Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت ابو حاتم عطار ؒ کے طاقتور طلسماتی عملیات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

گھریلو ناچاقیاں ختم
گھریلو جھگڑوں‘ آپس کی نفرتوں کو ختم کرنے یاکسی شخص کو تسخیر کرنے کے لئے بہت ہی مجرب عمل ہے۔اس عمل کو کرتے وقت حاجت کا تصور کر لیں تو ان شاءاللہ حاجت پوری ہو جاتی ہے۔عمل درج ذیل یہ ہے۔
روزانہ کسی بھی وقت اول وآخر تین بار درود پاک کے ساتھ 66 مرتبہ یَا رَحْمٰنُ کُلِّ شَیْءٍ وَوَارِثَہٗ وَرَاحِمَہُ یَا رَحْمٰنُ پڑھیں‘ یہ عمل چالیس روز تک مسلسل کریں۔
تسخیر خلائق کا عمل
اگر کوئی شخص معاشرہ میں عزت اور وقار حاصل کرنا چاہتا ہو‘اگر کسی سے اپنی جائز بات منوانی ہو تو کچھ عرصہ مسلسل درج ذیل عمل کر لیں‘ ان شاءاللہ ہر جائز خواہش پوری ہو گی‘ جس سے کوئی کام یا واسطہ پڑے گا وہ بے لوث کام کر دے گا۔اگر کوئی کثرت سے پڑھتا رہے تو ہمیشہ تندرست رہے گا اور لوگ اسے عزت سے پیش آئیں گے۔عمل یہ ہے کہ روزانہ اول وآخر درود پاک کے ساتھ ایک تسبیح یَا اَللّٰہُ الْمَحْمُودُ فِیْ کُلِّ فِعَالِہٖ یَا اَللّٰہُ کا ورد کریں‘جب تک مراد نہ مل جائےعمل جاری رکھیں۔
ہر حاجت پوری ہو گی
کوئی بھی ایسی حاجت جو پوری نہ ہو رہی ہو تو مرادوں کے حصول کے لئے بہت ہی خاص عمل ہے۔اپنی مراد کو دل میں رکھ کر مسلسل سات دن تک یہ عمل کریں‘ ان شاءاللہ ہر جائز مراد پوری ہو گی۔صبح و شام اکیس مرتبہ اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الرَّحِیْمُ وَاَنَا الْخَاطِیْ فَمَنْ یَّدْعُ الْخَاطِیْ اِلَّاالرَّحِیْم یَا رَبِّ پڑھ کر اپنی جائز حاجت کا اللہ تعالیٰ سے سوال کریں‘ ان شاءاللہ پوری ہو گی۔
ہر برے فعل سے نجات
اگر کوئی شخص فسق و فجور‘ بدکاری‘ شراب‘ نشہ‘ غرضیکہ جس قسم کی بھی برائی میں ملوث ہو تودرج ذیل عمل پانی پر دم کر کے مطلوبہ شخص کو پلادیں‘ ان شاءاللہ بہت جلد وہ شخص برے فعل سے باز آجائے گا۔اس کے علاوہ اگرمیاں بیوی میں موافقت نہ ہو تو اس وظیفہ کو گیارہ سو مرتبہ پڑھ کر انہیں پانی پر دم کر کے پلادیں‘ ان شاءاللہ موافقت‘ محبت و الفت پیدا ہو جائے گی ۔روزانہ عشا ء کی نماز کے بعد 33 مرتبہ یَا صَمَدُ مِنْ غَیْرِشِبْہٍ فَلَا شَیْءٍ کَمِثْلِہٖ یَا صَمَدُ پڑھ کر اپنے مقصد کے حصول کے لئے دعا کریں‘ ان شاءاللہ مذکورہ بالا مقاصد میں کامیابی حاصل ہو گی۔
نظر بد سے حفاظت
اگر کسی شخص کو بالخصوص بچوں کو بری نظر لگ جائے اور اس وجہ سے بیماریاں یا دیگر مسائل کا سامنا ہو تو نظر بد کے اثر کو زائل کرنے کے لئے 111 مرتبہ یَا بَرُّ پڑھ کر پانی پر دم کر کے متاثرہ شخص کو وقفہ وقفہ سے پلائیں‘ ان شاءاللہ نظر بد سے نجات ملے گی۔اس کے علاوہ اگر کوئی شخص اس پانی کو پیتا رہے تو وہ نظر بد سے محفوظ رہے گا ‘ اللہ کے نام کی برکت سے خاص حفاظت میں رہے گا۔
منصب کی حفاظت
اگر آپ کسی سرکاری‘ حکومتی ‘نجی یا کسی بھی عہدےپر فائز ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ عہدہ تادیر قائم رہے تو اس کے لئے بہت ہی اکسیر عمل ہے۔ایسے شخص کو چاہیے کہ روزانہ اول و آخر سات بار درود پاک کے ساتھ 113 مرتبہ یَابَاقِیُ پڑھنے کا معمول بنا لے‘ ان شاءاللہ منصب کی حفاظت ہو گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 145 reviews.