محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!دو سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں ۔ آپ کے درس بھی سنتی ہوں اور ہر ماہ ہونے والے دم میں بھی شامل ہوتی ہوں۔ مجھے پانچواں ماہ شروع ہوا تو لیڈی ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے گئی اس نے مکمل چیک اپ کے بعد مجھے خون بڑھانے والی گولیاں استعمال کرنے کا مشورہ دیا کہ تم میں خون کی کمی ہے اس لیے ان گولیوں کا استعمال کرو تاکہ خون کی کمی دور ہوسکے۔ میں اس کا لکھا ہوا نسخہ گھر لے آئی لیکن میں نے بازار سے نہیںمنگوایا کیونکہ جب بھی مجھے کوئی جسمانی یا میرے بچوں یا شوہر کو کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو میں عبقری رسالہ سے اس کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں اس لیے میں نے اپنے مسئلہ کے لیے عبقری رسالہ سے کوئی دوائی یا سیرپ ڈھونڈنا شروع کیا تو مجھے اس صورتحال میں حاملہ ٹانک ٹھیک لگا ۔ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ دواخانے سے مجھے حاملہ ٹانک لا دیں تاکہ جو مجھ میں خون کی کمی ہے وہ پوری ہوسکے ۔شوہر اگلی شام ہی کام سے واپس آتے ہوئے چار حاملہ ٹانک لے آئے ۔ میں نے اس وقت سے ان کا استعمال شروع کردیا۔ جب ڈیلیوری کا ٹائم آیا تو ہسپتال والوں نے ٹیسٹ کیے تو انہوں نے بتایا کہ آپ کا ایچ بی 11 ہے حالانکہ جب میں نے پانچویں ماہ میں چیک اپ کروایا تھا تب میرا ایچ بی 8.5 تھا۔ پھر ڈلیوری بھی نارمل ہوئی اور ماشاء اللہ سے اللہ پاک نے ایک پیارے سے بیٹے سے نوازا اور بہت ہی خوبصورت بچہ ہے اور اس کا پیدائش کے وقت وزن ساڑھے پانچ پائونڈ تھا۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں