Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یورپ کا ویزہ لگوانا ہے یا عرب ممالک کا! کام ہوجائے گا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(روبینہ نثار،جلالپور جٹاں)

ویزہ لگ جائے
اگر کسی شخص کا بیرون ملک کے لیے ویزہ نہ لگ رہا ہوں تو وہ خود یا اس کے گھر سے کوئی بھی فرد عشاء کی نماز کے بعد 500 مرتبہ یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ پڑھے کام ضرور ہوگا چاہے ایک ماہ میں ہو یا دو ماہ میں۔بس پڑھنا ہرگز نہ چھوڑئیے! جتنا یقین توجہ اور دھیان سے پڑھیں گے اتنا جلد کام ہوگا۔
بیٹے کے خواہش مند
جس کے گھر بیٹا نہ ہوتا ہو یہ عمل عبقری سے دیکھ کے کیا دو تین لوگوں پر بھی آزمایا کہ جب حمل قرار پاجائے تو بچے کا نام سوچ کر ایک کاغذ پر لکھ لیں اور پہلے دو نفل توبہ کے اور دو نفل حاجت کے پڑھ کر پرچی قرآن پاک کےپندرہویں سپارے میں رکھ دیں اور کسی کو بھی نہ بتائے بس خاموشی سے کریں تو اللہ پاک بیٹا ہی عطا فرماتا ہے۔ میری بہن کے ہاں بیٹے نہیں تھے میں نے اسے دونوں بیٹوں کی دفعہ حمل کے دوسرے مہینے چاند چڑھتے پہلے سات دن سورئہ بقرہ روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائی اللہ نے دو بیٹے دیئے ڈیڑھ سال کے وقفے سے اور قرآن کے پندرہویں سپارے والا عمل اپنی بھابھی کے لیے کیا اللہ نے اسے بھی بیٹا عطا کیا یہ دونوں عمل کافی لوگوں کو بتا چکی ہوں اور بیٹے ہی ہوتے ہیں۔ یہ اعمال میں قارئین عبقری کی خدمت میں پیش کررہی ہوں‘ انتہائی لاجواب اور تیربہدف ہیں‘ ضرور استعمال کیجئے۔

 
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 770 reviews.