Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معذور‘ فالج زدہ تندرست‘ ٹیڑھی ہڈی سیدھی! انوکھاکیمیائی نسخہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

اپنی آنکھوں سے مردہ رگیں زندہ ہوتی دیکھیں
غالباً اپریل 2014ء کا واقعہ ہے میں اس وقت پھولنگر میں ایک مرغی فارم میں کام کرتا تھا وہاں میری ملاقات ایک شخص سے ہوئی جو گزشتہ چار پانچ روز سے فارم میں موجود کنٹرول شیڈ کے پیڈ کی مرمت وغیرہ کا کام کررہا تھا۔ موصوف حافظ قرآن تھا کام کاج سے فارغ ہوکر وقت گزارنے کے لیے میں ان کے پاس بیٹھنے لگا ۔ ایک دن موصوف فرمانے لگے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے مردہ رگیں زندہ ہوتے دیکھی ہیں۔ پٹھے نئے بنتے دیکھے ہیں، کسی اور کے نہیں خود اپنے تو میں اس طرح ٹیک لگا کر بیٹھا ہوا تھا، اٹھ کر بیٹھ گیا پھر انہوں نے مجھے اپنا ذاتی واقعہ سنایا، جو آپ انہی کی زبانی سنیے۔
شادی کے دو سال بعد فالج ہوگیا
میری شادی کے تقریباً دو اڑھائی سال بعد مجھے فالج ہوگیا۔ میرے گھر والوں نے بہت علاج معالجہ کروایا مگر افاقہ نہ ہوا، میں ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا تھا۔ جسم کے مختلف حصوں پر زخم بن گئے اور پٹھے پگھل کر زخموں کے رستے خون کی طرح بہہ گئے۔ پائوں کی پنڈلیوں والی جگہ سے ہڈی ٹیڑھی ہوگئی۔ الغرض میرا تمام جسم ہڈیوں کی مُٹھ بن گیا جس طرح ایک گنے اور ایک کانے کا کیا مقابلہ ہوتا ہے۔ میرا جسم کانے کی مانند بیماری کی وجہ سے ہوگیا تھا۔ میری بیوی پانی کا گلاس میرے ہاتھ میں پکڑاتی تو مجھے لگتا تھا کہ میں نے گلاس پکڑلیا ہے لیکن بعد میں گلاس میرے ہاتھ سے گر کے ٹوٹ جاتا، چیونٹیاں میرے زخموں پر جب کاٹتی تھیں تو میں ان کو صرف دیکھ سکتا تھا۔ لیکن اپنے ہاتھ سے انہیں ہٹا نہیں سکتا تھا۔
ڈاکٹرز نےآپریشن کا 14 لاکھ مانگا
ڈاکٹر آپریشن کا چودہ لاکھ روپے مانگ رہے تھے مگر گارنٹی پھر بھی نہیں دے رہے تھے ایک دن میں گھر پر اسی طرح مایوسی کی حالت میں لیٹا ہوا تھا تو میں سوچنے لگا کہ اللہ تعالیٰ نے شہد اور زیتون میں شفاء رکھی ہے۔ قرآن کریم میں بھی اس کا ذکر آیا ہے اور حدیث مبارکہ میں کلونجی کے متعلق بھی ہے کہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے۔ پس میں نے اسی دن بازار سے خالص شہد اور کلونجی کا تیل ماموں سے کہہ کر منگوایا اور سعودی عرب سے خالص زیتون کا تیل خرید کر اسے امام کعبہ سے دم کروالیا اور پھر میں روزانہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ایک چمچ زیتون کا تیل چھ سے آٹھ قطرے کلونجی کا تیل، دو چمچ چھلکا اسپغول ملا کر صبح ،دوپہر، شام کھانے سے پہلے میں یہ نسخہ استعمال کرنے لگا۔
پنڈلی کی ٹیڑھی ہڈی سیدھی ہونا شروع
اس کے ساتھ زخموں پر کچھ پپیتے کا پھایا رکھنے لگا، پھر آہستہ آہستہ شفایاب ہونے لگا اس کے ساتھ ساتھ میں بیماری کی وجہ سے ٹیڑھی ہو جانے والی پنڈلیوں پر زیتون کے تیل کی مالش بھی کرتا رہا جس کی وجہ سے نہ صرف پنڈلی کی ہڈی سیدھی ہوگئی بلکہ زخم بھی بھر گئے۔ آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مکمل صحت مند زندگی گزار رہا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرے استاد صاحب ماضی قریب میں نشہ کے بہت زیادہ عادی تھے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت لاغر اور کمزور ہوگئے تھے ان کی صحت مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھی۔
45 کا ہوں نسخہ کی وجہ سے لوگ 30 کا سمجھتے ہیں
میں نے یہ نسخہ انہیں بھی استعمال کروایا آج ان کی صحت آپ کے سامنے ہے جب میں نے اس نسخہ سے متعلق اس کے استاد سے بات کی تو وہ میری بات سن کر مسکراتے ہوئے فرمانے لگے کہ آپ کے خیال میں اس وقت میری عمر کتنی ہوگی؟ تو وہاں موجود ایک صاحب کہنے لگے کہ یہی کوئی 30,35 سال کہنے لگے میں اس وقت 45 سال کا ہوں لیکن اس نسخے کے استعمال سے جہاں مجھے اور فائدہ ہوا وہاں میں اپنی عمر سے بھی کم دکھائی دینے لگا ہوں۔ پھر اس شخص نے مجھے بتلایا کہ الحمدللہ میں نے کئی مریضوں کو یہ نسخہ دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو صحت یابی عطا فرمائی۔
شہد جانچنے کے میرےآزمودہ تین طریقے
آج کے دور میں خالص شہد کا ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ ہمارے ایک عزیز تیزتراز پنسار کی دوکان کرتے ہیں۔ ایک دفعہ ایک صاحب شہد بیچتے بیچتے ان کے پاس پہنچ گئے۔ بیچنے والے سے بے ساختہ شہد دیکھا چکھا اور اس سے پوچھا کہ شہد چینی کا بنا ہواز ہے یا گُڑ کا۔ انہوں نے جواب دیا چینی کا۔ پھر انہیں خیال آیا کہ میں کیا کہہ بیٹھا ہوں۔ اسی وقت وہاں سے بھاگ گیا اور آوازیں دینے پر بھی رکے نہیں۔
میرے علم کی حد تک صرف تین طریقے ہیں جن سے شہد کی پہچان کی جاسکتی ہے:
(۱)نمک کی ڈالی شہد میںگھمائیں۔ آپ جتنی دیر چاہے نمک حل کرلیں شہد میں نمک کا ذائقہ نہیں آئے گا۔
(۲)اَن بجھے چونے کی ایک چھوٹی سی ڈلی لے کر اسے تھوڑے سے شہد میں ڈبو دیں۔ اگر چونا ویسے ہی پڑا رہے تو شہد خالص ہے۔ اگر اس میں سے چڑچڑ کی آواز آئے یا دھواں نکلے تو خالص نہیں ہے۔
(۳)شہد کے خالص ہونے کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو خالص شہد استعمال کرائیں تو ان کی شوگر نہیں بڑھتی۔
اگر کلونجی کو مکمل مع بیج یعنی سالم استعمال کیا جائے تو مطلوبہ فوائد میسر آجائیں گے اگر اس کا تیل کولہو یا مشین کے ذریعے نکلوا کر استعمال کیا جائے تو بہت مفید ہوگا اگر خود تیل نکلوا لیا جائے تو بہتر ورنہ قابل اعتماد جگہ سے لیا جائے۔ کلونجی سے تیل بہت ہی کم نکلتا ہے اور خالص گاڑھا سیاہی مائل ہوتا ہے پانچ کلو کلونجی سے زیادہ سے زیادہ تیل آدھا کلو سے بھی کم نکلتا ہے ۔
نسخہ کیلئے ہمیشہ کھانے والازیتون استعمال کیجئے
زیتون کا تیل دو قسم کا ہوتا ہے ایک کھانے والا اور دوسرا لگانے والا (یعنی مالش کرنے والا) تو اس نسخہ کے حصول کے لیے ہمیشہ کھانے والا ترکی کا اصلی زیتون کا تیل یا عبقری دواخانہ کا پیک شدہ زیتون آئل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 760 reviews.