Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حلا ل کو حرام نہ بنائیے! صبر کیجئے حلال لیجئے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی مدظلہ (پھلت):حضرت مولانا عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ ان کی کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔

سیّدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے انہیں بتایا کہ فلاں شخص جو ہمارا پڑوسی ہے اس کے گھر میں فاقے ہورہے ہیں، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ یہ بات سن کر بے تاب ہوگئے کہ کس طرح اپنے غریب پڑوسی کی مدد کریں، گھر میں تلاش کیا کوئی چیز ایسی مل جائے جس کو فروخت کرکے پڑوسی کی مدد کی جاسکے، بہت تلاش کے بعد ایک پرانی زرہ ملی جو کسی وقت مال غنیمت میں ملی تھی، اسے لے کر گھر سے نکلے کہ فروخت کرکے پڑوسی کی مدد کریں، ظہر کی اذان ہوگئی تو زرہ باہر رکھ کر مسجد میں چلے گئے کہ بعد میں فروخت کروں گا، نماز کے بعد مسجد سےنکلے تو دیکھا کہ زرہ موجود نہیں ہے، کوئی اٹھا کر لے گیاہے، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بہت غمگین ہوئے کہ کس طرح تو یہ زرہ ملی تھی، سوچا تھا کم از کم پڑوسی کے آج کے فاقے کا نظم تو ہو جائے گا، بہت اداس گھر لوٹے، اسی فکر میں تھے کہ کوئی صورت غریب پڑوسی کی مدد کی نکلے اس حال میں ایک دن گزر گیا مگر کوئی نظم نہیں ہوسکا۔ اسی فکر میں اگلی صبح گھر سے نکلے کہ کسی ساتھی سے پڑوسی کا حال بتا کر مدد کے لئے کہیں گے، اچانک دیکھا کہ ایک صحابیؓ سامنے سے گزرے، جن کے ہاتھ میں وہی زرہ تھی۔ ہماری اور آپ کی طرح وہ چور چور تو نہیں کہہ سکتے تھے، کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو اللہ کے حبیب حضور نبی کریمﷺ نے اہل ایمان کی عزت اور قدر خوب سمجھا دی تھی۔
حضرت علیؓ نے ان کو سلام کیا اور پوچھا کہ یہ زرہ آپ کو کہاں سے ملی؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے آپ کے فلاں پڑوسی سے خریدی ہے؟ حضرت علی المرتضیٰ شیر خدا رضی اللہ عنہٗ صدمے سے بیٹھ گئے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ صحابیؓ نے کہا: اے علی !(رضی اللہ عنہٗ) اس میں رونے کی کیا بات ہے؟ میں نے درہم دے کر یہ زرہ خریدی ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: یہ زرہ میں گھر سے لے کر اس لئے آیا تھا کہ فروخت کرکے اس کی رقم اسی پڑوسی کو دوں گا، مگر افسوس اس نے حلال پر قناعت نہ کی، اور مسجد کے باہر سے چرا کر بیج دی، یعنی اس زرہ کی قیمت اس کو ہی ملنا تھی، جو اگر میں بیچتا تو اس کے لئے حلال ہوتی، مگر اس نے چرا کر بیچ دی اور اسے اپنے لئے حرام کرلیا۔
ہمارے نبی کریمﷺ کا ارشاد گرامی ہے: بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے، اس کا رزق، اس کی عمر اور اس کی موت کا بہانہ لکھ دیا جاتا ہے، اس کے بعد اس میں روح ڈالی جاتی ہے۔
رزق شریعت کی اصطلاح میں موت سے پہلے کام آنے والی ہر چیز کو کہتے ہیں، کتنا رزق کھائے گا، کتنے بڑے مکان کا مالک ہوگا، کتنی پراپرٹی ملکیت میں ہوگی، کتنے کپڑے پہنے گا، کتنی ہوا کھائے گا اور کتنی دوا کھائے گا، یہ روح ڈالنے سے پہلے کاتب تقدیر نے لکھ دیا ہے۔ انسان کو اس کا ہرگز اختیار نہیں کہ اپنے رزق کو کم کرلے یا زیادہ کرلے، اختیار صرف اس کا دیا گیا ہے کہ اس کو حلال کرے یاحرام کرے۔ زرہ کے پیسے حلال طریقہ سے بھی اسی کو ملنے تھے، مگر بیچارے نے اپنی ناعاقبت اندیشی سے چرا کر حلال کے بجائے حرام کرلئے۔خود مالک کائنات کا ارشاد ہے :ترجمہ:’’آسمانوں میں ہے تمہارا رزق، اور اس کو تم تک پہنچانے کا وعدہ ہے، پس آسمانوں اور زمین کے رب کی قسم یہ بات کوئی اجنبی نہیں ایسی عام بات ہے جیسے تم اپنی آنکھوں دیکھی باتوں کا ذکر کرتے ہو۔‘‘ آسمانوں میں کہنے کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے مقدر کا رزق تمہاری دسترس سے باہر آسمانوں میں ہے، اور وہاں سے مقدر کا رزق تمہارے لئے اتارا جاتا ہے اب یہ تم پر ہے اگر جھولی یا برتن گندہ یا حرام لے کر حاصل کرو گے تو رزق بھی حرام اور ناپاک بن جائے گا، اور اگر احتیاط کرکے حلال اور پاکیزہ راستے سے حاصل کرو گے تو حلال اور پاکیزہ رزق تم کو مل کر رہے گا۔
اس کے بعد بھی ایک مومن جس کا تقدیر پر بھی ایمان ہو اور حرام مال پر آخرت میں سزا اور عذاب کا یقین بھی ہو، حلال کو چھوڑ کر حرام کمائی کی طرف کوشش و محنت کرے، تو خود اپنے ساتھ کس قدر احمقانہ دشمنی ہے۔ کاش! ہم اس گُر کو سمجھیں اور حرام کمائی سے حد درجہ بچ کر حلال اور طیب کمائی کی فکر کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 804 reviews.