Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جادو سے تڑپتے سلگتےخط اور علاج!روحانی بیماریوں کا روحانی علاج!کالے جادو سے ڈسی دکھ بھری کہانیاں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

کاش میرا شوہر مجھے گھر لے دے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو عرصہ چوبیس سال ہوگئے ہیں تقریباً بیس سال کا عرصہ میں نے ایک چھوٹے سے تنگ و تاریک کمرے میں گزار دیا۔ بچے بڑے ہوگئے ہیں سب سے بڑی بیٹی کی شادی ہونے والی ہے اس عرصے کے دوران شوہر نے بہت پیسہ کمایا مگر ہمیں گھر نہیں لے کر دیا۔ شوہر سکول ٹیچر ہے اور ان کا ٹرانسپورٹ کا بھی بزنس ہے ہم ایک مشترکہ گھر میں رہتے ہیں جہاں بچوں کے تایا اور چچا بھی ہیں ۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ شوہر ہمیں مکان لے دیں تاکہ میں اپنے بچوں کے ہمراہ یہاں سے چلی جائوں کیونکہ بچے بڑے ہوگئے ‘گزارا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ (ن‘ اندرون سندھ)
جواب: آپ اپنے تمام مسائل کے حل کیلئے وضو کی مسنون دعا سارا دن کھلی پڑھیں‘ جتنا زیادہ پڑھیں گی اتنا جلد رزق اور گھر کے مسائل حل ہوتے جائیںگے‘ اگر آپ کے شوہر اور بچے بھی ساتھ پڑھیں پھر تو دن دگنی رات چگنی ترقی اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔وظیفہ یہ ہے:اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ۔

چند ہفتوں میں رشتہ پکا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 33 سال اور میرے بھائی کی عمر 32 سال ہے ۔ ہمارا کئی رشتہ نہیں ہورہا ، ہماری والدہ کو فوت ہوئے بھی 25 سال ہوگئے ہیں۔کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں ‘اچھی جگہ رشتہ ہو جائے ۔ (ث، لالہ موسیٰ)
جواب: یہ وظیفہ انتہائی آزمودہ ہے‘ رسالہ عبقری میں کافی مرتبہ شائع ہوچکا ہے‘ آپ بھی آزمائیے ان شاء اللہ حسب منشا رشتہ آئے گا۔ روزانہ نماز فجر اور نماز عشا ء کے بعد اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کےساتھ صرف 3 مرتبہ سورۂ رحمٰن پڑھیں اور اپنے لیے نیک اور صالح رشتہ کی دعا مانگیں۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی کوئی سبب بن جائے گا۔

 بیوی نے گھر سے نکال دیا‘ قاتلانہ حملے ہوئے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا گھر بار چھوٹ گیا بیوی بچوں نے گھر سے نکال دیا ۔ بیوی نے کورٹ سے خلع لے لی، نظر بد،جادو جنات کے مجھ پر بہت اثرات ہیں مجھے دو تین بار مارنے کی بھی کوشش کی گئی پورا جسم جکڑا ہوا ہے خصوصی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (ز،ع۔ پوشیدہ)
جواب:کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو نیک گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ پڑھیں ‘ عمل کےبعد اس پانی کو گرا دیں۔صبح و شام پڑھیں‘ کم ازکم 120 دن عمل ضرور کریں۔

نااتفاقی ، کاروبار

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک بیوہ خاتون ہوں میرے پانچ بچے ہیں گھر میں بہت مسائل ہیں‘ نااتفاقی ہے‘ رزق میں برکت نہیں ہے‘ بیٹی کا پڑھائی میں دل نہیں لگتا، بیٹوں کے کاروبار سیٹ نہیں ہورہے کوئی وظائف دیں جس سے میرے گھر کے حالات بدل جائیں۔ (ت۔ک، لاہور)
جواب:آپ اور آپ کے تمام بچے اس وظیفے کو اٹھتے بیٹھتے‘ چلتے پھرتے ہر حال میں زیادہ سے زیادہ پڑھیں‘ وضو ‘ پاکی ناپاکی کوئی شرط نہیں۔ وظیفہ یہ ہے:۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ

 سرکاری جاب مل جائے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے سرکاری جاب کے لیے چار دفعہ اپلائی کیا انٹرویو بھی اچھا ہوتا ہے لیکن جاب نہیں ملتی تھک ہار گیا ہوں۔(ا۔ح، پشاور)
جواب:یہ عمل چالیس دن تک ایک ہی جگہ پر اول وآخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں گیارہ دفعہ سورۂ یٰسین پڑھنی ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہونا ہے۔ ان شاء اللہ آزمودہ ہے‘نوکری مل جائے گی۔
بیٹیوں کے گھر اولاد نہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دو بیٹیوں کی شادی کو ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں لیکن دونوں کے گھر اولاد نہیں ہے‘ طبی علاج بھی کافی کروایا ہے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا آپ کوئی روحانی علاج بتائیں جس سے میری بیٹیوں کی جھولیاں بھر جائے۔ (پوشیدہ)
جواب:آپ کی دونوں بیٹیاں سارا دن کھلا صرف درج ذیل استغفار پڑھیں‘ وضو بے وضو‘ پاکی ناپاکی ہر حالت میں اٹھتے بیٹھتے‘ چلتے پھرتے سارا دن ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْـحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ ِ۔
کاروبار میں بندش
بیوہ عورت ہوں اور بیٹے کا ٹینٹ سروس کا کام ہے شروع میں تو بہت چلا لیکن عرصہ دو سال ہوگئے کبھی چلتا ہے کبھی نہیں چلتا اب دو ماہ سے تو مکمل ہی بند پڑا ہے ؟ (کلثوم اختر،لاہور)
جواب:دن بدن زوال کی طرف بڑھتے کاروبار کو دوبارہ بام عروج دینے کیلئے سورۂ کوثر کا عمل بے شمار کا آزمودہ ہے‘ آپ اور آپ کا بیٹا سار ا دن نہایت کثرت سے مع تسمیہ سورۂ کوثر پڑھیں۔ ان شاء اللہ مسائل حل ہونگے۔

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 744 reviews.