جو شخص روزانہ رات کو سوتے وقت اور فجر کی نماز کے بعد صرف 33 بار یَا قَابِضُ پڑھے گا اسے حفاظت کا وہ نظام ملے گا کہ اس پر جادو اور جنات کے وار اثر نہیں کریں گے۔
بیماری سے نجات کی عمل
رَبِّ أَنِّيْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ یہ دعا حضرت ایوبؑ کی دعا ہے۔اس کا ترجمہ ہے کہ اے میرے رب مجھے بیماری لگ گئی ہے تو مجھے اس سے نجات دلا کہ تو ارحم الراحمین ہے۔جو بھی یہ دعا پڑھے گا ، اللہ پاک اسے بیماری سے نجات عطا فرمائیں گے۔
درج ذیل دعا پڑھنے سے اللہ پاک انسان کی غفلت اور گناہ کو بخش دیں گے چاہے کتنے ہی زیاد ہ کیوں نہ ہوں۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ اِسْرَافَنَا فِیْ اَمْرِنَا وَ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ
محبت اجاگر کرنے کا بے مثال عمل
چار رکعت نماز تسخیر محبت کی نیت سے باندھیں۔ پہلی رکعت میں ثنا کے بعد سورہ فاتحہ اور اس کے بعد کوئی بھی سورت ملا کر پڑھیں ،پھر 60 مرتبہ یَا وَدُودُ پڑھیں ، پھر رکوع کریں رکوع کی تسبیح"سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیْم"پڑھنے کے بعد پھر یَا وَدُودُ چالیس بار پڑھیں ، رکوع سے اٹھ کر "سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَه" کہنے کے بعد پھر چالیس باریَا وَدُودُ پڑھیں ، پھر سجدے میں جا کر"سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى" پڑھنے کے بعد چالیس مرتبہ یَا وَدُودُ پڑھیں ، اسی طرح قعدہ میں چالیس مرتبہ یَاوَدُودُ پڑھیں اور دوسرے سجدے میں بھی اسی طرح چالیس بارپڑھیں۔ پھر اس طرح دوسری تیسری اور چوتھی رکعت مکمل کریں ۔ اس نمازکی برکت سے محبوب خاص ہو یا عام آپ کا تابعدار ہو جائے گا۔ہر شخص کے دل میں آپ کی محبت پیدا ہو گی۔یہ نفل اتنے پر تاثیر ہیں کہ انسان، جن اور ملائکہ سب آپ سے محبت کریں گے۔یہ نماز صرف جائز مقاصد کے لئے پڑھیںناجائز پڑھنے والا خود نقصان اٹھائے گا۔
غموں، تکلیفوں کو دور کرنے کی دعا
اس دعا کو پڑھنے سے غم تکلیف ڈیپریشن ٹینشن سے نجات ملے گی اور رزق میں کشادگی ہو گی۔ " اَللّٰهُمَّ يَا فَارِجَ الْهَمِّ، يَا كَاشِفَ الْغَمِّ فَرِّجْ هَمِّيْ وَ يَسِّرْ أَمْرِيْ وَ ارْحَمْ ضَعْفِيْ وَ قِلَّةَ حِيْلَتِيْ وَ ارْزُقْنِيْ مِنْ حَيْثُ لَا أَحْتَسِبُ"
لڑائی جھگڑے اور زہریلی چیزوںسے حفاظت
شہد کی مکھی اور موذی جانور کے کاٹنے سےحفاظت کے لئے ، گھر میں محلے میں خاندان میں کہیں بھی جھگڑا ہو رہا ہو اس کو ختم کرنے کے لئے یہ نہایت آزمودہ عمل ہے۔اگر کہیں جھگڑا ہو رہا ہو تو سانس روک کر اس آیت"وَ اللّٰهُ اَشَدُّ بَاْسًا وَّ اَشَدُّ تَنْكِیْلًا "کو پڑھنا شروع کر دیں ، جب سانس ٹوٹنے لگے تو جھگڑے کی جگہ کی طرف پھونک مار دیں ، ان شاء اللہ لڑائی جھگڑا ختم ہو جائے گا۔ نیز زہریلے جانور کے کاٹنے پر دم کرنے سے فوراً آرام آ جائے گا ۔
بچے کی ذہنی کمزوری دور کرنے کا روحانی علاج
بسم اللہ الرحمن الرحیم 786 مرتبہ اول آخر درود شریف پڑھ کر ایک بوتل میں پانی دم کر کے رکھ لیں اور وہ پانی روزانہ صبح نہار منہ اور سوتے وقت بچےکو پلاتے رہیے ضرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہیے ،ان شاء اللہ بچہ ذہین اور دماغ روشن ہو گا(مدت تا حصول مراد)۔(عائشہ جمال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں