Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیماریوں کا ایمرجنسی علاج !سکول ٹیچر کے انوکھے تجربات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں ایک سکول میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دے رہی ہوں اور دوسروں کو بھی عبقری سے ملے ہوئے نسخے بتاتی رہتی ہوں جس سے بہت فائدہ ہوتاہے۔ عبقری قارئین کی خدمت میں اپنے تجربات پیش کر رہی ہوں ۔
پیٹ کے امراض کا علاج
اللہ نے دنیا میں انسان کے فائدے کے لئے بے شمار چیزیں پیدا کی ہیں، ان میں سے اسپغول بھی ایک ہے۔ ایک دفعہ میرے پاس ایک ٹیچر چھٹی لینے کے لئے آئی کہ میرا بیٹا شدید بیمار ہے اسے لوز موشن لگے ہیں۔ میں نے اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا ہے‘ اس لئے جلدی چھٹی چاہیے۔ میں نے اس ٹیچر سے پوچھا کہ بیٹا کہاں ہے؟انہوں نے بتایا کہ بیٹا گھر پر ہے اور اس کی عمر تقریباً ایک سال ہے۔ میں نے انہیں گھر جانے کی اجازت دینے سے پہلے ایک نسخہ بتایا کہ فوراً اسپغول کا چھلکا خریدو۔ آدھا چمچ چھلکا تھوڑی سی چینی کے ساتھ مکس کر کے بچے کو کھلا دیں، اوپر سے پانی پلا دو اور آدھا گھنٹہ انتظار کرلو‘ان شاءاللہ اس کے لوز موشن کا مسئلہ حل ہو جائے گا‘ اگر ٹھیک نہ ہو تو پھر بے شک ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔انہوںنے بچے کو یہ نسخہ استعمال کروایا اور چند منٹ میں ہی اس کا اثر ملنا شروع ہو گیا۔اللہ کے فضل و کرم سے دوبارہ بچے کو لوز موشن کی شکایت نہ ہوئی ۔ اس ٹیچر نے اس ٹوٹکے کو خود بھی اپنایا اور بہت سے لوگوں کو بھی بتایا۔یہ ٹوٹکہ بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے مفید ہے۔اس کے علاوہ اگرپیٹ میں شدید تکلیف کا سامنا ہو اور مروڑ اُٹھ رہے ہوں تو اس صورت میں بھی چھلکا اسپغول کایہی نسخہ استعمال کرنے سے آرام ملتا ہے۔
معدے کی تکلیف چند منٹوں میں ختم
اگر کسی کے معدے میں تکلیف ہو اور آرام نہ مل رہا ہوتو اس کو چاہیے کہ انڈا توڑ کر اس کی زردی اور سفیدی الگ الگ کرلے۔ سفیدی کو خالص دیسی گھی میں توے پر ڈال کر فرائی کریںاور اس پر نمک اور کالی مرچ حسبِ ضرورت چھڑک کر چمچ سے کھا لے۔ شروع میں بسم اللہ اور آخر میں الحمدللہ ضرور پڑھیں۔ معدے کے درد میں چند منٹوں کے بعد تسکین مل جائے گی، اِن شاء اللہ!

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 989 reviews.