Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مسلمان کی خوشبو نے کلمہ پڑھنےپر مجبورکردیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(رضوانہ اسرار، راولپنڈی)

مسلمان کی خوشبو نے کلمہ پڑھنےپر مجبورکردیا

برصغیر پاک و ہند میں ایک بیوہ اور امیر مالدار عورت تھی۔ مسلمان ہوگئی۔ برادری و رشتہ داروں میں کہرام مچ گیا۔ لعن طعن شروع ہوگیا سب رشتہ داروں نےپوچھا تجھ کو کیا ہوگیا تو مسلمان کیوں ہوگئی؟ کس چیز نے مسلمان ہونے پر مجبور کیا؟ کہنے لگی مجھے غیر مسلموں کی بو نے کلمہ پڑھنے پر مجبور کیا۔ میں اکثر مشاہدہ کرتی کہ میرے پاس میرے رشتہ دار عزیز و اقارب آتےتو ان سے مخصوص قسم کی بو آتی میں نے مختلف اوقات میں بار بارمشاہدہ کیا۔ میری ایک مسلمان نوکرانی تھی وہ اکثر عام کپڑوں میں ہوتی اور کپڑے بھی ہفتے بعد تبدیل کرتی تھی۔ پسینہ میں بھی کپڑے لت پت ہوں گے وہ کام سے فارغ ہوکر میرے پاس آکر بیٹھ جاتی تو میں محسوس کرتی کہ اس سے کسی قسم کی کوئی بو نہ آتی۔ میں بہت حیران ہوتی۔ پھر میں نے تجربہ کے طور پر ایک دعوت کا انتظام کیا اور میں نے اپنے تمام رشتہ داروں عزیز و اقارب کو دعوت نامے جاری کیے خاص طور پر یہ فرمائش کی کہ ہر آنے والا خوب اچھی طرح تیار ہوکر آئے۔ وقت مقررہ پر سب آگئے میں نے ایک ایک کے پاس جاکر مشاہدہ کیا سب سے مخصوص قسم کی بو آرہی تھی میں نے سوچا شاید ان لوگوں نے صابن وغیرہ میں کنجوسی کی ہو پھر میں نے دعوت میں آنے والوں کو اپنی طرف سے ایک ایک بہترین قسم کا صابن دیا اور تاکید کی کہ آئندہ پھر آپ لوگوں کی دعوت ہے آپ نے یہ صابن جو میں نے دیا ہے اس سے خوب نہاکر عطر وغیرہ لگا کر آنا ہے دوبارہ جب سب اکٹھے ہوگئے میں نے پھر ایک ایک کے پاس جاکر بڑی باریکی سے مشاہدہ کیا وہ مخصوص قسم کی بو اب بھی آرہی تھی ۔ پھر میں نے اپنی نوکرانی کو کہا تم نے دو ہفتے تک کپڑے تبدیل نہیں کرنے اور نہانا بھی نہیں۔ اس نے دو ہفتے ایسا ہی کیا اور حسب معمول میرے پاس آکر بیٹھ گئی میں نے بار بار مشاہدہ کیا لیکن پھر میری نوکرانی سے میلی کچیلی ہونے کے باوجود بو نہیں آرہی تھی میں نے یقین کرلیا کہ نوکرانی سے بو نہ آنا صرف کلمہ طیبہ کی برکت ہے۔ میں نے اس بات کو محسوس کرتے ہوئے مسلمان ہونے کا پکا ارادہ کرلیا پھر میں نے ایک دن کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔ 

کمرے میں انسانی کھوپڑی لڑھکتی ہوئی قدموں میں آگئی!

میرے دادا بہت پرہیز گار نمازی تھے۔ دنیا کی دولت کوئی خاص ان کے پاس نہیں تھی۔ آخرت کو دنیا پر مقدم سمجھتے تھے۔ سب کو سمجھاتے کہ نماز کی پابندی کریں۔ ہمارے گائوں کا قبرستان بہت گھنا ہے‘ وہاں درختوں کے جھنڈ اس طرح ہیں کہ دن کے وقت بھی قبرستان میں اندھیرا اور چھائوں رہتی ہے۔ ایک دن میری دادی اماں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے آخری کمروں میں کچھ سامان لینے گئی تو ایک کھوپڑی چارپائی کے نیچے سے برآمد ہوئی بالکل فٹ بال کی طرح لڑھکتی ہوئی باہر آرہی تھی۔ میں حیرانی میں ڈر کے مارے کمرے سے باہر صحن میں بھاگی اور تمہارے دادا ابو کو کھوپڑی کے بارے میں بتایا، تو تمہارے دادا جی نے اطمینان سے مجھے بتایا وہ کھوپڑی تو قبرستان سے باہر پڑی ہوئی تھی میں اسے واپس دفن کرنا چاہتا تھا مگر میں نے سوچا کہ محلے کے ان لوگوں کو کھوپڑی دکھا کر یہ بتائوں کہ انسان کی کیا حیثیت ہے اور انسان کا یہی حشر ہونا ہے لہٰذا میں نے یہ کھوپڑی سب کو دکھائی اور چارپائی کے نیچے رکھ دی کہ کل اسے دفن کردوں گا مگر آج تمہاری نظر اس پر پڑگئی کل اسے دفن کردوں گا۔ قارئین! جب اہل علاقہ نے دادا جی کی نصیحتوں کو کھوپڑی کے ساتھ غور سے سنا تو سب نے نماز کی پابندی شروع کردی۔

بابا خیر دین کادعویٰ! میں موت کو شکست دے سکتا ہوں!

ہمارے گائوں کا ایک مشہور قصہ بابا خیر دین کا ہے۔ بابا خیر دین کا دعویٰ تھا کہ میں موت کو شکست دے سکتا ہوں میں زندہ رہوں گا اور کبھی نہیں مرسکتا۔ اس کے ان دعوئوں کے بعد ایک بار بابا خیر دین اللہ کے حکم سے بیمار پڑگیا۔ بیماری اتنی بڑھی کہ بستر سے لگ گیا تقریباً پندرہ دن تک بستر سے لگا رہا اور بول چال بند کردی اب اس کی زبان بالکل بند تھی تقریباً اٹھارویں دن بابا خیر دین بستر سے اچانک اُٹھ گیا حالانکہ لوگ اس کی زبان بند ہونے کے بعد سمجھ رہے تھے کہ بابا خیر دین کا اب آخری وقت آگیا ہے۔ بابا خیر دین اب بالکل ٹھیک ٹھاک تھا۔ کچھ دنوں بعد لوگ کیا دیکھتے ہیں کہ بابا خیر دین ہوا میں باتیں کررہا ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک لاٹھی ہے جسے وہ چاروں طرف گھما رہا ہے جیسے کسی کا مقابلہ کررہا ہوں تقریباً ایک گھنٹہ تک وہ لاٹھی ہوا میں چلاتا رہا۔ آخر چاروں خانے چِت زمین پر گر پڑا جب لوگ اس کے پاس آئے اس کی نبض چیک کی تو اس کی روح پرواز کرچکی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی سوچ کے مطابق اس کو موت سے لڑنے کا موقع دیا اور اس کی خواہش پوری کردی مگر وہ موت کو شکست نہ دے سکا۔یہ بالکل سچا واقعہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 798 reviews.