Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- سورۂ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں کے عمل کا آغاز 29 ستمبر 2022 ءسے ہوا اور الوداعی دُعا 8 دسمبر 2022ء کو ہوگی، تسبیح خانہ میں لنگر پکا کر لائیں اور خود تقسیم کریں ہمیشہ ہدیہ کی نیت سے لائیں۔ اختتامی دُعا کے موقع پر شیخ الوظائف کی طرف سے ہر آنے والے کو لڈو کا ڈبہ گفٹ کیا جائے گا۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیماریوں‘ پریشانیوں سے عاجز متوجہ ہوں! اپنا روحانی آپریشن خود کیجئے! ماہانہ روحانی محفل!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

آپ پریشان ہیں‘ سالہا سال سے بیمار ہیں‘ یا آپ کا کوئی عزیز زندگی سے عاجز اور خودکشی کرنے پر مجبور ہے!کاروبار کی بندش ہے یا گھریلو الجھنیں‘ جھگڑے‘ بات طلاق تک پہنچ چکی ہے ۔ گھبرائیے مت! اس ماہ کی یہ مقبول گھڑیاں آپ کیلئے خوشیوں‘ خوشحالیوں اور برکتوں کا پیغام لائی ہیں:۔
اس ماہ کی روحانی محفل10 جولائی بروز ہفتہ رات 10بج کر 17 منٹ سے لے کر 11 بج کر 9 منٹ تک۔19 جولائی بروز پیر صبح 9 بجکر 17 منٹ سے لیکر 10 بج کر5 منٹ تک۔ 30 جولائی بروز جمعہ عصر تامغرب۔ یَاحَلِیْمُ یَاعَلِیْمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیْمُپڑھیں۔ یہ ذکر، بھکاری بن کر، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں‘ ان شاء اللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہوںگی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ (ایڈیٹر: ۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)

روحانی محفل مرکز روحانیت وامن میں اجتماعی نہیں ہوتی ہر فرد اپنےمقام پر رہتے ہوئےکرے

 
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 737 reviews.