہوتا اور پھر اچانک غائب ہو جاتا۔جب وہ جوانی کی عمرمیں پہنچیں تو ایسے معاملات میں مزید اضافہ ہونے لگا ‘ والدہ ذہنی پریشان رہنے لگیں‘انہیں بہت زیادہ غصہ آتا جس وجہ سے گھر والےان سے نالاں رہتے۔ان کی جب شادی ہوئی تو ان معاملات میں مزید شدت آ گئی۔والدہ کو شبہ تھاکہ قریبی رشتہ داروں نے جادو کے ذریعہ ان پر اس شیطانی جن کو مسلط کیا تھا۔وہ شیطانی جن انہیں باقاعدہ نظر آنا شروع ہو گیا۔اکثر وہ والدہ کا جسم جکڑ لیا تھا جس وجہ سے انہیں سخت تکلیف ہوتی۔
’’بھیانک انجام کیلئے تیار ہو جائو‘‘
ہم نے جب سے ہوش سنبھالی تب سے والدہ کو ان مسائل میں جکڑا دیکھا‘ وہ مختلف بیماریوں کا مجموعہ بن چکی تھیں۔بڑی بہن نے والدہ کے لئے کچھ وظائف پڑھنا شروع کیے تو وہ جن بہن کو بھی نظر آنا شروع ہو گیا اور اس نے دھمکی دی کہ میرے اور اپنی والدہ کے درمیان مت آئوورنہ تمہیں اور تمہاری والدہ کو اس کا بھیانک انجام بھگتنا پڑے گا ۔بہن بغیر اجازت وظائف کرتی رہیں جس سے وہ تمام مسائل جو والدہ کےساتھ تھے بہن کے ساتھ بھی شروع ہو گئے۔والدہ کو گردے میںسخت تکلیف ہوتی تھی‘ بہن بھی اس تکلیف میں مبتلا رہنے لگیں۔ان دنوں کسی نے والدہ کو کچھ اعمال پڑھنے کے لئے دئیے جس سے ان کی طبیعت مزید خراب ہونا شروع ہو گئی۔والدہ کے ڈائیلائیسز ہونا شروع ہو گئے۔
شیطانی جن زخمی اور والدہ صحتیاب
پھر ہمارا عبقری سے تعارف ہوا‘ یَاقَہَّارُ کے عمل کے بارے میں معلوم ہوا جس میں پائوں پانی میں ڈبو کر گیارہ تسبیح یَاقَہَّارُکی پڑھتے ہیں اور پھر اس پانی کو صحن وغیرہ میں پھینک دیتے ہیں۔اس عمل سے انہیں افاقہ ہوا۔چند دنوں بعد ہی وہ شیطانی جن والدہ کو نظر آیا اور اس نے کہا کہ اس عمل نے مجھے زخمی کر دیا اور بیمار کردیا ہے‘ اب مجھے دوا کرنا پڑے گی۔اس کی پوری کوشش ہے کہ ہم اس عمل کو چھوڑ دیں مگر ہم نے جاری رکھا ہوا ہے۔سورئہ اخلاص کی گیارہ جمعراتوںکے عمل کی آخری جمعرات سوا ارب درود پاک کے چلہ ہجویری محل میں حاضری دی ‘والدہ کی طبیعت میں مزید بہتری آئی‘ ڈائیلائسز ہونا بند ہو گئے ہیں۔ یاقہار کے عمل سے یقین ہے ان شاءاللہ جلد ہی شیطانی جن سے مکمل نجات مل جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 495 reviews.