Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت حاتم آصم ؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

بے روزگاری کا خاتمہ
اگر کوئی شخص بے روزگار ہو اور اسے ملازمت یا روزگار نہ ملتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت کامیاب ہے۔ چاند کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے اورچاولوں کی سفید کھیر سے روزہ افطار کرے۔ عشاء کی نماز تک کوئی نمکین چیز نہ کھائے۔ عشاء کی نماز کے بعد باوضو چودہ مرتبہ درود شریف اور اس کے بعد یَاوَھَّابُ چار ہزار ایک سو مرتبہ اس کے بعد چودہ مرتبہ درودشریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس کوملازمت مل جائے گی۔
بچوں کوبُری عادات سے بچانا
بعض بچے بہت سی بُری عادتوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں مثلاً بعض بچے ہر وقت انگوٹھا چوستے رہتے ہیں یا بعض بچے ہروقت چینی پھانکتے رہتےہیں یا بعض بچے ٹھیکری اور مٹی کھاتے ہیں اور اپنی عادتوں سے باز نہیں آتے۔ مارپیٹ اس سلسلے میں بیکار ہے کیونکہ بچہ تھوڑی دیر بعد وہی کام کرے گا۔ ایسے بچوں کی غلط عادات چھڑوانے کیلئے روزانہ باوضو ایک سو اکتیس مرتبہ یَاسَلَامُ پڑھ کر بچے پر دم کردیا کریں اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک بچہ اس عادت سے باز نہ آجائے اور بُری عادات کو نہ چھوڑ دے۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے جلد ہی بچہ رُک جائے گا اور بُری عادت چھوڑ دے گا۔
گھریلو رنجشوں کا خاتمہ اور گھر میں امن
انسانی زندگی میں بعض مرتبہ ایسے مراحل آجاتے ہیں کہ وہ حالات سے پریشان ہوجاتا ہے۔ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا‘ بات بات پر لڑائی اور ہر وقت کی رنجش سے گھر سے خیروبرکت اٹھ جاتی ہے۔ گھر کی رونق ماند پڑجاتی ہے۔ گھر میں کسی کا دل نہیں لگتا۔ گھر اجاڑ اور جنگل کا نمونہ بن جاتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ عمل بہت کار آمد ہے۔ سب سے پہلے یہ بات کے گھر کا ہر فرد نماز کا پابند ہوجائے اور ہر نماز کے بعد ایک سو بار پڑھے:لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ایک تسبیح درود شریف ابراہیمی کی ‘ عشاء کی نماز کے بعد ایک سو اکتیس مرتبہ یَاسَلَامُ اس کے بعد 360 مرتبہ یَالَطِیْفُ پڑھا کریں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ گھر میں آپس کی رنجشیں ختم ہوگیں۔ گھر میں امن و سلامتی کا ماحول قائم ہوگا۔ نیز رزق میں برکت ہوگی اور روزی کے دروازے کھل جائیں گے۔بندشیں ٹوٹ جاتی ہیں‘ رنجشوں کی جگہ محبت ‘ امن اور سکون آجائے گا۔
کام میں آسانی اور سہولت کیلئے
ہرقسم کے کام میں آسانی اور سہولت کیلئے اور کاروبار میں ترقی کیلئے بعد نماز عشاء اول تین بار درود شریف پڑھ کر 360 بار یَاکَرِیْمُ پڑھیں۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر رزق میں ترقی کی دعا کریں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ کاروبار میں خوب ترقی ہوگی اور سب کام آسانی سے انجام پائیں گے، مشکلات ختم ہوں گیں۔
بچے اب سوکھے پن کا شکار نہیں ہوں گے
اگر کسی بچے یا بڑے کا جسم بہت زیادہ کمزور ہو جائے اور بظاہر کوئی مرض معلوم نہ ہوتا ہو اس مرض کیلئے ایک ہزار تیرہ مرتبہ اس آیت کو نماز عشاء کے بعد پڑھ کر ایک پائو چنبیلی یا سرسوں کے تیل پر دم کرکے رکھ دیں پھر اس تیل سے تھوڑی تھوڑی ہر روز مالش کریں انشاءاللہ گیارہ دن میں مریض قوی اور تندرست ہوگا۔

 
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 738 reviews.