Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مایوس اور محروم تھا!اتنا ملا کہ خوشحال اور پُرباش ہوں!

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں بہت پریشان اور بدحال زندگی گزار رہا تھا۔اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بھی بیروزگار تھا۔اپنا مستقبل بھی تاریک دکھائی دے رہا تھا۔ مایوسی بڑھتی چلی جار ہی تھی۔جگہ جگہ انٹرویو دئیےمگر کوئی نہ کوئی رکاوٹ آڑے آجاتی۔ان دنوں میری جو پریشان کُن کیفیات تھیں انہیں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ دن اور رات انہی مسائل کے بارے میں سوچتا رہتا تھا کہ کوئی ایسا کرشمہ ہو جس سے عافیت والی ایسی نوکری مل جائے جس سے میری یہ تمام فکریں‘ مایوسیاں اور مشکلات ختم ہو جائیں مگر مجھےکہیں سے بھی کوئی سبب نظر نہیںآرہا تھا۔اللہ سے دعا کرتا رہتا تھا اور مانگتا رہتا تھا کہ روزگار کا کوئی وسیلہ بن جائے۔اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کر لی۔ٹوکن کے ذریعے کلینک میں آپ سے ملاقات ہوئی۔آپ سے اپنے مسئلہ کا تذکرہ کیا تو آپ نےتسلی دی اور دعائوں سے نوازا‘اس کے علاوہ مجھے دم بھی فرمایا۔
آپ کی دعا کی ایسی تاثیر ملی آج خوشحال اور بُرباش ہو چکا ہوں۔مجھے گھر بیٹھے ہی نوکری مل گئی۔امریکہ کی ایک کمپنی میں آن لائن کام مل گیا۔اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعا کی برکت سے معقول تنخواہ مل رہی ہے۔اپنے مستقبل کے حوالہ سےمطمئن ہوں۔نا امیدی اور مایوسی سے نجات مل چکی ہے۔ اب بس یہی فکر ہے کہ آپ کے ساتھ یہ نسبت سدا قائم رہے اور اللہ تعالیٰ مجھے تسبیح خانہ جیسی عظیم خانقاہ اور آپ جیسے عظیم رہبر کی سچی قدر عطا فرمائے اور کبھی محروم نہ کرے۔اللہ تعالیٰ آپ کی اورآپ کی نسلوں میں برکت عطا فرمائے‘ آمین!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 421 reviews.