Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بلڈ کینسر سے سسکتا مریض اسم اعظم کے دم شفایاب

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

میری بھتیجی کو 2013ء میں بلڈ کینسر کا مرض لاحق ہو گیا۔ہم اسے ملک کے ایک معروف ہسپتال میں علاج کے لئے لے گئے مگر مرض کی کیفیت دیکھ کر انہوں نے داخل کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس کی زندگی میں صرف 15دن باقی ہیں‘ہم اس کا علاج نہیں کرسکتے لہٰذا آپ سے گھر واپس لے جائیں۔پھر ہم نےایک اور ہسپتال سے علاج کروانا شروع کیا چند دن بعد انہوں نے بھی لا علاج قرار دے دیا۔ہماری خوش قسمتی کے اس وقت آپ سے کلینک پر ملاقات ہو گئی۔آپ نے حٰمٓ لَایُنْصَرُوْن کا وظیفہ دیا اور اسم اعظم کے سات دم کروانے کا فرمایا۔بھتیجی نے تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے ماہانہ دم میں حاضری دی جس سے وہ بہتر ہونا شروع ہو گئی‘ مسلسل پانچ دم کروانے سے اسے بلڈ کینسر سےشفاء مل چکی ہے‘وظیفہ بھی جاری ہے۔اس کے سر کے بال جو جھڑ چکے تھے وہ بھی الحمدللہ دوبارہ اگنا شروع ہو چکے ہیں۔دم کی ہی برکت سے اللہ نے انہیں ایک نیا گھر بھی عطا کیا ہےجبکہ تسبیح خانہ آنے سےپہلے ان کے پاس کچھ بھی نہ تھا ۔اسم اعظم کے دم والے ڈبےسے بھی بہت نفع ہوا جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
روحانی پیکیج نمبر 1: خوشبو دار روحانی پھوارسےٹینشن اور ڈپریشن کے مرض سے نجات ملی۔ روحانی پیکیج نمبر2: اسم اعظم کا دم شدہ شفائیہ نمک!معدہ کا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔
روحانی پیکیج نمبر3: جادو شکن ماچس!اس عمل سے جادو کے وار ختم ہوتے ہیں۔روحانی پیکیج نمبر4: حزب البحر کے چلہ کا دم شدہ شفائیہ پانی!اس پانی کے استعمال سےگھر میں امن چین اور سکون قائم ہو گیا ہے۔
روحانی پیکیج نمبر5: نورانی عمل شدہ آٹا، چاول، چینی!اس عمل کی وجہ سے گھر کے راشن میں برکت ہوئی ہے۔
روحانی پیکیج نمبر6: بے اولادی اور پوشیدہ امراض کیلئے خاص عمل شدہ 16 چھوہارے :میری بیٹی کو اس عمل کی وجہ سے اولاد کی امید لگ گئی ہے۔ روحانی پیکیج نمبر7: چار رنگی بدنی تعویذ!ان تعویذات کی برکت سے گھر کے افراد پر جو شیطانی جناتی اثرات تھے وہ کافی حد تک ختم ہو چکے ہیں۔ روحانی پیکیج نمبر8: اسم اعظم کی دم شدہ روحانی اگربتی ! گھر میں ایک عجیب سی بے چینی اور نحوست سی محسوس ہوتی تھی کوئی نہ کوئی بیمار پڑا رہتا تھا مگر اس عمل کی وجہ سے ان تمام مسائل سے نجات مل چکی ہے۔اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے‘آمین۔(شمائلہ‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 980 reviews.