Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پائوں کی گرمی، سینے کی جلن اب نہیں ہوتی

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں تین سا ل سے عبقری پڑھ رہا ہوں بہت ہی اچھا اور منفرد رسالہ ہے۔عبقری دواخانے کا مشروب عبقری افزاءمیرا پسندیدہ ہے۔ گھر میں بچے بھی دودھ میں ڈال کر بڑے شوق سے پیتے ہیں۔ مشروب عبقری میںاکثر دوستوں کو بطور ہدیہ بھی پیش کرتا ہوں۔ ایک روزمیرا ایک دوست میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ گرمی بہت زیادہ ہے ۔میرے پائوں میں سے گرمی نکلتی ہے بہت زیادہ ایسالگتاہے میں نے پائوں آگ پر رکھے ہوئے ہیں۔ میں نے انہیں دو بوتل مشروب عبقری دیا کہ آپ یہ استعمال کریں چند ہفتے بعد ملاقات ہوئی تو کہنے لگے کمال کا مشروب تھا۔ اس کے استعمال سے پائوں اور ہتھیلیوں سے نکلنے والی گرمی دور ہوگئی اور اس کا ذائقہ بھی بہت ہی خوشگوار ہے۔میرے ایک اور دوست ہیں جو سیلز مین ہیں سارا دن گرمی میں ایک دوکان سے دوسری دوکان پر جانا ان کے کام کاحصہ ہے انہیں بھی عبقری مشروب استعمال کروایا کہتے ہیں کہ سارا دن گرمی میں پھرتا ہوں لیکن گرمی کا حساس بھی نہیں ہوتا اور پیاس بھی نہیں لگتی۔میرا کزن جو کراچی سے لاہور آیا وہ پان بہت کھاتا تھا اور اکثر مجھ سے سینے کی جلن کا تذکرہ کرتا کہ پان میں چھوڑ نہیں سکتا اور یہ سینے کی جلن مجھے جینے نہیں دے گی۔ تو میں نے اس کو مشروب عبقری افزاء ایک ہفتہ متواتر صبح و شام استعمال کروایا کہنے لگا کہ سینے میں جیسے ٹھنڈک پڑ گئی ہو ۔ اب جلن نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی کراچی واپسی پر میں نے اس کو ایک کاٹن بطور تحفہ مشروب عبقری افزاء کا دیا اور ختم ہونے پر اس کو کراچی ایجنسی کے بارے میں بتایا کہ وہاں سے مل جائے گا ۔چند ہفتے بعد اس کی کال آئی اور کہنے لگا کہ میرے گھر میں تو ہر چھوٹا  بڑا مشروب عبقری کا دیوانہ ہوگیا بچے دودھ میں ، بڑے پانی میں حل کرکے پیتے ہیں اس کے علاوہ عبقری رسالہ بھی سب پڑھتے ہیں اس میں دیئے گئے ٹوٹکے اور نسخہ جات بھی کمال کے ہوتے ہیں۔ (محمد رئیس، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 779 reviews.