Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سمجھتی تھی کسی نے جادو کروایا ہے؟ مگرشوہر قصور وار نکلے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(پوشیدہ ،ڈسکہ)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ ہمارے پورے محلے میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے‘ بعد میں اس کے چھپنے والے وظائف و نسخہ پر طویل بحث و مباحثہ بھی ہوتا ہے‘ جس کو جو فائدہ ملتا ہے وہ کھل کر دوسرے کو بتاتا بھی ہے۔ اس میں چھپنے والے اصلاحی مضامین دل میں گھر کرلیتے ہیں اور بے شمار گھریلو مسائل سے کیسے نمٹنا ہے ہمیں اکثر عبقری سے ہی معلوم ہوتا ہے۔ مگرمیری گھریلو صورتحال یکسر مختلف ہے‘ میں نے ایک مرتبہ پڑھا تھا کہ جس گھر میں سود آتا ہو یا زانی رہتا ہو اس گھر میں کبھی برکت‘ سکون نام کی چیز نہیں ملے گی۔

میں شادی کے کچھ عرصہ بعد سے ہی پریشانیوں کا شکار ہوگئی‘ مگر معلوم نہ تھا کہ آخر میرے حالات ایسے کیوں ہیں؟ کبھی سمجھتی کہ کسی نے جادو کروایا ہے‘ کبھی نظر بد کا شکار ہوں‘ ہر وقت بے چینی‘ بے سکونی تھی‘ رزق بہت آیا مگر نامعلوم کہاں جاتا‘ بس وہی بچتا جو کھالیا یا پہن لیا۔ ایسے ہی شادی کو چھبیس سال گزر گئے۔ ان چھبیس سالوں میں مجھے اپنے شوہر کے حالات کا پتہ نہیں چلا وہ بظاہر تو بہت نیک شخص تھے ۔ میں ان کی تعریفیں کرتی نہ تھکتی‘ ان کی نیک نامی کی وجہ سے ہی میں نے ان کے ساتھ زندگی عذاب کاٹ کاٹ کر گزاری ہے۔ میرے ساتھ ان کے ازدواجی تعلقات شروع سے ٹھیک نہیں تھے۔ میں نے پھر بھی سمجھوتہ کرلیا کہ شاید ان کی طبیعت ہی ایسی ہے۔ حالات اچھے آئے یا بُرے میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہی۔مگراب مجھے معلوم ہوا کہ میرے گھر نحوست نے ڈیرے کیوں ڈال رکھے ہیں؟ بیماری‘ سسکنا کیوں ہے؟سب کچھ ہونے کے باوجود کچھ نہیں ہے؟ ایسا کیوں؟ تو قارئین آ پ جان لیجئے۔میرے شوہر کے باہر غیرمحرم خواتین کے ساتھ تعلقات ہیں۔ہروقت گناہ کبیرہ میں ڈوبے رہتے ہیں‘ وہ بڑے شہر میں ملازمت کرتے ہیں‘ انہوں نے اپنے ساتھ ایک غیرمحرم رکھی ہوئی ہے۔ جو دن رات ان کے ساتھ رہتی ہے وہ اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں۔ میری تین بیٹیاں ہیں دو تو شادی کے قابل ہیں۔ چھوٹی بیٹی دس سال کی ہے۔ اب جب میرے سامنے سارے حالات کھل کر آئے ہیں تو شوہر نے بھی اپنا اصل روپ دکھا دیا اور طلاق کی دھمکی دیدی۔اب ساری تنخواہ اس نامحرم عورت کو دیتے ہیں مجھے ایک روپیہ بھی میسر نہیں ہے۔ اب سمجھ آئی کہ جہاں بدکرداری ہوگی وہاں برکت‘ سکون ‘ اطمینان نہیں ہوگا۔ وہاں صرف بے چینی‘گھبراہٹ‘ بے سکونی اور بیماری ہوگی یہ میرا 26 سالہ تجربہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 775 reviews.