محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ کافی عرصہ سے پڑھ رہی ہوں‘ ہر ماہ بے شمار لوگ عبقری سے ملے وظائف اور طبی ٹوٹکوں کے مشاہدات تحریر کرتے ہیں جو وقتاً فوقتاًعبقری رسالہ میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔بے شک مجھے بھی ان وظائف اور ٹوٹکوں سے بہت نفع ہوا مگر تسبیح خانہ کی شب جمعہ کی روحانی محافل سننے سے زندگی میں جو انقلاب اور تبدیلیاں آئی ہیں انہوں نے صرف مجھے ہی نہیں بلکہ تمام گھر والوں کو بھی بہت متاثر کیا ہے۔روحانی محافل سننے سے پہلے بھی میںکبھی کبھار نماز پڑھ لیتی تھی مگر تب ایسے محسوس ہوتا تھا جیسے کوئی بوجھ ہو جو سینے سے اتار رہی ہوں اور مختصر نمازیں بھی لمبی محسوس ہوتی تھیں‘رکعتیں ختم ہی نہیں ہوتی تھیں بس سوچتی تھی کسی طرح نماز مکمل ہو جائے۔روحانی اعمال زندگی میں شامل نہیں تھے‘زیادہ تر وقت فضول کاموں میں ہی صَرف ہوتا تھا۔اس کے علاوہ ذہنی طور پر بھی بے چینی سی محسوس ہوتی تھی۔کچھ عرصہ قبل آپ کی شب کی روحانی محافل سننا شروع کیں ‘ اپنے کچھ مسائل سے متعلق وظائف پڑھنا شروع کیے‘اللہ کے نام کا نور ایسے دل میں داخل ہوا کہ زندگی کی ترتیب اور میری سوچ ہی بدل گئی۔ذہنی طور پر پُرسکون ہو گئی۔اب تمام فرض نمازیں باقاعدگی سے پڑھتی ہوں‘ا للہ کے نام میں بہت لذت محسوس ہوتی ہے‘جتنی لمبی نماز پڑھوں اتنا سکون ملتا ہے۔میں ہی نہیں بلکہ میرے گھر والے بھی باقاعدگی سے نمازپڑھتے ہیں‘ روحانی اعمال زندگی کا حصہ بن گئے ہیں اور مسائل بھی حل ہو رہے ہیں۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں