Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

زندگی عشق نے اُجاڑی! عبقری نے عشق حقیقی سے نواز دیا!(میری زندگی کیسے بدلی؟)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(پوشیدہ‘ بنوں)

قارئین! حضرت جی کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔

حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے بچپن سے نوجوانی میں قدم رکھا‘ نہ دین کا معلوم‘ نہ احکام پر کبھی عمل کیا‘ کبھی کسی بڑے نے اس طرف لگایا ہی نہیں۔ ہوش سنبھالتے ہی عشق مجازی کے سنہرے جال میںپھنس گئی‘ زندگی کے گزشتہ پانچ سال گناہ کبیرہ میں گزرے اور گناہوں کی دلدل میں ایسی دھنسی کہ زندگی جہنم ہوگئی۔ جس کیلئے خود کو برباد کیا‘ ذلت کو گلے سے لگایا‘ ساری دنیا کو اپنے مخالف کیا وہ بھی نہ ملا اور رب کو بھی ناراض کر بیٹھی۔ خوب روئی‘ کسی نے کہا رب سے مانگو رب دے دیتا ہے‘ ساری ساری رات جس طرح پڑھنا آتا پڑھتی‘ بے ڈھنگے انداز سے رب سے گڑگڑا کر مانگتی‘ پھر سوچا میری دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں؟ انٹرنیٹ کا سہارا لیا اس پر دعائیں قبول نہ ہونے کی وجہ سے لکھ کر سرچ کرنا شروع کیا تو وہاں عبقری نظر آیا‘ عبقری کھولا‘ اس میں دعاؤں کی قبولیت پر آپ کا درس شروع ہوگیا‘ میں نے سننا شروع کردیا‘ اس سے مجھے معلوم ہوا کہ سب سے بڑی وجہ گناہ کبیرہ ہے کہ میری دعائیں قبول نہیں ہوتی‘ گزشتہ پانچ سال سے میں گناہ کبیرہ کا مرتکب رہی۔

پانچ سال کے گناہ لمحوں میں معاف
بس نامعلوم وہ کیا لمحات تھے‘ وہ کیا درد تھا اور میرے رب کی کیا عنایات تھیںکہ ایک لمحے میں دل بدل گیا اور ایک لمحے میں اس گناہ پر ندامت ہوئی اور رب سے رو رو کر معافی مانگی اور بس دل کو یقین ہوگیا کہ رب نے معاف کردیا بس ایک سکون تھا۔ بس اللہ سے تعلق جڑ گیا۔ میرے پانچ سالوں کے گناہوں کو اس نے لمحے میں معاف کردیا۔ آپ کے پرانے درس آپ کی ویب سائٹ www.ubqari.org پر تلاش کیے جن میں سے ایک تقدیر اور دعا کے متعلق تھا، درس کو سننے کے بعد خوشی کی انتہا نہ رہی جب پتا چلا کہ دعا تقدیر کو بدل سکتی ہے۔
میں نے آپ کے درس کا جتنا یوٹیوب اور عبقری میگزین پر مواد تھا پڑھ ڈالا‘ آپ کے درس سنے‘ وہ ایک ہفتہ میری کیفیت بس میرا اللہ ہی جانتا تھا‘پھر رسالہ عبقری منگوایا‘ پڑھنا شروع کیا‘ معلوم ہوا آپ سے فوری رابطہ کا حل آپ کو خط لکھنا ہے‘ میں نے فوراً جوابی لفافہ کے ہمراہ اپنے تمام مسائل لکھ ڈالے۔ آپ کا جوابی خط ملاتو اس نے مجھ میں ایک نئی روح پھونک دی اور آپ نے جو وظیفہ دیا میں نے اس کو حرزجان بنالیا۔ آپ کا وظیفہ آیا اور میں نے پاگلوں کی طرح پڑھنا شروع کیا یقین کریں میں واقعی پاگل ہوگئی تھی ۔آپ کے درس بھی ہر جمعرات لائیوساتھ ساتھ سنتی رہی بس زندگی بدل گئی‘ ڈرامے، فلمیں‘ گانے سب چھوٹ گیا۔

خود کشی کرنا چاہتی تھی
صرف چار مہینے پہلے میرے حالات انتہائی خراب‘ ناکامی عشق کی وجہ سے خودکشی پر مجبور‘زندگی گناہوں سے لبریز تھی۔ پریشان اتنی تھی کہ جوانی میں ہی شوگر کا عارضہ لاحق ہوگیا‘بس پھر عبقری ملا‘ آپ کو خط لکھا اور زندگی میں اک نیا موڑ آیا اور زندگی بدل گئی۔آپ نے سورئہ القصص کی آیت نمبر ۲۴ رَبِّ اِنِّی لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ عنایت فرمائی۔ تب کے حالات میں نے تب بھی بتائے تھے کہ کچھ نظر نہیں آتا تھا سمجھ نہیں آتی تھی کہ ہو کیا گیا اور سمجھ تو آج بھی نہیں آرہی کہ اپنے رحیم رب کا شکر کس طرح ادا کروں ۔

مجھے اللہ سے مانگنا سکھا دیا
آپ نے درس میں رب سے بات کرنے کا بتایا‘ میں نے باتیں کرنا شروع کردیں‘میں نے اپنا درد اپنا غم کسی کو نہیں سنایا رب کو سنانا شروع کردیا اور روتی جاتی ہچکیوں سے روتی رب سے باتیں کرتی فریادیں کرتی سارے دکھ سناتی اس کو پکارتی جیسے بس میرا اس کے علاوہ کوئی ہے ہی نہیں۔ میں زمین پر بیٹھ جاتی جھولی پھیلا لیتی اور یا رب یا رب یارب اور اس یارب کہنے میں جو درد اور رب کو پکارنے میں جو درد بس رب کے سوا میرا کوئی نہ تھا کوئی نہ تھا‘ رب کو اس کی رحمت کے واسطے دیتی۔مغرب کے بعد چھت پر دو دو گھنٹے رب سے باتیں کرتی کبھی سجدے میں وہیں پڑجاتی کبھی جھولی پھیلا لیتی آسمان کی طرف دیکھتی جیسے میرا رب مجھے دیکھ رہا بس یہ کیفیت دو مہینے میں روتی رہی اور ساتھ ہی ہر اذان کے بعد رب سے فریادیں‘ جمعہ کے دن عصر سے مغرب تک رب سے باتیں رب سے مانگنا بس میرے رب سے مانگنے کے انداز تھے‘بارش کے وقت رب سے فریادیں مانگنا رونا تڑپتا اور ساتھ ہی ہر دعا سے پہلے 27 دفعہ ’’اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ‘‘ پڑھنا رجال الغیب کی دعا صبح و شام اور وظیفہ اٹھتے بیٹھتے سکول بچوں کو پڑھاتے وقت یہ وظیفہ زبان پر‘ کاپیاں چیک کرتے وقت وظیفہ زبان پر‘ اٹھتے بیٹھے اور ایسے کہ میرا رب میری فریادیں سن رہا اس دوران بہت غم بھی آئے جنہوں نے مجھے توڑ دیا۔ مجھے اللہ سے مزید قریب کر گئے اور مانگنا سکھا گئے۔گناہوں کی معافی مانگنا سکھا گئے‘ زندگی بدل گئی دل نرم ہوگیا‘ دل میں پوری امت محمدﷺ کا درد آگیا۔ مسلمانوں کے علاوہ غیرمسلموں کیلئے بھی اللہ سے رو رو کر فریادیں کرتیں کہ یا اللہ انہیں بھی کلمے کا نور عطا فرمادے۔

رب سے ہر وقت دعائیں کرتی رہتی

بس میں نہیں سوچ سکتی تھی کہ میں ساری دنیا کے لیے اس قدر درد کے ساتھ مانگ سکوں گی پر مانگتی ہوں اور حیران ہوتی ہوں یہ درد کہاں سے آگیا؟ یہ لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دل کو تڑپنا کہاں سے آگیا ؟ساری امت کے لیے دعائیں‘ اپنے لیے دعائیں‘ رات کو آنکھ کھلتی تو دعائیں‘ رب سے باتیں‘ رب کے آگے ہاتھ جوڑ دیتی پھر سوجاتی پھر آنکھ کھلتی پھر رب سے دعائیں‘ رب سے باتیں بس ایسے تصور کے رب کے دربار پر بھکاری بن کے بیٹھی رہوں۔یقین کیجئے عبقری نے مجھے اندر باہر سے بدل دیا‘ میں وہی تھی جس کا اٹھنا گانوں کے ساتھ‘ سونا فلموں کے ساتھ‘ سارا دن کسی فلم ایکٹریس کے طرز پر گزارتی‘ کبھی نماز‘ وظیفہ کا علم ہی نہ تھا اور اب میری کیفیت آپ نے پڑھ لی۔ مزید آپ کے درس میں اللہ کے ذکر کے وقت اللہ میرے دل میں آجاتا ہے اللہ اللہ کہتے جو لذت ملتی ہے بیان سے باہر ہے‘ اللہ کے ذکر میں لذت ہے۔میرا قد چھوٹا تھا‘ آپ نے روحانی غسل کے بارے میں بتایا‘ عبقری رسالہ میں بھی پڑھا اس عمل کی برکت سےرب نے میرے قد میں بھی اضافہ کردیا ۔ یہ سب آپ کی وجہ سےہے‘ میرے رب نے آپ کو ذریعہ بنایا۔ آپ نےمجھ کو میرے رب سے ملا دیا‘ آپ اللہ کو کس قدر محبوب ہوں گے جو رب کے بندوں کو رب تک لاتا اور رب آپ کو ذریعہ بناتا۔ میں نے دکھی لوگوں کی مدد کرنی شروع کردی‘ آپ کے دیئے ٹوٹکے بتاتی ہوں‘ بس کیا بتائوں کس قدر زندگی بدل گئی ہے۔ درس کی برکت سے اعمال ملے‘ سنت نبویؐ کی اہمیت پتا چلی اور اب مجھے کوئی غم نہیں‘ میرا رب اور میرے رب کا وعدہ میرے ساتھ ہے میرے حوصلے بلند ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 746 reviews.