Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عرشی عمل جس سے ہر ناممکن کام ممکن ہو جائے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !آ ج اپنا ایک ایسا آزمودہ عمل تحریر کر رہی ہوں جس کی برکت سے ہر ناممکن کام ممکن بن جاتا ہے۔یہ عمل درود تنجینا کا ہے اور میرا بارہا کا آزمودہ ہے جہاں بھی جس مقصد کےلئے بھی اس عمل کو کیا ہے الحمدللہ کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اس عمل کے دو مشاہدات تحریر کر رہی ہوں۔
ہم نے ایک گھر خریدا‘ اس کے ٹوکن(ایڈوانس) میں کچھ رقم دے دی تھی اور باقی ادائیگی کیلئے دو ماہ کا وقت ملا۔ اس عرصہ میں ایک پلاٹ تھا جس کو سیل کر کے گھر کی باقی ادائیگی کرنی تھی۔ پلاٹ بہت اچھی جگہ پر تھا اور زیادہ قیمت کا تھا جو انتہائی مناسب دام میں مل رہا تھا لیکن جس پلاٹ کو سیل کر کے ہم نے رقم دینی تھی اس میں کچھ رکاوٹیں تھیں کہ پلاٹ فروخت نہیں ہو رہا تھا۔ وقت کم رہ گیا تھا اگر ادائیگی نہ ہوتی تو معاہدے کے مطابق جو ٹوکن کی رقم دی تھی وہ بھی واپس نہیں ہونی تھی۔اس مسئلے کی وجہ سے گھر کے تمام افراد بہت زیادہ پریشانی میں مبتلا تھے۔ہم نے اس پریشانی سے نکلنے کے لئے گھر میں چند افراد نے مل کر روزانہ کی بنیاد پر درودِ تنجینا پڑھنا شروع کیا۔یہ باتیں کچھ عزیز و اقارب کو بھی معلوم ہو چکی تھی اورانہوں نے بجائے ساتھ دینے کے طنز کرنا شروع کر دیا کہ جب پیسے نہیں تھے تو گھر لینے کی کیا ضرورت تھی؟ اس پریشانی کے عالم میں بہت زیادہ درودِ تنجینا پڑھا اور پھر چند ہی دنوں میں اللہ تعالیٰ نے غیب سے اسباب بنائے کہ ایک جاننے والوں نے ہمارا پلاٹ خرید لیا اور اس سےجو رقم حاصل ہوئی اس سے الحمدللہ نئےگھر کی مکمل ادائیگی ہو گئی۔یہ سب درود تنجینا کے ورد کی برکت سے ہی ممکن ہوا ورنہ کوئی راہ نظر نہیں آرہی تھی۔
چند دن میں مقصد میں کامیابی مل گئی
ہم لوگ چند سال پہلے سیالکوٹ سے منتقل ہو کر راولپنڈی آئے اور وہاں مستقل رہائش اختیار کر لی۔ اس وقت میں سکول میں پڑھتی تھی،ہم نے ایسے وقت میں دوسرے شہر میں رہائش تبدیل کی کہ جب سب سکولوں میں داخلے ہو چکے تھے، کسی بھی اچھے سکول میں داخلہ نہیں مل رہا تھا ۔ میری والدہ نے میرے اس مسئلے کےلیے درودِ تنجینا پڑھنا شروع کیا اور اس وقت تک پڑھا جب تک داخلہ نہیں ہو گیا اس درود پاک کی برکت سے ایک اچھے سکول میں میرا ٹیسٹ بھی بہترین ہو گیا اور داخلہ بھی ہو گیا۔
قارئین !جب تک کام نہ ہو اس درود پاک کو خوب پڑھیں۔ سوا لاکھ کی نیت سے پڑھیں، چاہے چند افراد مل کر پڑھ لیں۔اللہ کے فضل سے ہر کام ہو جاتا ہے چاہے کتنا ہی مشکل اور ناممکن کیوں نہ ہو۔ ہمارا بہت دفعہ کا آزمایا ہوا ہے۔ یقین شرط ہے۔ سب گھر والے مل کر کوئی میٹھی چیز رکھ کر پڑھیں اور دعا کر کے چیز کھالیں، چاہے چینی ہی رکھ لیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 984 reviews.