Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھٹنوں کے امراض سے فوری چھٹکارا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

آنکھوں کا موتیا ختم: ایک سال قبل میری دونوں آنکھوں میں موتیا اُتر آیا تھا نوبت آپریشن تک آ پہنچی تھی۔ میں نے یقین کے ساتھ سورئہ یٰسین شریف روزانہ موتیا ختم کی نیت رکھ کر تقریباً دو ماہ تک پڑھی۔پھر جب میں نے دوبارہ ایک سرجن کو چیک اپ کرایا تو موتیا ختم ہوچکا تھا۔ الحمدللہ اللہ کے کلام میں برکت اور اثر ہے بشرطیکہ اعتقاد سچا ہے۔گھٹنوں کے امراض سے فوری چھٹکارا:میرے ایک کزن جن کی عمر 60 سال ہے گھٹنوں کے درد میں مبتلا تھے۔ انہوں نے روزانہ نہار منہ چار گلاس پانی پینا شروع کیا۔ ایک ڈیڑھ ماہ میں اس بیماری سے نجات مل گئی۔ تندرست ہونے کے بعد وہ دو دو من وزن بھی اٹھا لیتے  تھے۔ (طریقہ استعمال)پہلے دن ایک گلاس پانی پینا شروع کریں پھر روزانہ بڑھاتے جائیں اس طرح دو چار گلاس تک لے جائیں شروع میں آپ کو بار بار پیشاب آئے گا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کچھ ہی دن  بعد آپ عادی بن جائیں گے اور پیشاب کنٹرول ہو جائے گا۔ جانور کو پانی پلایا بچہ تندرست ہوگیا :میرا بیٹا ڈیڑھ سال قبل موٹر سائیکل سے گرا تو اس کی کہنی میں سخت چوٹ لگی جس سے کہنی کا جوائنٹ ٹوٹ گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ فی الحال ہم نے کہنی کا جوائنٹ جوڑ کے لیے پٹی کردی ہے لیکن اس کا واحد حل آپریشن ہی ہے جس میں ہم اس کے اندر وائر ڈال کر جوائنٹ کو جوڑ دیں گے اس کے لیے آپ پندرہ دن بعد آنا پھر آپریشن ہوگا۔ میں نے اسی دن اپنے گھر کے باہر کتوں، بلیوں کے لیے پانی پینے کی جگہ بنائی اور روز بیٹے کی کہنی ٹھیک ہونے کی نیت سے جانوروں کو پانی پلاتا رہا۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا ڈاکٹروں نے پندرہ دن بعد آپریشن کے لیے بلوایا تھا ہم لوگ ٹھیک پندرہ دن بعد آپریشن ہی کا ذہن رکھ کر گئے ڈاکٹروں نے بازو کا چیک اپ کیا اور ایکسرے کرکے دیکھا تو جوائنٹ بالکل کہنی سمیت لگ گیا تھا۔ اس کے بعد آج تک کوئی درد بھی نہیں ہوا میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہے۔ یہ سب صدقہ کی برکات ہے کیونکہ مومن کا صدقہ پہاڑ کو بھی ہٹا دیتا ہے۔ ہر بیماری میں سب سے پہلے صدقہ لازمی دیں بعد میں علاج کا سوچنا چاہیے۔ (ڈاکٹر اے بی لاسی،حب بلوچستان)

 
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 792 reviews.