محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!
میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں آپ نے مجھے مرنے سے بچا لیا ہے۔ میں اپنی ہر کوشش میں ناکام اور نامراد ہو چکا تھا ‘ میری حالت خشک لکڑی کی طرح ہو چکی تھی‘ اپنے زندگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکا تھا۔ میں نے کوئی دوا اور کوئی معجون نہیں چھوڑی تھی جو استعمال نہ کی ہو۔ میں نےیوٹیوب پر آپ کے کچھ ویڈیوکلپ دیکھے آپ کے علم و حکمت سے بہت متاثر ہوا ۔ آپ کے بارے میں مزید ریسرچ کی تو معلوم ہوا لاہور میں آپ کا دواخانہ ہے ‘ جہاں سے بے شمار لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں عبقری دواخانہ کی ادویات کی مانگ دن بدن بڑھ رہی ہے۔ میرے اندر ایک یقین سا بن گیا تھا کہ اگر میرا مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو یہیں سے ہو سکتا ہے۔ میں نے پہلی فرصت میں ہی رخت سفر باندھا اور لاہور عبقری دواخانہ پہنچ گیا‘ یہاں معلوم ہوا کہ آپ سے ملاقات کے لئے ٹوکن لینا ہوتا ہے لیکن حضرت کے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات کر سکتے ہیں‘ میں نے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات کا ٹوکن لیا اور اپنی باری کا انتظار کرنے لگا۔ دواخا نے میں خوب چہل پہل تھی‘ مختلف مسائل اور پریشانیوں میں مبتلا لوگ وہاں سے اپنے دکھوں کا مداوا کرنے آئے ہوئے تھے۔میری باری آنے پر اسسٹنٹ صاحب نے بہت ہمدرد انہ اور دل جو ئی کے انداز میں معائنہ کیا اور بہترین تشخیص کی۔ مجھے شادی کے بعد کمزوری محسوس ہورہی تھی اور اس کے ساتھ بہت سے اور بھی مسائل تھے۔ انہوں نے مجھے عبقری کی پرانی طاقتی استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں دواخانہ سے پرانی طاقتی کی دو ڈبیاں خرید کر واپس آ گیا۔ پرانی طاقتی کی چند خوراکوں نے ہی میرے جسم میں قوت کو بڑھا دیا‘ میری تمام جسمانی کمزوری ختم ہوگئی اور ازدواجی زندگی کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں۔ (ر۔ش، سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں